عمراعظم اگست 6، 2015 یہیں کہیں پہ ملیں گے ہمارےِ نقشِ قدم ۔۔۔ یہیں کہیں پہ ہمارا مکان تھا پہلے۔(محرم لکھنوی)
عمراعظم جولائی 30، 2015 وفورِ درد سے کروٹ بد لنا سخت مشکل ہے۔۔۔ الٰہی کیا ہمارے سینے میں دونوں طرف دل ہے (کیف الاثر)
عمراعظم جولائی 29، 2015 میں نے تو سمندر کو کئی بار نچوڑا ۔۔۔ اس بار مرا ہاتھ بٹاؤ تو کریں بات (مظہر انصاری)
عمراعظم نومبر 9، 2014 یہاں تو سر سے پہلے دل کا سودا شرط ہے یارو ۔۔۔کوئی آسا ں ہے کیا سرمد و منصور ہو جانا۔
عمراعظم نومبر 7، 2014 یہ الگ بات کہ وہ میرا خریدار نہیں ۔۔۔ آ کے بازار کی رونق تو بڑھا دی اُس نے۔ (طارق قمر)
عمراعظم اکتوبر 19، 2014 اہلِ دل نے اُسے ڈھونڈا ،اُسے محسوس کیا۔۔۔ سوچتے ہی رہے کچھ لوگ، خدا ہے کہ نہیں۔
عمراعظم اکتوبر 16، 2014 چھاپ دے اپنے خدوخال میری آنکھوں پر۔۔۔ پھر رہائش کے لئے آئینہ خانہ دےدے۔(مظفر وارثی(
عمراعظم ستمبر 29، 2014 دل سےاپنایا نہ اُس نے، غیر بھی سمجھا نہیں ۔۔۔ یہ بھی اک رشتہ ہے جس میں کوئی بھی رشتہ نہیں۔
عمراعظم ستمبر 24، 2014 اُس کی آنکھ میں آنسو دیکھ کے لگتا ہے ۔۔۔اک کشتی میں سات سمندر بیٹھے ہیں ۔(عزم کاظمی)
عمراعظم ستمبر 23، 2014 وقتِ رخصت بُت بنے ہم ایک کونے میں کھڑے۔۔۔ روشنی آنکھوں کی آنکھوں سے جدا کرتے رہے۔