• سلام ، اگر زحمت نہ ہو تو میرے سوال کا جواب دے کر ممنون فرمائیں- آپ کی نمائندہ تصویر پر اُچ کے مزارات دِکھ رہے ہیں ، کوئی خاص وجہ ؟
    شاہ بخاری
    شاہ بخاری
    بہت شکریہ ، بڑی نوازش ۔ دراصل میرے تجسس کا باعث حضرت جلال الدین سرخ پوش بخاری و حضرت جلال الدین جہانیاں جہاں گشت کی اولاد سے ہونا ہے ۔ قسمت کے کھیل کہ ہم اسی لڑی سے ہونے کے باوجود ہندوستان نہ گئے اور پاکستان ہی مسکن ٹھہرا ۔ میں نے جہانیاں سرکار کے حالات و واقعات کے بارے میں کتاب پڑھ رکھی ہے مگر تشنگی ہنوز برقرار ہے ۔
    شاہ بخاری
    شاہ بخاری
    بیحد خوشی ہوئی یہ جان کر کہ آپ ان کے بارے میں بہت کچھ پہلے سے ہی جانتے ہیں اور ہماری معلومات میں اضافہ کا ذریعہ بن سکتے ہیں ۔ اسکے علاوہ ہندوستان کے مسلمان بھائیوں سے مجھے دلی لگاؤ ہے اور انکے بارے میں مزید جاننے کا اشتیاق برابر رہتا ہے ۔ اگر اپنے اور سرکار (بشمول احمد آباد میں انکی اولاد) کے بارے میں معلومات ہم سے بانٹتے رہیں تو بیحد ممنون رہوں گا ۔
    الله آپکو صدا خوش رکھے اور اس کار خیر کا اعلیٰ صلہ دے ۔ آمین
    فارقلیط رحمانی
    فارقلیط رحمانی
    ان شا ء اللہ تعالیٰ ! جس قدر ممکن ہوگا، ہم اپنی معلومات آپ کے ساتھ شیئر کریں گے۔اگر حیات قطب عالم مطلوب ہو تو اپنا ای۔ میل ارسال فرمائیے۔
    سلام مسنون اس فورم پر کوئی حمد نعت یا مضمون ارسال کرنے کا طریقہ بتائیے گا براے مہربانی نوازش ہوگی
    فارقلیط رحمانی
    فارقلیط رحمانی
    آپ کے کمپیوٹر اسکرین کی دائیں جانب جہاں اُڑدو محفل لکھا ہوا ہے اس کے عین نیچے فورم پر کلک کیجیے مختلف فورمز کی فہرست آپ کے سامنے آ جائے گی۔ اگر نعت َ پاک پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تو سیرتِ سرورِ کائنات فورم میں جا کر نیا دھاگہ تخلیق کیجیے اور اپنی نعت ِ پاک کمپوز کر کے پوسٹ کر دیجیے۔
    فارقلیط رحمانی
    فارقلیط رحمانی
    السلام علیکم!
    اگر حمدِ بار تعالیٰ پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تو اردو شاعری پر کلک کیجیے اور نیا دھاگہ تخلیق کرکے حمد باری تعالیٰ کمپوز کرنے کے بعد پوسٹ کر دیجے۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top