پاکستان میں اس وقت شطرنج کی بہترین چالیں چلی جارہی ہیں۔۔ہوگا کچھ یوں کہ طاہر القادری لانگ مارچ ضرور کرے گا اور یہ کامیاب سے بھی زیادہ کامیاب ہوگا۔۔منظر نامے میں افراتفری بھی ڈالی جاسکتی ہے۔
ایجنڈا باہر شروع ہوا ، طاہر القادری کا انتخاب ہوا ، ایم کیو ایم کو اس گیم میں ساتھ ملایا گیا
سب سے پہلے کامیابی حاصل کرنے کے لئے لاہور کا سٹیج سجایا گیا۔جس کے لئے منہاج القرآن اوورسیز کے تمام ونگز کو فعال کروایا گیا اور لاہور کے اسٹیج پر کامیابی حاصل کرنے کے لئے ایم کیو ایم نے میڈیا کوریج سمیت کارکن بھیجنے تک بھرپور ساتھ دیا۔
دوسری سٹیج پر لانگ مارچ کا نام لے کر اسلام آباد جانے کا پلان منظر عام پر لایا گیا
سب سے پہلے ایم کیو ایم نے ساتھ جانے کی حامی بھری
اسی کے ساتھ ہی مسلم لیگ ق کے کرتا دھرتا چوہدری برادران نے طاہر القادری کی حمایت کا اعلان کر دیا۔جب کہ چوہدری پرویز الہی نائب وزیراعظم ہیں
اب جبکہ یہ ہو چکا تو شطرنج کی چالوں میں تیزی آتی جارہی ہے
لانگ مارچ اسلام آباد ضرور جائے گا۔اور بھرپور بھی ہوگا۔جیسا میں نے پہلے کہا منظرنامے میں افراتفری ڈالی جاسکتی ہے۔
آخر میں حکومت میں طاہر القادری،زرداری،الطاف حسین اور چوہدری برادران ہوں گے۔۔۔۔۔
نواز شریف اور عمران خان ۔۔۔ صرف بیانات دینے کے لئے بچ جائیں گے
جب الیکشن کا سٹیج لگے گا۔۔تب دیکھا جائے گا ۔۔۔۔ کہ ان دونوں کا کیا مستقبل ہو گا۔۔۔
ابھی امریکہ کو پاکستان میں نواز شریف اور عمران خان جیسے لوگوں کی ضرورت نہیں ہے۔۔اس لئے الیکشن ٹائیں ٹائیں فش۔۔۔
ابھی انہیں اپنے اہداف مکمل کرنا ہیں