ہدایات: اردو ویب لائبریری کتب کی فارمیٹنگ

اس مراسلے کے اولین مخاطب لائبریری ٹیم کے وہ احباب ہیں جن کو لائبریری بک اسٹور کی نظامت اور وہاں کتابوں کی منتقلی کی ذمہ داری سونپی گئی ہو۔ دیگر احباب ان معاملات سے آگاہ رہنا چاہیں تو کوئی حرج نہیں۔

اردو ویب لائبریری کی حالیہ پیش رفت اور مستقبل کے منصوبوں کے دھاگے میں ہم نے ایک عدد اپلیکیشن کا ذکر کیا ہے جو اردو ویب لائبریری ڈاٹابیس کا ایڈمن انٹرفیس ہے۔ اس کی مدد سے کتابوں کا ذخیرہ تیار کیا جائے گا اور ان کا عام استعمال کے لئے جاری کیا جا سکے گا۔ نیز اس اطلاقہئے کی مدد سے کتابوں کو کئی فارمیٹس میں خود کار طریقے سے حاصل کرنا ممکن ہو سکے گا۔ یوں تو اس اس اطلاقیے میں زمرہ جات یا ٹیگز، کتابوں کی تفصیلات مثلاً نام، سن اشاعت، مصنفین، مؤلفین نیز مصنیفین کی تفصیلات مثلاً ان کا نام، سن پیدائش، اگر مرحوم ہوں تو سن وفات، دستیابی کی صورت میں ای میل پتہ، ہوم پیج، نمائندہ تصویر مختصر تعارف وغیرہ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ایک کتاب کے کئی مصنف ہو سکتے ہیں اور ایک مصنف کی کئی کتابیں ہو سکتی ہیں۔ اسی طرح ایک کتاب کئی زمروں سے متعلق ہو سکتی ہے اور ایک زمرے میں کئی کتابیں ہو سکتی ہیں۔ اس اطلاقیے کے استعمال کنندگان ان تفصیلات کو شامل کرنے اور مدون کرنے کرنے کے مجاز ہیں۔

اس اپلیکیشن کا سب سے اہم حصہ جہاں سب سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے وہ ہے کتاب کے متن کا خانہ۔ پورے نظام میں ممکنہ حد تک یکسانیت لانے کے لئے کچھ ہدایات مرتب کی جا رہی ہیں جن میں ضرورت کے مطابق ترمیم و اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ کتاب کی فارمیٹنگ کے لئے مارک ڈاؤن سنٹیکس کا استعمال کیا جانا ہے جو کہ انتہائی سہل الاستعمال ہونے کے ساتھ ساتھ اردو متن کو پریشان بھی نہیں کرتا۔ ہماری کوشش ہے کہ متن کو اسٹرکچر کرنے پر توجہ زیادہ ہو جبکہ اسٹائل پر کم۔ اس طرح ہمارا ذخیرہ کتب صاف ستھرا اور یکساں رہے گا۔ اسٹائل اور ڈیزائن کو متن سے الگ رکھنے کا ایک بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ ہم کسی بھی وقت ایک تبدیلی سے پورے نظام کا ڈیزائن تبدیل کر سکیں گے۔ ہم مارک ڈاؤن کے بے شمار سنٹیکسیز میں سے صرف چند کا استعمال کریں گے جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

ذیل کی تصویر میں مارک ڈاؤن سنٹیکس کا ایک مختصر نمونہ دکھایا گیا ہے جس میں بائیں جانب مارک ڈاؤن مثال ہے اور اس کے متوازی دائیں جانب اس کا ایچ ٹی ایم ایل نتیجہ ظاہر ہو رہا ہے۔ اس فوری ریفرینس خانے کو کسی بھی وقت اس اطلاقیے کے ایڈیٹر کے اوپر بائیں جانب موجود سوالیہ نشان والے آئکن پر کلک کرکے ظاہر کیا جا سکتا ہے اور چھپایا جا سکتا ہے۔

mdh.png

ہیڈنگ:
ایچ ٹی ایم ایل کی طرح مارک ڈاؤن میں بھی چھ درجات تک کی ہیڈنگ کی سہولت موجود ہے۔ عموماً دو یا تین درجات سے زیادہ والی ہیڈنگ خال خال ہی استعمال ہوتی ہیں، اردو کتابوں میں اس کا امکان اور بھی کم ہے، عموماً درجہ اول کی ہیڈنگ ہی کافی ہوگی۔ جیسا کہ اوپر مثال سے واضح ہے کہ اولین درجہ کی ہیڈنگ کے لئے سطر کی ابتدا میں ایک عدد ہیش یا پاؤنڈ کا نشان # لگائیں (اور متن سے علیحدہ رکھنے کے لئے اس کے بعد ایک عدد اسپیس شامل کر سکتے ہیں) ثانوی درجہ کی ہیڈنگ (یا سب-ہیڈنگ) کے لئے دو دفعہ پاؤنڈ کا نشان ## استعمال کریں۔ و علیٰ ہٰذا القیاس ششم درجہ کی ہیڈنگ کے لئے چھ دفعہ پاؤنڈ کا نشان لگائیں۔

اولین درجہ کے عنوانات اور ثانوی عنوانات کو خود کار ٹیبل آف کانٹینٹ (فہرست مضامین) بنانے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر کتاب کا نام کتاب میں موجود متن کا عنوان نہ ہو تو اسے زبردستی بطور ہیڈنگ متن کا حصہ نہ بنائیں۔ کیوں کہ کتاب کا عنوان اور دیگر تفصیلات کتاب کی میٹا ڈاٹا سے اخذ کر کے ٹائٹل کور اور داخلی ٹائٹل پیج بنایا جا سکتا ہے۔ جن کتابوں میں عنوانات کا رواج نہ ہو ان میں اگر کسی اور طرح کے سیگمنٹ موجود ہوں تو ان کے لئے فرضی عنوانات مثلاً جزو اول، جزو دوم وغیرہ شامل کیئے جا سکتے ہیں۔

پیراگراف:
عموماً کتابوں کا زیادہ تر حصہ پیراگراف کی صورت ہی ہوتا ہے اس لئے مارک ڈاؤن میں اس کو سہل ترین بناے کے لئے اس کے لئے کوئی بھی اسپیشل ٹیگ نہیں شامل کیا جاتا۔ بس ہر پیراگراف کے پہلے اور بعد میں ایک عدد خالی سطر کا ہونا ہی کافی ہوتا ہے۔ یعنی ہر دو پیراگراف کے درمیان ایک خالی لائن موجود ہوگی۔ اگر خالی سطر نہ چھوڑی جائے بلکہ فوری اگلے سطر میں لکھا جائے تو وہ ایک ہی پیراگراف کی طرح شمار کیا جاتا ہے۔

نئی سطر:
عموماً ناولوں میں پیراگراف کے بجائے کئی دفعہ مکالماتی حصے ہوتے ہیں جہاں دو یا زائد کرداروں کے مابین مکالمہ درجہ کیا جاتا ہے۔ عموماً جانبین سے نصف سطری ایک دو سطر طویل فقرے پیش کیئے جاتے ہیں۔ ان کو ایک مکمل پیراگراف کے طور پر اسٹائل کیا جائے تو سطروں کرمیان کافی خلا رہ جاتا ہے۔ بہتر ہوگا کہ ایسے متون کو ہارڈ لائن بریک کی مدد سے بجائے نئے پیراگراف میں بھیجنے کے محض نئی سطر میں بھیجا جائے۔ مارک ڈاؤن میں اس کا طریقہ یہ ہے کہ جس سطر کے بعد کا متن اگلے سطر میں توڑنا ہو اس کے اخیر میں دو اسپیس شامل کرکے اگلی سطر میں لکھنا شروع کر دیجئے۔

ہائلائٹ:
کسی متن کے کسی جزو کو ترچھا لکھنے کے لئے اس جزو کی ابتداء اور اخیر میں ایک ایک اسٹار * کا نشان لگائیں۔ موٹے متن کے لئے دونوں اطراف میں دو دو تارے اور بیک وقت موٹا اور ترچھا کرنے کے لئے تین تین ستارے استعمال کریں۔ عموماً اس قسم کی اسٹائلنگ سے پرہیز برتیں۔ ہاں کہیں کسی بات کو واضح کرنا اشد ضروری ہو تبھی ان کا استعمال کریں ورنہ متن کو اس کے حال پر چھوڑ دیں۔

صفحات:
چونکہ اس اسٹور میں ایک کتاب کی ایک جلد کا مکمل متن ایک ساتھ شامل کیا جائے گا لیکن پڑھنے کی غرض سے اس کو صفحات میں تقسیم کرنا ضروری ہوگا۔ واضح رہے کہ ایچ ٹی ایم ایل بیسڈ آن لائن کتابوں اور کاغذی یا پی ڈی ایف وغیرہ جیسی پبلشنگ فارمیٹ کی کتابوں میں ایک فرق یہ ہوتا ہے کہ ایک میں متعین سائز کے صفحات نہیں ہوتے ہیں جبکہ مؤخر الذر میں صفحات کا یکساں سائز کا ہونا ناگزیر ہے۔ اس کے لئے کئی دفعہ پیراگراف کو درمیان سے توڑ کر اگلے صفحے پر جانا پڑتا ہے۔ جبکہ آن لائن ریڈرز کے سامنے یہ مجبوری نہیں ہوتی۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے متن میں صفحات شامل کیئے جائیں گے۔ صفحہ توڑنے کے لئے ایک علیحدہ سطر میں تین دفعہ ڈیش کا نشان --- لگائیں۔ واضح رہے کہ اس نشان والی سطر کے پہلے اور بعد میں ایک ایک خالی سطر موجود ہو، جیسا کہ پیراگراف کے ساتھ ہوتا ہے۔ اگر اس سے پہلے خالی سطر نہ ہوئی تو اس کا نتیجہ مختلف ہوگا۔

کتاب کی انداز تحریر کو سامنے رکھتے ہوئے اوسطاً تین چار پیراگراف یا آٹھ دس پیراگراف کے بعد اس طرح کے پیج بریک شامل کر دیں۔ ہر صفحے میں پیراگراف کی تعداد کا یکساں ہونا ضروری نہیں بلکہ اس میں موجود متن کی مقدار یا سطور کا کم و بیش یکساں ہونا زیادہ ضروری ہے۔ اس طرح کے پیج بریک غیر مکمل پیراگراف کے درمیان شامل نہ کریں بلکہ پیراگراف مکمل ہو جانے کے بعد ہی شامل کریں۔ اگر آس پاس کوئی عنوان یا ذیلی عنوان نظر آجائے تو اس سے پہلے پیج بریک شامل کرنے کو ترجیح دیں۔ حالانکہ یہ ضروری نہیں کہ ہر نیا عنوان یا ذیلی عنوان نئے صفحے سے ہی شروع ہو۔

شعری مجموعوں کے ساتھ ایسا کیا جا سکتا ہے کہ ان کے ہر عنوان سے پہلے پیج بریک شامل کیا جائے۔ اور اشعار کی طوالت یکساںنہ بھی ہو تو بھی ان کو ایک ساتھ ایک ہی صفحے پر رکھا جائے۔ ہاں اگر کوئی منظوم متن سیکڑوں مصرعوں پر مشمل ہو تو اس میں جگہ جگہ پیج بریک شامل کیئے جا سکتے ہیں۔ صفحات کا تعین کتاب کی تحریر پر منحصر ہے۔

عربی متن:
عربی متون و قرآنی آیات وغیرہ کو لکھتے ہوئے ان سے پہلے چار خالی اسپیس شامل کیے جانے چاہئیں۔ اس طرح ان کو علیحدہ فونٹ میں دکھایا جا سکے گا۔

اقتباس:
متن میں موجود اقتباسات کو درست انڈینٹیشن دینے کے لئے ان کی سطر کی ابتداء میں ایک عدد "گریٹر دین" کا نشان > شامل کیا جانا چاہئے (بہتر ہوگا کہ اس کے بعد ایک عدد اسپیس بھی ہو)۔ اس نشان سے ایسا احساس ہوتا ہے جیسے تیر کی نو سے اس سطر کو تھوڑا سا دھکا دے دیا گیا ہو اور وہ کناروں سے تھوڑ دھنس گیا ہو۔

کئی دفعہ اردو نثری متن میں اشعار شامل ہوتے ہیں۔ ان کو عموماً صفحے کے درمیان میں لکھنا اچھا لگتا ہے۔ اس مقصد کے لئے انڈینٹیشن کا نشان دو دفعہ>> لگائیں۔

فہرست:
اگر متن میں کچھ باتیں پوائنٹس کی شکل میں درج کی گئی ہوں جن کو نقطہ زدہ فہرست یا نمبر شمار کے ساتھ لکھنا مقصود ہو اس کے لئے مار ک ڈاؤن سینٹیکس کے تحت نقطوں کے لئے سطور کی ابتداء میں تارے * کا استعمال کیا جانا چاہئے اور نمبر شمار کے لئے "رومن" نمبر کے فوراً بعد ایک عدد ڈاٹ . شامل کیا جانا چاہئے۔ دونوں ہی صورتوں میں بہتر ہوگا کہ متن کو نشان سے علیحدہ کرنے کے لئے ایک عدد اسپیس شامل کیا جائے۔ اگر فہرست ذیلی ہو تو اضافی انڈینٹیشن کے لئے سطر کی ابتداء میں تارے یا نمبر شمار سے بھی پہلے اسپیس شامل کیا جانا چاہئے۔

چونکہ مارک ڈاؤن انگریزی نمبروں کے علاوہ دوسرے کسی بھی زبان کے نمبر نہیں پہچانتا اس لئے اصلی کتاب میں نمبر شمار اردو میں لکھے ہوں تو بھی ان کو انگریزی میں لکھا جانا چاہئے۔

عدد/ہندسہ:
سبھی اعداد/ہندسے انگریزی نمبروں کی مدد سے لکھے جانے چاہئیں۔ سوائے ان مقامات کے جہاں خاص کر اردو ہندسوں کے بارے میں کچھ کہا گیا ہو۔ مکمل کتاب کا متن اکٹھا کرنے کے بعد کسی بھی ٹیکسٹ ایڈیٹر میں فائنڈ ریپلیس کی مدد سے یہ تبدیلی بآسانی کی جا سکتی ہے۔

جدول اور تصویر:
کئی دفعہ کتابوں میں متن کے درمیان جداول، تصاویر، نقشے یا چارٹ وغیرہ شامل کیئے جاتے ہیں۔ ان کو اردو ویب لائبریری کتابوں میں کس طرح شامل کرنا ہے اس کو متعین کیا جا چکا ہے لیکن ابھی اس کی ضرورت درپیش نہیں اس لئے اس حصے کو بعد کے لئے اٹھا رکھتے ہیں۔

کریڈٹ:
کتاب کے فارم میں اک عدد خانہ جنرل نوٹ کا ہے۔ اس میں موجود مواد کتاب کے اخیر میں علیحدہ صفحے کی شکل میں شامل کیا جائے گا۔ عام طور پر اس خانے کو کتاب پر کام کرنے والے احباب کو کریڈٹ دینے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کی ایک ممکنہ شکل کچھ یوں ہو سکتی ہے۔
اسکین: فلاں، فلاں اور فلاں
ٹائپنگ: فلاں، فلاں، فلاں، فلاں، فلاں اور فلاں
پروف ریڈنگ: فلاں، فلاں اور فلاں
تزئن کار: فلاں
مرتبہ: فلاں

مراحل:
اس اسٹور میں شامل کیئے جانے کے بعد کتابیں مختلف مراحل سے گزریں گی۔ جب بھی کوئی تبدیلی کی جائے تو یقینی بنا لیا جائے کو اس کا مرحلہ درست ہے اور اگر مرحلہ تبدیل ہو تو اس کا درست اندارج ہونا چاہئے۔ اس طرح نظم و نسق بہتر ہوگا۔ کسی بھی اشکال کی صورت میں خود سمیت دیگر بعد میں آنے والوں کے لئے تبصرے کی شکل میں نوٹ ضرور چھوڑیں۔
 
اپڈیٹ:

- ہم نے کسی غلطی کے چلتے اچانک حذوف ہو جانے کے خطرے کے پیش نظر حذف کرنے کی سہولت ہی ختم کر دی ہے۔ اگر کہیں کوئی غلطی ہو جائے یا غیر ضروری چیز شامل ہو جائے تو اس کو مدون کر کے کسی اور مقصد کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
- مندرجہ بالا ہدایات میں اعداد کی شمولیت کے بارے میں ایک سیکشن کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت متن میں تقریباً ہر جگہ انگریزی اعداد ہی شامل کیئے جائیں گے۔ انگریزی اعداد شامل کرنے کے باوجود اگر کبھی مستقبل میں ان کو اردو میں دکھانے کی ضرورت پیش آئی تو ایپلیکیشن لیویل پر ان نمبروں کو اردو نمبروں سے تبدیل کیا جا سکے گا۔
 

محمد امین

لائبریرین
بڑی کتاب والا صفحہ کھلنے میں تھوڑا وقت لگا رہا ہے اور گاہے گاہے فریز بھی ہوجاتا ہے۔۔ گوگل کروم پر ہوں :) یہ غالباً علوی لاہوری نستعلیق لگانے کے بعد سے ہوا ہے، پہلے نہیں ہو رہا تھا ایسا۔۔
 
بڑی کتاب والا صفحہ کھلنے میں تھوڑا وقت لگا رہا ہے اور گاہے گاہے فریز بھی ہوجاتا ہے۔۔ گوگل کروم پر ہوں :) یہ غالباً علوی لاہوری نستعلیق لگانے کے بعد سے ہوا ہے، پہلے نہیں ہو رہا تھا ایسا۔۔

نہیں وہ فریز اس لئے ہوتا ہے کیوں کہ ایڈیٹر میں دس سیکنڈ کی غیر فعالیت یا پریویو سیکشن پر کلک کرنے سے نمائش اپڈیٹ ہوتی ہے۔ کتاب بڑی ہو تو یہ کام جاوا اسکرپٹ کے لئے ذرا وقت طلب ہوتا ہے۔ اور بعض حالات میں خود کار طریقے سے مواد محفوظ بھی کیا جاتا ہے لیکن وہ عمل انٹرفیس کو فریز نہیں کرتا۔ ویسے نستعلیق فونٹ کی وجہ سے رینڈرنگ قدرے سست ہو سکتی ہے۔ :)

در اصل ہمارا خیال یہ ہے کہ احباب ایک دفعہ مارک ڈاون سنٹیکس سے آگاہ ہو گئے تو بجائے اس ایڈیٹر میں کام کرنے کے، کمپیوٹر میں موجود کسی ٹیکسٹ ایڈیٹر مثلاً نوٹ پیڈ پلس پلس وغیرہ میں کام کریں گے۔ اور تکمیل کے بعد وہاں سارا مواد پیسٹ کر دیں گے۔ پھر پری ویو میں دیکھ کر اکا دکا خامیاں دور کریں گے۔ :)
 

محمد امین

لائبریرین
نہیں وہ فریز اس لئے ہوتا ہے کیوں کہ ایڈیٹر میں دس سیکنڈ کی غیر فعالیت یا پریویو سیکشن پر کلک کرنے سے نمائش اپڈیٹ ہوتی ہے۔ یہ کام جاوا اسکرپٹ کے لئے ذرا وقت طلب ہوتا ہے۔ اور بعض حالات میں خود کار طریقے سے مواد محفوظ بھی کیا جاتا ہے لیکن وہ عمل انٹرفیس کو فریز نہیں کرتا۔ ویسے نستعلیق فونٹ کی وجہ سے رینڈرنگ قدرے سست ہو سکتی ہے۔ :)

در اصل ہمارا خیال یہ ہے کہ احباب ایک دفعہ مارک ڈاون سنٹیکس سے آگاہ ہو گئے تو بجائے اس ایڈیٹر میں کام کرنے کے، کمپیوٹر میں موجود کسی ٹیکسٹ ایڈیٹر مثلاً نوٹ پیڈ پلس پلس وغیرہ میں کام کریں گے۔ اور تکمیل کے بعد وہاں سارا مواد پیسٹ کر دیں گے۔ پھر پری ویو میں دیکھ کر اکا دکا خامیاں دور کریں گے۔ :)

یہ بھی بہتر ہے :) ۔۔ اچھا سرِ دست DOC اور PDF کی تشکیل کا اختیار شامل نہیں کیا جا سکتا؟
 
یہ بھی بہتر ہے :) ۔۔ اچھا سرِ دست DOC اور PDF کی تشکیل کا اختیار شامل نہیں کیا جا سکتا؟

مارک ڈاؤن کے انتخاب کا ایک سبب یہ بھی تھا کہ اس کو بغیر انفارمیشن لاس کے دوسرے فارمیٹ میں بدلنا آسان اور خود کار ہو سکے گا۔ نہ صرف یہ کہ اس کو خود کار طریقے سے ایچ ٹی ایم ایل میں تبدیل کیا جا سکے گا بلکہ پی ڈی ایف، ڈاک، او ڈی ٹی، لیٹیکس، پلین ٹیکسٹ اور ای پب وغیرہ میں بھی تبدیل کرنا ممکن ہوگا۔ اتفاق سے ابھی یہ تجربات اردو متن کے ساتھ نہیں دہرائے گئے ہیں۔ اسے "ورک ان پروگریس" تصور کیا جائے۔ اس کے علاوہ ہم خود کار طریقے سے کور پیج بنانے کے امکانات پر بھی غور کر رہے ہیں۔ :)
 

محمد امین

لائبریرین
مارک ڈاؤن کے انتخاب کا ایک سبب یہ بھی تھا کہ اس کو بغیر انفارمیشن لاس کے دوسرے فارمیٹ میں بدلنا آسان اور خود کار ہو سکے گا۔ نہ صرف یہ کہ اس کو خود کار طریقے سے ایچ ٹی ایم ایل میں تبدیل کیا جا سکے گا بلکہ پی ڈی ایف، ڈاک، او ڈی ٹی، لیٹیکس، پلین ٹیکسٹ اور ای پب وغیرہ میں بھی تبدیل کرنا ممکن ہوگا۔ اتفاق سے ابھی یہ تجربات اردو متن کے ساتھ نہیں دہرائے گئے ہیں۔ اسے "ورک ان پروگریس" تصور کیا جائے۔ اس کے علاوہ ہم خود کار طریقے سے کور پیج بنانے کے امکانات پر بھی غور کر رہے ہیں۔ :)

زبردست :) ۔۔۔ ہماری نیک تمنائیں اور ناقص کوششیں آپ کے ساتھ ہیں :)
 

الف عین

لائبریرین
اس کا نتیجہ کیسا نکلتا ہے، دیکھتے ہیں۔ کیونکہ یہ اپلی کیشن فی الحال محض آن لائن پڑھنے کے لئے کار آمد ہے (جہاں تک میں سمجھا ہوں)، ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے بھی کچھ نظم ہے کیا؟ خود کار طریقے سے جب ڈاکیومینٹ یا پ ڈ ف بن سکتی ہے تو اسے ڈاؤن لوڈ ہی کرنا ہوگا نا؟
 
اس کا نتیجہ کیسا نکلتا ہے، دیکھتے ہیں۔ کیونکہ یہ اپلی کیشن فی الحال محض آن لائن پڑھنے کے لئے کار آمد ہے (جہاں تک میں سمجھا ہوں)، ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے بھی کچھ نظم ہے کیا؟ خود کار طریقے سے جب ڈاکیومینٹ یا پ ڈ ف بن سکتی ہے تو اسے ڈاؤن لوڈ ہی کرنا ہوگا نا؟

چاچو، در اصل یہ اپلیکیشن کتابوں کے متن اور میٹا ڈاٹا کو یکجا کرنے کے لئے بنایا گیا ہے۔ یہاں جو بیان ہے وہ اس کا ایڈمن انٹرفیس ہے جبکہ عام صارفین کے لئے پبلک انٹرفیس ابھی بننا باقی ہے۔ اس میں آن لائن ریڈنگ اور فائل ڈاؤن لوڈ دونوں قسم کی سہولیات ہوں گی۔ اس کو سمجھنے کے لئے آپ وہ لائبریری اپلیکیشن یاد کیجئے جو ہم نے آپ کے لئے کچھ عرصہ قبل تیار کیا تھا لیکن بعض وجوہات کے چلتے اس کو استعمال کرنے کی نوبت نہیں آ سکی۔ یہ اسی کا سیکنڈ تھاٹ ہے۔ اس میں کئی خوبیاں نئی شامل کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اس کا ارکیٹیکچر ملٹی لئیرڈ ہے تاکہ ایک حصے کا کا کم دوسرے سے علیحدہ برتا جا سکے اور نظامت بہتر ہو۔

ہم آپ سے جی میل پر رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ آپ کو بھی اس اپلیکیشن کی نمائش کرا دیں لیکن آپ نے ہمارے پیغام کا جواب ہی نہیں دیا تھا۔ :)
 

الف عین

لائبریرین
ہم آپ سے جی میل پر رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ آپ کو بھی اس اپلیکیشن کی نمائش کرا دیں لیکن آپ نے ہمارے پیغام کا جواب ہی نہیں دیا تھا۔ :)
؟؟؟؟؟
کیا جی ٹاک پر؟ میں تو لاگ ان کرتا ہوں جی میل میں اور میل دیکھنے کے بعد لاگ آؤٹ کر دیتا ہوں، لیکن مجھے ایسی کوئی اطلاع وصول نہیں ہو سکی۔
 
؟؟؟؟؟
کیا جی ٹاک پر؟ میں تو لاگ ان کرتا ہوں جی میل میں اور میل دیکھنے کے بعد لاگ آؤٹ کر دیتا ہوں، لیکن مجھے ایسی کوئی اطلاع وصول نہیں ہو سکی۔

آپ اگلی دفعہ جی ٹاک پر آن لائن ہوں تو ہم سے رابطہ کر لیجئے گا۔ اس طرح ہم آپ کو اس نظام تک رسائی دلا دیں گے، ان شاء اللہ۔ :)
 
Top