سفید محل سوات سے ملحقہ ایک آبشار
IMAG0507_zps5j3syith.jpg
 
کل سسرال جانا ہوا تو بیٹھے بیٹھے شاہ پور ڈیم جانے کا پروگرام بن گیا. یہ پکنک سپاٹ نہیں ہے، بلکہ فش پوائنٹ کے طور پر مشہور ہے. آج دوپہر کو شاہ پور ڈیم گئے اور وہاں اباسین ریسٹورنٹ سے بہت عمدہ گرل کی ہوئی مچھلی کھائی.
اب ڈیم آئیں اور پانی دیکھے بغیر چلے جائیں یہ کیسے ہو سکتا ہے. ڈیم پر کوئی پکنک سپاٹ نہیں ہے. اور ساتھ ہی ممنوعہ علاقہ بھی ہے تو بس باہر باہر سے پانی دیکھ کر واپس آ گئے.
ڈیم کی طرف جاتے ہوئے ایک منظر
20170122_164038_HDR_zps8o2axwvw.jpg
 
آج صبح ایک کام سے قائدِ اعظم یونیورسٹی جانا ہوا. وقت کی کمی کے باعث زیادہ منظر کشی تو نہیں کر سکا. کچھ مناظر پیش کرتا ہوں. گیٹ کے علاوہ مناظر کیمپس کے نہیں، نیچر کے ہیں.
قائدِ اعظم یونیورسٹی کا داخلی دروازہ
20170203_101119_mh1486125868201_zpsoufwkfjc.jpg
 
ہمارے دفتر سے قریب ہی مارگلہ پہاڑیوں کے ساتھ ایک گاؤں، شاہ اللہ دتہ ٹاؤن موجود ہے. جہاں پر کچھ پرانے غار موجود ہیں. جن کو 1975ء میں محکمۂ آثارِ قدیمہ والوں نے محفوظ کیا.
کافی عرصہ سے خواہش تھی کہ یہاں کا چکر لگایا جائے. بالآخر کل اپنے دفتر کے احباب کے ساتھ دوپہر کو جانے کا موقع مل گیا.
دفتر سے نکل کر 20-25 منٹ میں شاہ اللہ دتہ ٹاؤن پہنچ گئے.
تاریخی پس منظر
IMG-20170210-WA0001_zpsopbqkhz5.jpg
 
Top