ماہی احمد

لائبریرین
چائے کڑک ہونی چاہیے، بھلے ہی تھوڑی سی ہو۔

chennaiIdliz-2.jpg
بالکل نہیں.
 

شمشاد

لائبریرین
میں مگ میں چائے پیتی ہوں جناب کپ والی چائے سے تو خانہ پری ہوتی ہے بس.
اور جب مگ بهرا ہو چائے کا تو ساته کیا کهانا، چائے کا مزہ لیں بس :)
دو آنکھوں والی ھ جو انگریزی کے حرف h پر ہے، اس کا استعمال بھی صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔
بہرا = بھرا
ساتہ = ساتھ
کہانا = کھانا
 

آبی ٹوکول

محفلین
" السلام علیکم وائی ساریاں نوں کوئی چاہ شاہ دا وی انتظام ہے کہ بس ناں دی کینٹین اے؟؟؟"
سب کو سلام کوئی چائے وائے کا بھی انتظام ہے یا پھر بس نام ہی کی کنٹین ہے یہ ہے اور ویسے یہ مفت چائے کتنے کی ملتی ہے یہاں ؟؟؟
 

ماہی احمد

لائبریرین
دو آنکھوں والی ھ جو انگریزی کے حرف h پر ہے، اس کا استعمال بھی صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔
بہرا = بھرا
ساتہ = ساتھ
کہانا = کھانا
موبائل ہ اور ھ میں فرق نہیں جانتا
جنہوں نے بنایا ہے، وہ بھی نہیں جانتے ہوں گے، ورنہ میں ایسی غلطی کیوں کرتی بھلا۔
لکھتی ھ ہوں بن وہ ہ جاتا ہے :(
 
آخری تدوین:

ابن رضا

لائبریرین
موبائل ہ اور ھ میں فرق نہیں جانتا
جنہوں نے بنایا ہے، وہ بھی نہیں جانتے ہوں گے، ورنہ میں ایسی غلطی کیوں کرتی بھلا۔
لکھتی ھ ہوں بن وہ ہ جاتا ہے :(
جیسے کہا جاتا ہے کہ ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑا۔۔۔شائد ایسی ہی صورتِ حال کے لیے کہا ہو گا کسی نے :)
 
تازہ خبر آج تمام محفلین کی اشرف علی بستوی بھیا کے یہاں دعوت ہے رات میں ۔جس کو جس کو آنا ہے چلیں ہم ،سعود بھائ اور شعیب بھیا تینوں جا رہے ۔خوب گذرے گی جو مل بیٹھیں گے چار محفلین ۔آج کینٹین بند کر دیا جائے ۔کیا خیال ہے @محمداسامہ سَرسَری بھیا ۔
 
Top