تیرہویں سالگرہ اہل محفلین: ایک آن لائن نشست

تابش بھائی کے ساتھ منسوب، بلکہ چمڑیس ہو کر رہ گئی ہیں پھینیاں۔ ہم ہوتے تو پھینی تخلص رکھ لیتے۔ اب اپنا کلام پیش فرمائیں گے، فرقان احمد پھینی! :)
اور مزے کی بات یہ ہے کہ رمضان کے علاوہ شاید ایک آدھ دفعہ ہی کھائی ہیں، وہ بھی رمضان کی بچی ہوئی ختم کرنے کے لیے۔ اور رمضان میں بھی صرف سحری میں ہی کھائی ہیں آج تک۔ :p
 

فاخر رضا

محفلین
اصلی گھی کا تڑکا کہاں ہے
باجرے کی روٹی کہاں ہے
مکھن کہاں ہے
گڑ کا ڈلی کہاں ہے
سرسوں کا ساگ کہاں ہے
نمکین لسی اور پیڑوں والی لسی کہاں ہے
 

ام اویس

محفلین
gur-fruited.jpg

گُڑ کا بھی اپنا ہی مزہ ہوتا ہے ۔ ایک لقمہ باجرے کی روٹی کا ایک لقمہ گڑ کا ۔ واہ مزہ آجاتا ہے کبھی کھا کر دیکھا ہے ؟
 
Top