10 سافٹ وئیر ایپلیکیشن ۔ مفت / اوپن سورس

محمداحمد

لائبریرین

الف عین

لائبریرین
میرا تو امیج ایڈٹنگ کے لئے سیدھاسادہ عرفان ویو فیورٹ ہے، میرا کام چل جاتا ہے اسی سے کہ کراپ یا ری سائزنگ کے علاوہ کچھ امیج ایڈٹ نہیں کرتا
 

علی وقار

محفلین
عمدہ شراکت۔

میری معلومات میں بہت اضافہ ہوا۔ ان میں ایک بھی سافٹ ویئر ایسا نہیں جو میں نے استعمال کیا ہو۔
 

فلک شیر

محفلین
امیج ایڈیٹنگ کی کوئی خاص ضرورت نہیں پڑتی۔ لبرے آفس ایک دو دفعہ انسٹال کیا ہے، لیکن اس کی تحدیدات کی وجہ سے زیادہ عرصہ نہیں چلایا۔ پروٹون وی پی این انسٹال ہے فون پہ۔ باقی پی ڈی ایف گئیر ابھی اس ویڈیو کو دیکھ کر کیا ہے اور مائیکروسافٹ پی سی مینیجر کر رہا ہوں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین

آپ ان میں سے کون کون سے سافٹ وئیر استعمال کر رہے ہیں؟
عرصہ دس بارہ سال قبل میں نے گمپ میں کچھ تجربات کیے تھے۔۔۔ بالخصوص خطاطی کو لیکر۔۔۔ لیکن میرا سافٹ وئیرز کا استعمال بہت ہی محدود ہے۔ سچی بات تو یہ ہے کہ اب دل ہی نہیں کرتا کچھ بھی کرنے کو۔
 

محمداحمد

لائبریرین
گمپ میرے پاس کئی دنوں سے انسٹال ہے۔ لیکن میں اسے ٹھیک سے استعمال کرنا نہیں جانتا۔ تو جب تک سیکھنے کی نوبت نہیں آتی۔ فوٹو شاپ کا ایک کافی پرانا پورٹیبل ایڈیشن استعمال کر رہا ہوں۔

ابھی PdfGear انسٹال کیا ہے۔

پی ڈی ایف فائلز سے متعلق کاموں کے لئے پی ڈی ایف گیئر کا تجربہ اچھا ثابت ہوا۔ یہ بلاشبہ بہت اچھا سافٹ وئیر ہے۔
 
Top