زیرک

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • ۔۔آپ خواہ کتنے ہی بڑے نجومی کیوں نہ ہوں یہ نہیں بتا سکتے کہ بہو، داماد اور خربوزہ کیسے نکلیں گے؟
    ۔۔پیسے ہوتے تو تجھے لے کے کھلونے دیتا۔۔ ورنہ کیا مِرے بچے! میں تجھے رونے دیتا۔۔ غریب بچے کیلئے چھوٹا سا تحفہ بھی صدقۂ جاریہ ہے۔
    ۔۔چیونگم چباتے ہوئے شخص کا معدہ اکثر سوچتا ہو گا کہ موصوف کون سی شے کھا رہے ہیں جو مجھ تک نہیں پہنچ رہی۔
    ۔۔اب ہمیں خواہشِ درماں جو نہیں ہے فراز۔۔۔ جو بھی ملتا ہے، مسیحا کی طرح ملتا ہے
    ۔۔مفتا دودھ پتی کے مطابق۔۔ پانی میں 3 جن ہوتے ہیں، دو ہائیڈرو جن اور ایک آکسی جن، آپ میں ہمت ہے تو جن نکال کر پیجیئے
    ۔۔۔گفتگو ہم سے اور خیالوں میں کوئی اور۔۔۔۔ حال آپ کا بھی ہے میری نمازوں جیسا
    ۔۔کہاں پہ سوئے تھے امجد کہاں کھلیں آنکھیں۔۔۔ گماں قفس کا ہمیں اپنے بام و در سے ہوا ۔۔۔ امجد اسلام امجد
    ۔۔۔اداسیاں چلی آتی ہیں شام ڈھلتے ہی۔۔۔ ہمارا دل کوئی تفریح کا مقام ہے کیا؟۔۔ رحمان فارس
    ۔۔خواہشیں ہیں کہ کھلونوں کی طرح بکتی ہیں۔۔ دل کا آنگن بھی تو بازار سے کچھ ملتا ہے۔۔ اشتیاق زین
    ۔۔بیٹیوں کا دکھ سمجھنا بڑا مشکل ہوتا ہے، جوان ہونے پر ان کےلیے تو اسی گھر میں جگہ نہیں رہتی جہاں وہ پیدا ہوتی ہیں۔
    ۔۔منزل تری تلاش میں گھومے گی دربدر۔۔۔۔ خلقِ خُدا کی راہ سے پتھر ہٹا کے دیکھ
    ٹماٹر چاہے انڈین ہو مگر رزق ہے اسے سڑکوں پر مت پھینکیں، ہو سکے تو، ہمت کریں اور انڈین فلمیں، ڈرامے، کپڑے، زیورات اور کاسمیٹکس نہ خریدیں۔
    ۔ ہزاروں ڈگریاں لے کر، علم پر دسترس پا کر۔۔ چھلکتے لفظ آنکھوں سے نہ پڑھ پاؤ، تو جاہل ہو
    ۔۔یہاں تھی دشمنی انساں سے پیار پتھر سے۔۔۔ مجھے بھی آخرش اک روز سنگ ہونا پڑا
    ۔۔ المیہ یہ ہے کہ جب تک سچ جوتے پہنتا ہے تب تک جھوٹ آدھی دنیا کا چکر لگاکر واپس آچکا ہوتاہے۔ یار لوگوں نے اسی لیے ڈپلومیسی اپنا لی ہے۔
    پنکھا چلتا ہے، ہوا دیتا ہے، پنکھا چلے گا تو ہوا ہی دے گا مشورے تو دینے سے رہا
    ۔۔میں اپنے جیسے کسی شخص کی تلاش میں تھا۔۔۔۔ مگر یہاں تو سب ہی معتبر ملے ہیں مجھے
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top