کچھ سگریٹ نوشی کے بارے میں....

شمشاد

لائبریرین
میں نے کہیں پڑھا تھا کہ سگریٹ پینے والوں کی محفل میں اگر کوئی سگریٹ نہ پینے والا ہو تو وہ سیکنڈ ہینڈ سموکر کہلاتا ہے۔ آپ تو پھر ان سے بڑھ کر ہوئے کہ خود بھی شوق فرما لیتے ہیں۔
 
عثمان

محفلین
میں فُل ہینڈ سموکر ہوں۔ دھویں کا ادھار چکانے کے ساتھ ساتھ ان کی جیب کو بھی ہاتھ کرا جاتا ہوں۔ :whistle:
 
شمشاد

لائبریرین
فُل ہینڈ نہیں، فرسٹ ہینڈ کہیں۔ فُل ہینڈ تو تب ہوں گے جب اپنی جیب سے خریدیں گے۔
 
زونی

محفلین
یونیورسٹی میں کچھ چین سموکرز سے دوستی ہوگئی۔
جہاں گپ شپ کے لئے کھڑے ہوتے سگریٹ سلگا کر دھواں دوسروں کے منہ پر پھینکتے رہتے۔ مفت کی دھواں خوری سے بیزار ہوکر ایک دن میں نے کہا کہ لاؤ بھئ ، ایک سگریٹ ہمیں بھی سلگاؤ۔
وہ دن اور آج ، جہاں کہیں کسی سگریٹ نوش سے گپ شپ کے لئے کھڑا ہوتا ہوں ، بے تکلفی سے ایک سگریٹ مانگ کر دھویں کا حساب برابر کردیتا ہوں۔
جزوقتی سگریٹ نوش ہوں۔ آج تک ایک پینی سگریٹ نوشی پر خرچ نہیں کی۔

سبحان اللہ یعنی دھوئیں کا حساب بھی برابر کرنا ضروری ھے وہ بھی دوسروں کے خرچے پہ ۔۔۔۔۔آپ تو ڈبل داد کے مستحق ہیں ۔:D
 
اگر لوگ سگریٹ پینا چھوڑ دیں تو سگریٹ کمپنی کے ملازمین بےروزگار ہوجائینگے۔ اور یہ بےروزگاری جرائم میں اضافے کا سبب بنے گی۔
تو بہتر یہی ہے کہ سگریٹ پینے والے سگریٹ پیتے رہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
سگریٹ کمپنی بند کر کے کچھ اور بنانا شروع کر دیں اور ملازمین وہی رہنے دیں، پھر تو بے روزگار نہیں ہوں گے ناں۔
 
شمشاد

لائبریرین
اگر لوگ سگریٹ پینا چھوڑ دیں تو سگریٹ کمپنی کے ملازمین بےروزگار ہوجائینگے۔ اور یہ بےروزگاری جرائم میں اضافے کا سبب بنے گی۔
تو بہتر یہی ہے کہ سگریٹ پینے والے سگریٹ پیتے رہیں۔

انیس الرحمن صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

اپنا تعارف تو دیں۔
 
انیس الرحمن صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

اپنا تعارف تو دیں۔

شکریہ شمشاد صاحب۔
مختصر نام شرجیل ہے۔ کراچی کا رہائشی ہوں۔
اردو ویب پر آئے ہوئے زیادہ دن نہیں گزرے۔
آڈیو ایڈیٹنگ، فوٹو ایڈیٹنگ میں دلچسپی رکھتا ہوں۔
شکاریات کی کتب کا شوقین ہوں۔ اس سلسلے کی ایک ویب سائٹ بھی بنا رکھی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
شرجیل صاحب ایسے نہیں، ادھر تعارف کے زمرے میں آئیں۔ اپنے تعارف کا دھاگہ کھولیں۔
کراچی سے تو بہت سے اراکین اردو محفل میں آتے ہیں۔
پھر وہاں آپ سے مراسلت ہو گی۔
 
یوسف-2

محفلین
یونیورسٹی میں کچھ چین سموکرز سے دوستی ہوگئی۔
جہاں گپ شپ کے لئے کھڑے ہوتے سگریٹ سلگا کر دھواں دوسروں کے منہ پر پھینکتے رہتے۔ مفت کی دھواں خوری سے بیزار ہوکر ایک دن میں نے کہا کہ لاؤ بھئ ، ایک سگریٹ ہمیں بھی سلگاؤ۔
وہ دن اور آج ، جہاں کہیں کسی سگریٹ نوش سے گپ شپ کے لئے کھڑا ہوتا ہوں ، بے تکلفی سے ایک سگریٹ مانگ کر دھویں کا حساب برابر کردیتا ہوں۔
جزوقتی سگریٹ نوش ہوں۔ آج تک ایک پینی سگریٹ نوشی پر خرچ نہیں کی۔
بالکل صحیح ! اب اپنے ہی خرچ پراپنا ہی بیڑا کیا غرق کرنا :grin:
ویسے آپ کا یہ بیان ڈپلومیٹک تو نہیں۔ کسی اور کرنسی میں تو سگریٹ نہیں خریدتے :D
 
یوسف-2

محفلین
مقاصد کی اس لمبی فہرست کو دیکھتے ہوئے میں صرف اتنا کہناچاہتی ہوں ۔۔۔ کیری آن سموکرز۔ :laugh:
ہاہا ہا ہا ۔ ایسے ہی موقع پر کہتے ہیں ۔ ۔ ۔ ہور گنڈیریاں چوپو :D
جرنیل خواہ سابقہ ہی کیوں نہ ہو، وہ حاضر جرنیل کے ہر عمل کی ”وکالت“ ضرور کرتا ہے۔ اسموکر کو جرنیل کہنے پر آپ بد مزہ نہ ہوں۔ جرنیل تو دوسروں کو مارکر بہادربنا پھرتا ہے۔ اصل بہادری تو اسموکر دکھاتا ہے کہ اپنے ہی خرچے پر اپنا ہی خاتمہ کرنے پر تلا رہتا ہے :grin: اسموکرز بہادر زندہ باد
 
زونی

محفلین
ویسے میں نے اب تک سگریٹ نوشی کے بارے میں اپنے جذبات کو دبا کے رکھا ہوا تاکہ کسی دوست کو کسی قسم کی ناگواری محسوس نہ ہواپنے خیالات کا ا
ظہار کرنے میں :D
کہا جاتا ھے کہ کراہت جرم سے نہیں مجرم سے ہونی چاہیے لیکن "آئی ہیٹ سموکرز " کا نعرہ لگانا میں اپنا پیدائشی حق سمجھتی ہوں ۔۔۔۔۔۔ محفلینز یہ بات سن کے بدمزہ نہ ہوں کیونکہ روزانہ بھائی کے کمرے میں جا کے یہ سلوگن باآواز بلند دہرا آتی ہوں جو اس علت میں مبتلا ھے کہ شاید کہ ترے دل میں اتر جائے مری بات:grin: لیکن بات تو کیا دل میں اترے گی چڑھی ہوئی تیوری کے ساتھ یہ جواب ملتا ھے "آئی ہیٹ یو" :grin:
 
سمجھتی ہوں ؟
میں تو سمجھا تھا کہ اپ چین اسموکر ہیں۔ اور مذکر ہیں
ویسے جدید دنیا میں جتنے اچھے کام سموکرز نے کیے ہیں کسی نے نہیں کیے
مثلا قائد اعظم چین اسموکر تھے
اوبامہ تو کئی مرتبہ سموکنگ کرتا ہوا پکڑاگیا ہے
شاہ رخ خان پر ائے دن یہ الزام لگتا ہے
اور بھی کئی ہیروز ہیں
 
ہمت انکل میں تو آپکو کافی عرصے سے جانتی ہوں اور آپکی پوسٹس پڑھ کے محظوظ بھی ہوتی رہتی ہوں ،،،،،حیرت ھے آپکو ابھی تک اندازہ نہیں تھا کہ میں مذکر نہیں ہوں ۔۔۔:shock:
تو کیا سگریٹ نوشی کا تعلق سوشل ویلفئیر سے بھی ھے ؟؟؟:D
 
شکریہ بیٹی
ضرور سگریٹ نوشی انسان کو انسان کا بھلا کرنے کا بھی سوچتی ہے۔ سگریٹ نوش بہت جلد دوست بن جاتے ہیں
ایک مرتبہ بیرون ملک ایک ایئر پورٹ پر سگریٹ نوشی کے لیے ایک کمرے میں ایک امریکی فوجی سے ملاقات ہوئی اور اچھی بات چیت رہی صرف سگریٹ نوشی کی وجہ سے
 
Top