پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ!

حسیب

محفلین
اگلے میچ میں خدانخواستہ سرفراز سکور نہ کر سکا یا کوئی کیچ چھوٹ گیا تو عوام نے اسے ایکدم ہیرو سے زیرو بنا دینا ہے
 
عبدالحسیب

محفلین
90 سے 95 فیصد یہی امکان ہے

پاکستان کا کواٹر فائنل آسڑیلیا سے پڑتا دیکھائی دیتا ہے۔ :)
2007 عالمی کپ کی تاریخ دہرائی بھی جاسکتی ہے :) ابھی کچھ کہا نہیں جا سکتا۔اگر ویسٹ انڈیز عرب امارت سے بڑے رن ریٹ کے ساتھ جیت جاتا ہے تو صورت حال بہت مشکل ہو جائے گی۔ خاص کر پاکستان کے لیے۔
 
عثمان

پاکستان کے آئر لینڈ کو ہرانے کی صورت میں رن ریٹ کا کوئی ایشو نہیں ہے۔
 
عثمان

محفلین
بلکل ۔ تب مقابلہ آئر لینڈ اور انڈیز کے درمیان رہ جاتا ہے۔
آئر لینڈ کے دو میچ ہیں۔ پاکستان اور انڈیا کے ساتھ۔ دونوں ہارنے کی صورت میں آئر لینڈ کا رن ریٹ بہت گر جائے گا۔
ویسٹ انڈیز کا ایک ہی میچ باقی ہے یو اے ای کے ساتھ۔ جیت کی صورت میں ویسٹ انڈیز کا رن ریٹ بلند ہوگا۔
اگر تو کوئی اپ سیٹ نہ ہو تو آئر لینڈ کے آگے جانے کے امکانات نظر نہیں آتے۔
 
متفق۔ سارا دارومدار 'اپ سیٹ' نہ ہونے پر ہی ہے :)
 
بنگلہ دیش اور ہندوستان ہونا ہے اب غالباً کوارٹر فائنل میں :) وہاں بھی اپ سیٹ کی اُمید کی جاسکتی ہے :)
ہو سکتا ہے۔
سری لنکا اور بنگلہ دیش کا ایک ایک میچ رہتا ہے۔ بنگلہ دیش نیوزی لینڈ کو ہرا دے تو ایک اور اپ سیٹ، پھر شاید بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے نا ہو
 
حسیب

محفلین
2007 عالمی کپ کی تاریخ دہرائی بھی جاسکتی ہے :) ابھی کچھ کہا نہیں جا سکتا۔اگر ویسٹ انڈیز عرب امارت سے بڑے رن ریٹ کے ساتھ جیت جاتا ہے تو صورت حال بہت مشکل ہو جائے گی۔ خاص کر پاکستان کے لیے۔
اپ سیٹ کی تاریخ بار بار نہیں دہرائی جا سکتی
ویسے 2007 کے ورلڈ کپ کے ساتھ پاکستان اور انڈیا دونوں کی بہت تلخ یادیں وابستہ ہیں :)

ویسے تو پاکستان کی ٹیم کو ناقابل یقین ٹیم کہا جاتا ہے میں خود بھی اس پہ کافی حد تک یقین رکھتا ہوں لیکن ایک حیران کن فیکٹ
ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم اپ سیٹ افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوئے ہیں جن کی تعداد تین ہے اور اس کے بعد پاکستان کا نمبر ہے پاکستان کے خلاف ہونے والے اپ سیٹ کی تعداد پانچ ہے اس کے علاوہ باقی تمام ممالک کےخلاف ہونے والے اپ سیٹ کی تعداد دس یا اس سے زیادہ ہے
 
امکان تو ہر جگہ موجود ہوتے ہیں :) خیر دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے آگے :)
 
Top