مدد برائے لینکس اُردو فانٹس

محمد سعد

محفلین
سسٹم سیٹنگز میں ایک فانٹ کی سیٹنگ ہوتی ہے جہاں آپ طے کر سکتے ہیں کہ انٹرفیس کے مختلف حصوں کا متن دکھانے کے لیے کون سا فانٹ استعمال ہو۔ وہاں کوئی ایسا فانٹ چن لیں جو اردو حروف کو اچھی طرح دکھاتا ہو۔ جیسے گوگل نوٹو سلسلے کے فانٹس ہیں یا پھر ونڈوز والی پارٹیشن سے تاہوما کاپی کر لیں۔
 
محمد سعد

محفلین
فائدہ نہیں ہے۔ یہ پیکج صارف کے ڈیسکٹاپ ماحول کی فانٹ سیٹنگ میں کچھ بھی نہیں بدلتا جس کی یہاں ضرورت ہے۔ اور فانٹس انسٹال کرنے کے لیے میں مشورہ دوں گا کہ اردوویب کے فانٹ سرور سے مطلوبہ فانٹس ڈاؤن لوڈ کر کے ڈبل کلک کر کے انسٹال کر لیے جائیں۔ اس طرح آپ کو ان فانٹس کے تازہ ترین نسخے بھی مل جائیں گے۔
 
شکیب

ویسے لینکس کے ڈیفالٹ فانٹس میں اردو کی صحیح سپورٹ کیوں نہیں جبکہ فارسی اور عربی صحیح ہے؟
کیونکہ ہم نے ایسے فانٹس بنانے پر زیادہ کام نہیں کیا جو انگریزی اور اردو دونوں کی اچھی سپورٹ بھی رکھتے ہوں اور آزاد مصدر بھی ہوں جنہیں بغیر کسی قانونی رکاوٹ کے لینکس ڈسٹربیوشنز میں شروع سے شامل کیا جا سکے۔ :bulgy-eyes:
یہاں یہ نکتہ اٹھانے پر زیادہ تر یہی جواب ملتا ہے: "مفت تو ہے، پھر کیا فرق پڑتا ہے۔" o_O
 
کیونکہ ہم نے ایسے فانٹس بنانے پر زیادہ کام نہیں کیا جو انگریزی اور اردو دونوں کی اچھی سپورٹ بھی رکھتے ہوں اور آزاد مصدر بھی ہوں جنہیں بغیر کسی قانونی رکاوٹ کے لینکس ڈسٹربیوشنز میں شروع سے شامل کیا جا سکے۔
اللہ آپ حضرات کو ایسا فانٹ بنانے کی توفیق دے
 
ابنِ حرم

محفلین
اُردو لکھائی فائیر فاکس میں تو ٹھیک ہو جاتی ہے لیکن دوسری اپلیکشنز ونذوز اور ٹائیٹل بار میں ٹھیک نہیں ہوتی۔ اِس کو ٹھیک کرنے کے بارے میں کچھ معالومات درکار ہیں۔ ایک سکرین شارٹ بھی اپلوڈ کرتا ہوں جس میں آپ دیکھ سکیں گے کہ فائیر فاکس میں لکھائی ٹھیک ہے لیکن ٹائیٹل بار میں لکھائی ٹھیک نہیں ہے۔
 
Top