کیا آپ جاسوس ہیں؟
"نہیں"
ارے نہیں آپ جاسوس ہیں!!!۔
"بھائی جی میں جاسوس نہیں ہوں"
واقعی، آپ جاسوس نہیں ہیں؟۔
"کتنی بار کہوں یار ، میں جاسوس نہیں"۔
مجھے لگتا ہے کہ آپ جاسوس ہیں
"بھئی آپ کو کیوں لگتا ہے کہ میں جاسوس ہوں"؟۔
آپ غلط سمجھے؛ میں نہیں آپ جاسوس ہیں
"میں بھی یہی کہہ رہا ہوں محترم ، کہ میں جاسوس نہیں ہوں"
لیکن مجھے آپ جاسوس لگتے ہیں
"او بھائی جاسوس ہو گے آپ ، میں نہیں"۔
بھائی جان میں بھی یہی کہہ رہا ہوں کہ آپ جاسوس ہیں
"میں جاسوس نہیں ہوں ،،،میں جاسوس نہیں ہوں ،،،میں جاسوس نہیں ہوں ۔خوامخواہ میرا دماغ خراب مت کرو ، آپ ہو گے جاسوس"
ارے میرے بھائی بات سمجھنے کی کوشش کرو میں بھی یہی کہہ رہا ہوں کہ آپ جاسوس ہیں۔
"ارے میری جان کے دشمن۔ کہاں سے ٹپک پڑا تو ۔ نہیں باز آتا تو ٹھیک ہے میں جاسوس ہوں۔ اب بول"
بولنا کیا ہے بھائی جان۔ میں تو صرف یہ بتانا چاہ رہا تھا کہ ہمیں جھوٹ بولنے کی بہت بری عادت ہے۔ آپ پہلی بار میں ہی مان جاتے کہ آپ جاسوس ہیں تو میرا اتنا وقت ضائع نہ ہوتا اور آپ کو جھوٹ بولنے کا گناہ نہ ملتا۔پتہ نہیں کب سدھریں گے آپ جیسے جھوٹے لوگ۔