پیارے اصلاحی بھائی مجھے اندازہ ہے کہ آپ نے غیر ارادی طور پر یہ لطیفہ شریک کر دیا، آپ غور کریں لطیفہ بنانے والے کو بھی شائد احساس نہیں ہوا کہ اس نے نیکی کی نیت کے ارادے کا مذاق اڑا دیا۔ گزارش ہے کہ اس مراسلے کی تدوین کر دیں۔
جی شمشاد بھائی ، دراصل میں اعتدال کا قائل ہوں ۔ اب اگر چرواہے نے زیادہ ہی زچ کر دیا تو سوچا میں ہاتھ ہلکا رکھوںابن رضا بھائی، بہت اچھا ہے۔ میں نے جو پڑھا تھا وہ خاصا زیادہ تھا۔
ابھی دو صفحے پہلے ہی شریک محفل کیا تھا۔ایک آدمی اپنے کسی دوست کی شادی پر گیا۔
شادی والے گھر کے دو دروازے تھے ایک دروازے پر لکھا تھا کہ رشتے دار
اور دوسرے پر دوست لکھا ہوا تھا۔
وہ دوستوں والے دروازے میں داخل ہوا ۔ آگے پھر دو دروازے تھے۔
ایک پر لیڈیز اور دوسرے پر جینٹس لکھا تھا ۔ وہ جینٹس والے دروازے میں داخل ہوا ۔ وہ کیا دیکھتا ہے کہ آگے دو اور دروازے تھے ۔ ایک پر گفٹ والے اور دوسرے پر بغیر گفٹ والے لکھا تھا ۔ وہ بغیر گفٹ والے میں داخل ہو گیا ۔ اُس نے دیکھا کہ وہ باہر گلی میں کھڑا تھا۔