android سسٹم پر اردو کی تنصیب کا طریقہ کار

بلال

محفلین
مرشد،
ایک عدد کتابچہ اینڈرائیڈ پر اردو کا بھی لکھ ماریں۔ بڑی شدت سے انتظار ہے۔
جناب اسی کام کے لئے دل پر پتھر رکھ کر ایک عدد اینڈرائڈ فون لے ہی لیا ہے۔ ابھی تو نئے نئے ہیں، خود اس کی پچیدگیاں سمجھ رہے ہیں۔ جیسے ہی بہتر طور پر سمجھ جائیں گے، ویسے ہی معلومات آپ سب تک پہنچا دی جائے گی۔
ویسے آپ نے ایک دفعہ ذکر کیا تھا۔ اب مجھے آپ سے کچھ معلومات چاہئے۔ وہ یہ کہ آپ کے پاس کونسا فون (کمپنی+ماڈل) ہے اور اینڈرائڈ کا کون سا ورژن ہے؟ اردو کیسی نظر آتی ہے؟ اگر ہو سکے تو سکرین شاٹ بھی دیں۔ اس کے علاوہ Input Languages والی فہرست میں عربی یا فارسی ہے یا نہیں؟
 

بلال

محفلین
ہم نے عرصہ سے اینڈرائڈ کے بگ ٹریکنگ سسٹم کے ہندی، اردو اور عربی سپورٹ والے ٹکٹوں کو سبسکرائب کر رکھا ہے۔ حال ہی میں اینڈرائڈ ٹیم کی جانب سے شائع کیئے گئے دو تبصرے قابل توجہ ہیں۔ :)

پہلا تبصرہ 6798۔
دوسرا تبصرہ 6825۔
ابن سعید بھائی میں آج کل فرصت میں اینڈرائڈ پر اردو کے بارے میں تھوڑی بہت تحقیق کر رہا ہوں۔ پچھلے دنوں پتہ نہیں محمد صابر صاحب نے یا کسی نے کوئی لنک شیئر کیا تھا اور کہا تھا کہ اینڈرائڈ میں اردو نہیں تو اس کے لئے تمام دوست کمنٹ کریں۔ خیر ہم نے بھی اردو کی خاطر کر دیا تھا۔
اب آتا ہوں اصل بات کی طرف۔ ”میرے خیال میں“ اینڈرائڈ میں یونیکوڈ کی سہولت شروع سے موجود ہے یا پھر کم از کم فرویو 2.2 سے تو ہے۔ اگر کسی کا اینڈرائڈ والا موبائل اردو اور دیگر اس طرح کی زبانوں کو سپورٹ نہیں کرتا تو میرے خیال میں یہ فانٹس وغیرہ کی وجہ سے ہے۔ ایک طرف اینڈرائڈ یونیکوڈ کو سپورٹ کرتا ہے تو دوسری طرف فانٹس کا مسئلہ ہے تو یقینا آپ کے ذہن میں یہ بات آ رہی ہو گی کہ پھر تو کوئی یونیکوڈ سپورٹ نہ ہوئی۔ جبکہ ایسا نہیں۔ اصل کہانی یہ ہے کہ مختلف کمپنیاں، مختلف علاقوں کے حساب سے اینڈرائڈ کے مختلف ورژن، مختلف فانٹس کے ساتھ موبائلوں میں دے رہی ہیں۔ مثلاً سام سنگ گلیکسی ایس کے سافٹ ویئر (فرم ویئر) کے کئی ایک ورژن ہیں۔ ایشیاء کے لئے علیحدہ ورژن ہے تو یورپ کے لئے علیحدہ۔ ایشیاء والے ورژن میں اردو کی مکمل سپورٹ ہے اور ساتھ ساتھ اردو کی بورڈ لے آؤٹ بھی شامل ہے جبکہ سافٹ ویئر کا وہی ورژن جو یورپ کے لئے ہے اس میں جو فانٹس شامل ہیں ان میں اردو کی سپورٹ موجود نہیں۔
اسی طرح دیگر کمپنیاں بھی کر رہی ہیں۔ جیسا کہ پہلے بھی موبائل کا ایک ہی ماڈل مختلف علاقوں میں مختلف زبانوں کے ساتھ ہوتے تھے اور اب بھی ہیں۔ ہاں! میں نے دیکھا ہے کہ سونی اریکسن والے کسی بھی ورژن میں چاہے زیادہ کی بورڈ لے آؤٹ دیں یا نہ دیں لیکن زیادہ سے زیادہ زبانوں کی سپورٹ ضرور شامل کر رہے ہیں۔ مزید کئی ایک باتیں بھی ہیں جو بعد میں لکھتا ہوں۔ فی الحال تھوڑی جلدی میں ہوں۔
باقی یہ میری تھوڑی بہت تحقیق ہے اور عین ممکن ہے کہ میں غلط ہوں اس لئے آپ سب سے یہی امید ہے کہ آپ میری بھی درستگی کریں گے۔
 

الف عین

لائبریرین
حال ہی میں میری بیٹی امریکہ سے آئی ہے (مصروفیت کی ایک وجہ یہ بھی ہے)۔ اس کے پاس ٹیبلیٹ ہے Xoom جو انڈرائڈ پر منحصر ہے۔ اس میں میں نے ایک اردو پیج (اپنی ہی برقی کتابیں) کا ہوم پیج دیکھا۔ بہت صاف اور بہت خوبصورت نسخ فانٹ میں آ رہا تھا۔ نہ جانے یہ کون سا فانٹ ہے؟ بلال، اپنی تحقیقی میں ٹیبلیٹس کو بھی شمل کرو۔
 

بلال

محفلین
حال ہی میں میری بیٹی امریکہ سے آئی ہے (مصروفیت کی ایک وجہ یہ بھی ہے)۔ اس کے پاس ٹیبلیٹ ہے Xoom جو انڈرائڈ پر منحصر ہے۔ اس میں میں نے ایک اردو پیج (اپنی ہی برقی کتابیں) کا ہوم پیج دیکھا۔ بہت صاف اور بہت خوبصورت نسخ فانٹ میں آ رہا تھا۔ نہ جانے یہ کون سا فانٹ ہے؟ بلال، اپنی تحقیقی میں ٹیبلیٹس کو بھی شمل کرو۔
جی ٹیبلیٹس کو بھی شامل کر لیتا ہوں۔ ویسے آپ نے ٹیبلیٹس پر جو نسخ فانٹ دیکھا کیا وہ یہ والا فانٹ تھا۔
Android-urdu-font.png

اگر تو یہی فانٹ تھا تو پھر یہ اینڈرائڈ کا اپنا فانٹ ہے۔۔۔ اس فانٹ کا نام DroidSansArabic ہے۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
آپ کے پاس کونسا فون (کمپنی+ماڈل) ہے اور اینڈرائڈ کا کون سا ورژن ہے؟ اردو کیسی نظر آتی ہے؟ اگر ہو سکے تو سکرین شاٹ بھی دیں۔ اس کے علاوہ Input Languages والی فہرست میں عربی یا فارسی ہے یا نہیں؟

میرے پاس سونی ایرِکسن کا ایکسپیریا آرک ہے۔ اینڈرائیڈ ورژن 2.3.4 (جنجر بریڈ) ہے۔ محفل کے کچھ سکرین شاٹس میں نے یہاں پوسٹ کیے ہیں۔ Writing Languages میں عربی اور فارسی دونوں شامل ہیں۔

اس سے پہلے میرے پاس ایکسپیریا ایکس 10 تھا، اور جب تک اس میں اینڈرائیڈ 1.6 تھا، تب تک اس میں اردو متن ٹوٹا ہوا نظر آتا تھا، لیکن فرویو کے بعد اس میں اردو متن ٹھیک ہو گیا تھا۔ عربی اور فارسی کی-بورڈز اس کے لیے جاری کیے گئے جنجر بریڈ میں بھی شامل تھے (فرویو کے بارے میں یاد نہیں)۔
 

الف عین

لائبریرین
نہیں بلال۔وہ دوسرا فانٹ تھا، اس سے زیادہ خوبصورت۔ آج کل بیٹی صاحبہ سسرال میں ہیں۔ آنے کے بعد فانٹ دیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ اعجاز اختر صاحب۔ آپ کی پوسٹ میں تصاویر ظاہر نہیں ہو رہی تھیں۔ میں نے تدوین کرکے ٹھیک کر دیا ہے۔
 

سعادت

تکنیکی معاون


اعجاز صاحب،

یہ فونٹ کافی حد تک "ڈرائیڈ عربی کوفی" سے مماثلت رکھتا ہے، لیکن مکمل طور پر "ڈرائیڈ عربی کوفی" ہے نہیں۔ مثال کے طور پر آپ کے دیے گئے سکرین شاٹ میں جو متن موجود ہے، میں اس کو ڈرائیڈ عربی کوفی میں سیٹ کرنے کے بعد کچھ اس طرح دیکھ رہا ہوں:

5vdabq.png

ایک بہت واضح فرق تو یائے معروف کی اختتامی شکل کا ہے۔ اس کے علاوہ "ہ" کی اشکال میں 180 زاویوں کا فرق ہے (لفظ "پہلا")۔ نیز، آپ کے سکرین شاٹ میں حروف کے جوڑوں کی اشکال میں کہیں کہیں بڑا لطیف سا خم ہے جو ڈرائیڈ کوفی میں نہیں (لفظ "کتابیں" میں "ک" اور "ت"، اور "ب" اور "ی" کے درمیان)۔ ہو سکتا ہے کہ Xoom میں اس فونٹ کو ان تبدیلیوں کے ساتھ شامل کیا گیا ہو۔

ویسے اس فونٹ کا نام کنفرم کرنے کا ایک طریقہ ہے: آپ اینڈرائیڈ مارکیٹ کے ذریعے کسی بھی فائل منیجر (مثلاً File Expert) کو نصب کر لیں، اور پھر /system/fonts میں جا کر دیکھ لیں کہ کون کونسے فونٹس وہاں درج ہیں۔

(عام دلچسپی کے لیے: یہ فونٹ "ڈرائیڈ عربی کوفی" ایک اور فونٹ "ڈرائیڈ عربی نسخ" کے ساتھ خاص طور پر اینڈرائیڈ کے لیے بنایا گیا ہے۔ ان دونوں فونٹس کے ڈیزائن کی کچھ تفصیلات ان فونٹس کی عربی اشکال کے خالق کے بلاگ کی اس پوسٹ میں موجود ہیں۔)
 

عثمان

محفلین
ہم نے کل ایک عدد گیلیکسی نیکسس آرڈر کر دیا ہے جو کہ ان شاء اللہ دو چار دنوں میں موصول ہو جائے گا۔ دیکھتے ہیں اینڈرائڈ 4.0 آئس کریم سینڈوچ میں اردو کی کیا صورتحال ہے۔ :)

مبارکیں جی! :)
جب آخری بار ہم نے آپ سے اینڈرائیڈ کے بارے استفسار کیا تھا تو آپ نے اپنے کسی مسکین پرانے فون کا عذر دے کر آہ بھر لی تھی۔ اب تو آپ ایک دم ہی چھکا لگا بیٹھے ہیں۔
مجھے اپنا فون مسکین لگنے لگا ہے۔ اس کے اینڈرائیڈ کا کچھ نہیں بننا۔ سوچتا ہوں ایک ہی بار دیوار پہ دے مار کر جان چھڑاؤں۔
 
مبارکیں جی! :)
جب آخری بار ہم نے آپ سے اینڈرائیڈ کے بارے استفسار کیا تھا تو آپ نے اپنے کسی مسکین پرانے فون کا عذر دے کر آہ بھر لی تھی۔ اب تو آپ ایک دم ہی چھکا لگا بیٹھے ہیں۔
مجھے اپنا فون مسکین لگنے لگا ہے۔ اس کے اینڈرائیڈ کا کچھ نہیں بننا۔ سوچتا ہوں ایک ہی بار دیوار پہ دے مار کر جان چھڑاؤں۔

اسے مسکین نہ کہیں صاحب بلکہ باعث تسکین کہیں۔ نوکیا این 70 تھا بلکہ اب بھی ہے۔ اور تب سے ہمارے پاس ہے جب تقریباً سات برس قبل نوکیا نے اسے متعارف کروایا تھا۔ ویسے تب بھی ہمیں بھائی نے لا کر دیا تھا۔ اور گیلیکسی نیکسس وہ پہلا فون ہے جو ہم بذات خود خرید رہے ہیں۔ :)
 

بلال

محفلین
ہم نے کل ایک عدد گیلیکسی نیکسس آرڈر کر دیا ہے جو کہ ان شاء اللہ دو چار دنوں میں موصول ہو جائے گا۔ دیکھتے ہیں اینڈرائڈ 4.0 آئس کریم سینڈوچ میں اردو کی کیا صورتحال ہے۔ :)
اینڈرائڈ پر اردو کی صورت حال تو فرویو سے ہی بہتر چلی آ رہی ہے۔ بس دیکھنا یہ ہے کہ آپ کے گلیکسی نیکسس میں موجود اینڈرائڈ میں سپورٹ کس ریجن کی زبانوں کی ہوگی۔ گلوبل یا ایشیاء والا ہوا تو پھر امید ہے صورت حال ٹھیک ہی ہو گی۔
 
اینڈرائڈ پر اردو کی صورت حال تو فرویو سے ہی بہتر چلی آ رہی ہے۔ بس دیکھنا یہ ہے کہ آپ کے گلیکسی نیکسس میں موجود اینڈرائڈ میں سپورٹ کس ریجن کی زبانوں کی ہوگی۔ گلوبل یا ایشیاء والا ہوا تو پھر امید ہے صورت حال ٹھیک ہی ہو گی۔

یو ایس کے لئے تو کوئی جی ایس ایم ماڈل ابھی آیا ہی نہیں ہے۔ غالب گمان ہے کہ جو مجھے ملے گا وہ یوروپین بلڈ ہوگا۔ ویسے بھی فرم وئیر بدلنا کون سی مشکل بات ہے۔ :)
 
Top