• محّمد وارث صاحب، اسّلام و علیکم۔ میں کینیڈا میں مقیم ہوں۔ آب سے فارسی کی ایک کتاب “مناجات نامہ۔ کے بارے میں بات کرنی ہے ۔ مناسب سمجھیں تو مجھے اپنا فون نمبر میرے ای میل ایڈرس پر بھیج دیں۔ میں فیس بک پر بھی ہوں۔ شکریہ۔ محمود انصاری
    محمد وارث
    محمد وارث
    شکریہ انصاری صاحب، افسوس کہ میں مناجات نامہ کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔ والسلام
    سر کیا اس بات میں کوئی حقیقت ہے کے پاکستان کا پہلا غیر سرکاری ترانہ ساغر صدیقی نے لکھا تھا
    درحوست
    سر نازؔ خیالوی کے نام کی 30+ لڑیاں ہو چکی ہیں آپ سے مدد کی درحوست ان کا نام شامل کروا دے شکر کزار ہوں گا
    محمد وارث
    محمد وارث
    سر جی دوسرا سال ہے کہ میں ناظم نہیں رہا۔ آپ کسی ناظم سے رابطہ کریں یا مراسلہ رپورٹ کریں، انتظامیہ درست کر دے گی :)
    سر"" drop down menu"" میں ناز خیالوی صاحب کا نام شامل ہو سکتا ہے؟
    محمد وارث
    محمد وارث
    جی اس کے لیے آپ کو محفل کے ناظمین سے رابطہ کرنا پڑے گا، ابن سعید یا نبیل صاحب سے رابطہ فرمائیے۔
    سر اس مصرعہ کو اس وزن پر کس طرح لے سکتے ہیں
    پاس اپنے بادشاہوں کہ سے خزانے تو نہیں
    مفعول فاعلاتُ مفاعیل فاعلن
    محمد وارث
    محمد وارث
    خزانے کو گنج کرنے سے۔ کہ کو بھی کے کرنا چاہیے۔
    خدائے سخن میر یا غالب
    محمد ریحان قریشی
    محمد ریحان قریشی
    اگر میر کا بہت ادب کیا جائے تو غالب کے برابر مقام دیا جا سکتا ہے۔ غالب کے دیوان کا مقابلہ میر کے انتخاب سے ہوگا اس صورت میں۔ فقط میری رائے۔
    محمد وارث
    محمد وارث
    غالب۔ لیکن دونوں کی اپنی اپنی حیثیت ہے۔ اردو شاعری کا پہلا صحیح معمار میر ہے، 'شعر محل' غالب نے تعمیر کیا ہے۔
    پس پردہ جو رہی ہے وہ تصویر دیکھ کر
    "خوابوں کو نوچ ڈالو گے تعبیر دیکھ کر"
    سر کیا یہ وزن پر ہو سکتا ہے
    مفعول فاعلاتُ مفاعیل فاعلن
    محمد وارث
    محمد وارث
    میرے خیال میں پس پردہ بغیر اضافت کے غلط ہے، یہ پسِ پردہ ہونا چاہیے، اور پسِ پردہ کرنے سے وزن میں نہیں رہتا سو یا تو مذکورہ مصرعے میں ترکیب غلط ہے یا بے وزن ہے۔
    غالب کہ بہ است از غزلم مصرعِ استاد
    بادام صفائے گلِ بادام ندارد

    دوسرا مصرع کس کا ہو سکتا ہے؟ ظہوری، نظیری ، قتیل اور حزین کے دیوانوں میں نہیں ملا۔ عرفی، صائب اور طالب کا ہوتا تو مصرعِ استاد کی ضرورت نہ پیش آتی۔
    محمد وارث
    محمد وارث
    قریشی صاحب میرے علم میں نہیں ہے، ڈھونڈنے کی کوشش کرونگا، اگر آپ کے فارسی غزلیات غالب صوفی تبسم کا ترجمہ ہو تو دیکھ لیں، شاید صوفی صاحب نے کچھ لکھا ہو۔ ریختہ پر یہ دونوں جلدیں موجود ہیں۔
    محمد ریحان قریشی
    محمد ریحان قریشی
    صوفی صاحب نے شاعر کے بارے میں کچھ نہیں لکھا۔
    فارسی بلاگز کے مطابق شعر صامت سوداگر کا ہے۔

    ما را نگه چشم تو از چشم تو خوش‌تر
    بادام صفاي گل ب۔ادام ندارد
    محمد وارث
    محمد وارث
    صامت سوداگر اور اس شعر کا ذکر محمد افضل سرخوش نے اپنے تذکرے کلمات الشعرا میں کیا ہے، یہ مشہور تذکرہ ہے اور یقینا غالب کی نظر سے گزرا ہوگا اور اغلب ہے کہ وہیں سے یہ شعر اور مصرع بھی غالب کے ذہن میں رہ گیا ہوگا۔
    خدا کے واسطے پردہ نہ کعبہ سے اُٹھا ظالم
    کہیں ایسا نہ ہو یاں بھی وہی کافر صنم نکلے
    سر کیا یہ شعر غالب کا ہی ؟؟
    محمد وارث
    محمد وارث
    جی سنا تو یہی ہے، ریختہ پر پہلے مصرعے میں تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ بہادر شاہ ظفر سے منسوب کیا گیا ہے۔
    لڑی ’’جھوٹ کی تعریف کیا ہے ؟‘‘ میں لکھا آرہا ہے کہ (آپ کو یہاں تبصرے کرنے کا اختیار نہیں)۔ ایسا کیوں ہے؟
    محمد وارث
    محمد وارث
    جی یہ تو کوئی ناظم ہی بتا سکتے ہیں، آپ ناظمین، ابن سعود اور نبیل صاحبان سے رابطہ فرمائیے، والسلام
    عبدالقدیر 786
    عبدالقدیر 786
    اُس بندے نے بند کیا ہوگا تبصرہ کا جواب
    اپنی بنائی گئیں تمام لڑیاں کیسے دیکھ سکتے ہیں؟
    محمد وارث
    محمد وارث
    اپنے کوائف نامے پر جائیں، وہاں مراسلے والا ٹیب کلک کریں، نیچے تک سکرول کریں، اختتام پر لکھا ہوگا کہ اس ممبر کی شروع کردہ تمام لڑیاں دیکھیں۔
    آج کل بڑے کرارے کرارے جملے سوجھ رہے ہیں آپ کو۔ بھابی میکے تو نہیں گئی ہوئیں؟
    محمد وارث
    محمد وارث
    ارے نہیں بھائی ہماری قسمت اتنی کہاں، بس وہ کیا کہ جمعۃ المبارک ہے، رات دو تین گھنٹے جاگنے کو زیادہ اور صبج سونے کو زیادہ مل جائیں گے، ہم اسی میں "جھلے" ہو جاتے ہیں :)
    السلام علیکم! وارث بھائی کئی دنوں سے محفل میں آپ نظر نہیں آرہے خیرت ہے.اللہ آپ کو ہمیشہ سلامت رکھے.آمین
    محمد وارث
    محمد وارث
    شکریہ خان صاحب، محفل پر موجود ہوں لیکن بس کچھ مصروفیات میں الجھا ہوں۔ :) والسلام
    اے خان
    اے خان
    اللہ آسانی پیدا کرے.ہمیشہ اللہ آپ کو سلامت رکھیں.ہمارے دل میں آپ کے لئے عقیدت واحترام ہے
    محمد وارث
    محمد وارث
    ذرہ نوازی ہے آپ کی خان صاحب، خوش رہیے۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top