یاہو اور ایم ایس این میں اردو چیٹ

یار میں اب تک نہیں سمجھا کہ اس طرف توجہ کیوں نہیں دی جارہی اور لوگوں کو کیوں نہیں بتایا جاتا ہے کہ اب آپ آسانی سے ونڈوز ایکس پی میں یاہو اور ایم ایس این مسینجر میں چیٹ کر سکتے ہیں۔ جس کا آسان طریقہ پہلے اردو سپورٹ انسٹال کرنا اور پھر پھر میسج کے ونڈو میں Tahoomaفونٹ رکھنا ہے۔ اس لیے کہ اکثر کمپیوٹرز پر اردو کے دوسرے فونٹ انسٹال نہیں ہوتے ہیں۔ اس طرف ضرور توجہ دی جائے کیونکہ اس کے ذریعے اردو چیٹ میں انقلاب لایا جاسکتا ہے۔
 
دوست یہاں ایک بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ لوگ اردو کے کی بورڈ سے بھی واقفیت نہیں رکھتے اسی لئے رومن اردو ہی ان میں زیادہ مشہور ہے۔ لوگوں کو یہ کی بورڈ سکھانا اصل چیلنج ہے، باقی سب تفاصیل ہیں۔
 
وہاب آپ نے پورا طریقہ نہیں بتایا اردو چیٹ کرنے کا۔ صرف TAHOMA کے استعمال سے تو چیٹ ممکن نہیں ہے۔
 
ممکن

اگر دونوں فریقین کے کمپیوٹر اردو کی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں تو صرف تاہوما فونٹ سیلیکٹ کرکے اردو میں چیٹ ممکن ہے۔ تاہوما میں دراصل اردو کے کریکٹرز کی پوری رینج موجود ہے۔ ایسا ہی ایک فونٹ MS Sans Serif بھی ہے۔
 

دوست

محفلین
ایکس پی کا ہونا شرط ہے۔
مگر بہت سے لوگوں کے پاس ایکس پی نہیں بلکہ 98 ہے وہ کہاں جائیں اسکا حل یہ ہی پھر نکالتے ہیں لوگ کہ رومن چلنے دو۔
 

جیسبادی

محفلین
گیم

اور اگر آپ گیم استعمال کرو تو ایک ہی کلئنٹ سے یاہو، م‌س، گوگل ٹالک، کے احباب سے گپ شپ ممکن ہے۔ فونٹ کی پروا مت کرو۔ فونٹ چننا اس کا کام ہے جس کو پیغام پڑھنا ہے، آپ یونیکوڈ ٹیکسٹ بھیج رہے ہو۔
Gaim
 
GAIMمیں ایک عرصے سے استعمال کرہا ہوں اور ایک مفید چیزہے مگر فونٹس اتنے دلکش نہیں ہیں اس کے۔ یونیکوڈ کی آسانی ہے اس میں مگر ڈسپلے اتنا غیر واضح ہوتا ہے کہ پڑھنے کا دل مشکل سے ہی کرتا ہے۔
 
میں نے چیک کیا ہے اور کررہا ہوں وقتاً فوقتاً ، جلد ہی اس پر کچھ تبصرہ کروں گا۔ ویسے اب تک کسی نے مجھے اردو چیٹنگ کا طریقہ تفصیل سے سمجھایا نہیں ہے۔ کیا میں سمجھ لوں کہ مجھے خود ہی کچھ کرنا پڑے گا :cry:
 
یہی ہے یاہو اور ایم ایس این میں اردو چیٹ کرنے کا صیح طریقہ

یار پہلے تو اس لنک پر جا کر اپنا ونڈوز ایکس پی یا 2000 (98 آپ کو یہ سہولت فراہم نہیں کرتا) اپنا کمپیوٹر اردو سپورٹ میں کرو http://boriat.freestarthost.com/hlp/index.php اس کے بعد یا اس کے بعد فونٹک کی بورڈ کہیں سے ڈاون لوڈ کرو۔ کہیں سے کیوں http://www.crulp.org سے آپ یہ خدمت لے سکتے ہیں۔ کی بورڈ انسٹال کرنے کا طریقہ سائیٹ پر موجود ہے۔ اس کے بعد میسنجر کھولیے اور اپنے ٹیکسٹ کا فونٹ Tahomaرکھیئے۔ انشاء اللہ کام ہو جائے گا۔ اگر پھر بھی سمجھ میں نہ آئے تو شارق بھائی سے رابطہ کریں ۔ شکریہ
تشنگی اپنے نصیبوں میں لکھی تھی ورنہ
فاصلہ کچھ بھی نہ ہونٹ سے پیمانے تک مقبول عامر
 

دوست

محفلین
جن اصحاب کے پاس ونڈوز ایکس پی یا ٹو کے نہیں وہ اردو لنک مسنجر استعمال کرکے گزارہ کرسکتے ہیں۔
 

shahid

محفلین
اسلام و علیکم
کیا کوٰی صاحب یہ بتا سکتے ہیں کہ کیسے یاہو کو اردو کرے مہربانی ہو گی
 

دوست

محفلین
بھائی آپ کی بات سمجھ نہیں آسکی۔
کیا یاہو میں اردو چیٹ کی بات کررہے ہیں۔
اس کے لیے آپ کے پاس 2000 یا ایکس پی ونڈوز اردو سپورٹ کے ساتھ اور کوئی اچھا اردو فونٹ ہونا چاہیے۔
فونٹ چنیں اور اردو زبان چن کر لکھنا شروع کردیں دوسرے بندے کہ نظر نہ آئے تو اس سلسلے میں بندہ بے قصور ہوگا۔وہاں بھی 2000 یا ایکس پی موجود ہونی چاہیے۔
 
Top