• و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    آپ کا بھی شکریہ۔ ویسے میں نے آپ کو ذاتی پیغام بھیجا ہے۔
    یہ بھی اچھا ہے۔ ویسے میرے پاس کئی ہوسٹنگ سروسز ہیں ۔اس لئے میں نے کبھی اپاچی پر دھیان نہیں دیا ۔
    تم سناو آجکل کہاں‌گم ہو کم نظر آرہے ہو ہر جگہ
    فرخ اس دن میں لایو بورڈ پر تبدیلی کرنے لگ گیا تھا۔ عین درمیان میں نیٹ بند ہو گیا اسلیے یہ مسئلہ آگیا تھا ۔ اس کے بعد ٹھیک ہو گیا تھا ۔ اب میں نے توبہ کر لی ہے تبدیلیاں کرنے سے ۔
    فیس بک پر آپ کا اکاؤنٹ ہے کیا؟ وہ جگہ سلام دعا یا حال چال پوچھنے کے لیے صحیح ہے۔۔کیونکہ آجکل سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر میں وہیں ہوتی ہوں۔ لنک یہ رہا۔
    http://www.facebook.com/Mawra

    اور عربی کون ہے یہاں؟ بھئی میں تو یورپین ہوں۔۔:tongue:
    فرخ! بلاگ تو ماشاء اللہ بہت خوبصورت بنالیا ہے اردو ٹیک ڈاٹ کام والا۔۔۔ اب باقاعدگی سے وہاں لکھنا شروع کریں۔۔۔۔ فرصت میں دیگر بلاگرز کے بلاگز پر تبصرہ کریں تاکہ آپ کے بلاگز سے دوسروں کو آگاہی ہو اور وہ آپ کا بلاگ پڑھنا شروع کریں۔
    فرخ بھائی تاخیر کے لیے معذرت کافی مصروفیات میں پھنسا ہواتھا۔
    آپ کا بلاگ دیکھا، بے حد خوشی ہوئی ماشااللہ اچھا ہے انشااللہ العزیز باقاعدگی سے دیکھتا رہوں گا۔
    اچھا۔۔۔! چلیں، انتظار کریں۔ جواب دے ہی دیں گے۔
    اپنے پیغام میں سے ان کی آئی ڈی کو ہٹا دیں۔
    فرخ!
    بلاگ تو بہت اچھا لگ رہا ہے۔ بلاگ اسپاٹ پر بنانے کی خاص وجہ؟ ہاں وہاں یہ فائدہ ضرور ہے کہ آپ سانچہ میں اپنے حساب سے تبدیلیاں کرسکتے ہیں۔ لیکن آپ نے ذکر کیا تھا کہ اردو ٹیک ڈاٹ کام پر بھی آپ کو بلاگ ملا تھا، وہاں کیوں نہیں لکھتے؟ وہاں زیادہ فوائد ہیں۔
    وعلیکم السلام فرخ،
    کچھ مصروف ہوں۔ اسی لیے محفل پر کچھ دیر کے لیے آ رہی ہوں۔ لیکن ان شاءاللہ ویکینڈ تک کچھ فارغ ہو جاؤں گی۔

    بلاگ تو ماشاءاللہ بہت خوبصورت لگ رہا ہے۔ لیکن بلاگ سپاٹ پر کیوں بنایا؟ وہاں تو تبصرہ کرنا ہی بہت مشکل کام ہوتا ہے۔

    لیکن کوئی شک نہیں اچھا لگ رہا ہے۔ اب آپ باقاعدگی سے لکھیں تو بات ہے نا۔
    سلام علیکم
    پیشگی عید کی مبارکباد قبول کیجیئے
    اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
    وسلام
    وعلیکم السلام بھائی الحمدللہ میں ٹھیک ہوں اور رمضان اچھا گزر رہا ہے باقی جب اللہ پاک کا حکم ہوگا پاکستان ضرور آؤں گا فی الوقت تو پاکستان کی حالت پر دل خون کے آنسو روتا ہے اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے آمین
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top