• وارث بھائی یہ منقبت کن کی ہے؟
    علی امام من است و منم غلام علی
    ہزار جان گرامی فدائے نام علی
    محمد وارث
    محمد وارث
    جی معذرت خواہ ہوں میرے علم میں نہیں۔
    غدیر زھرا
    غدیر زھرا
    امیر خسرو دہلوی کی..
    نبشته بر در جنت به خط سبز و جلی
    شفیع روز قیامت محمد است و علی

    علی امام من است و منم غلام علی
    هزار جان گرامی فدای نام علی
    السلام علیکم وارث بھائی!! ہم آپ کی مستقل مزاجی دیکھ کر انگشت بدنداں ہیں۔ تقریباً چار سال سے آپ نے اپنا کیفیت نامہ تازہ نہیں کیا۔ لگتا ہے کہ آپ نے اپنا کیفیت نامہ ہم محفلین کے لیے وقف کر رکھا ہے۔ :)
    محمد وارث
    محمد وارث
    وعلیکم السلام، بس اس طرف میرا کبھی دھیان ہی نہیں گیا۔ ویسے اپنا یہ شعر مجھے بہت پسند ہے، اور زندگی بھی اسی پس منظر میں گزر رہی ہے، اس سے بہتر شعر اگر کبھی ہو گیا تو وہ لگا دونگا :)
    لاریب مرزا
    لاریب مرزا
    جی! وہی تو ہم حیران ہیں کہ چار سال سے دھیان نہیں گیا ادھر :) اب تو ماننا پڑے گا کہ آپ کو بہت مصروفیت ہے۔ :)
    عمر دراز مانگ کے لائے تھے چار دن
    دو آرزو میں کٹ گئے، دو انتظار میں
    اس شعرا کے حوالہ سے اصلاح درکار ہے یہ کس کا شعرا ہے عام طور پر بہادر شاہ ظفر کے ساتھ منسوب کیا جاتے ہے
    آپ کا مشکور
    محمد وارث
    محمد وارث
    جی منسوب بہادر شاہ ہی سے ہے لیکن اس کے متعلق بہت سی مختلف آرا ہیں، سو کہہ نہیں سکتا کہ اصل میں کس کا شعر ہے، والسلام
    تعجب ہے!!!
    مجھے آج ہی اس آپشن کا علم ہوا۔۔۔
    چیک کیا تو واقعی نظر انداز کردہ تھے۔۔۔
    نجانے یہ کیوں کر ہوگیا۔۔۔
    معلومات کی فراہمی کا شکریہ!!!
    نہ میرے اکاؤنٹ میں محمد تابش کی کوئی پوسٹ دکھائی دے رہی ہے نہ ان کو ٹیگ کا آپشن حاصل ہوتا ہے، ایسا کیوں ؟؟؟
    محمد وارث
    محمد وارث
    یا آپ نے ان کو نظر انداز کی فہرست میں ڈالا ہوا ہے یا انہوں نے آپ کو۔
    دو سوال ذہن میں تھے۔۔۔ سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ کس سے پوچھوں۔۔۔ قرعہ فال آپ کے نام نکلا۔۔۔
    1) تابش صدیقی کو نظر انداز رکن کیوں قرار دیا گیا؟؟؟
    2) شمشاد صاحب کا بہت مواد دیکھا لیکن اب نظر کیوں نہیں آرہے ہیں؟؟؟
    محمد وارث
    محمد وارث
    پہلے سوال کے بارے میں تو مجحے علم نہیں ہے، ویسے نظر انداز کرنا ہر رکن کا اپنا اپنا اختیاری معاملہ ہوتا ہے، میں نے تو ان کو نظر انداز نہیں کیا ہوا۔
    شمشاد صاحب کے بارے میں کیا عرض کر سکتا ہوں، ہر رکن کی اپنی مرضی ہوتی ہے کہ کب آنا ہے اور کب نہیں :)
    محمد تابش صدیقی
    محمد تابش صدیقی
    عمران بھائی، ابھی یہ مراسلہ میری نظر سے گزرا۔ میری کیا مجال کہ آپ کو نظر انداز کروں۔ :)
    آپ دیکھ لیں۔ ہو سکتا ہے کہ غلطی سے ہو گیا ہو۔
    احتیاطاً آپ کی اقتداء بھی شروع کر دی ہے۔
    اب کوشش کریں۔
    جزاک اللہ
    تُو بتا اے دلِ بیتاب کہاں آتے ہیں
    ہم کو خوش رہنے کے آداب کہاں آتے ہیں

    میں تو یکمشت اُسے سونْپ دُوں سب کچھ ، لیکن
    ایک مُٹّھی میں مِرے خواب کہاں آتے ہیں

    مُدّتوں بعد تجھے دیکھ کے دل بھرآیا
    ورنہ صحراؤں میں سیلاب کہاں آتے ہیں

    شدّتِ درد ہے، یا کثرتِ مے نوشی ہے
    ہوش میں اب تِرے بے تاب کہاں آتے ہیں




    شاعر کا نام درکار ہے جناب
    عبدالقیوم چوہدری
    عبدالقیوم چوہدری
    کچھ کمی بیشی ہے آپ کے پوسٹ کردہ اشعار میں
    یہ قتیل شفائی مرحوم کی غزل ہے

    تنہا رہتا ہوں میں دن بھر بھری دنیا میں ٖقتیل
    دن بُرے ہوں تو پھر احباب کہاں آتے ہیں
    آپ نے فرمایا کر سکتے ہیں لیکن ایک اور سوال یہ ہے کہ قدیم شعرا جیسے میر غالب ذوق مومن و دیگر کے کلام میں اس سے گریز معلوم ہوتا ہے۔۔ اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے۔۔
    محمد وارث بھائی السلام علیکم
    امید ہے با عافیت ہونگے۔۔۔ ایک سوال

    طرحی غزل کہتے وقت کیا مصرع طرح کو مطلع میں استعمال کیا جا سکتا ہے؟ یا یہ صحیح نہیں۔۔۔؟
    وارث بھائی۔ دنیا کا پہلا فلسفی کے عنوان سے اچھی تحریر لکھی۔ نیچے والے جملے کو دیکھ لیں کہ وہاں ہمیں تبصرے کی اجازت نہیں۔۔۔ :)
    لیز 624 ق-م میں مائیلیٹس میں پیدا ہوا اور 546 ق۔م میں وہیں وفات پا گیا۔
    درجہ بندیاں: +46,952 / 25 / -79
    درجہ بندی کی کیا ترتیب ہوتی ہے؟ براہ کرم تینوں کی تفصیل بتادیں۔
    محمد وارث
    محمد وارث
    مثبت ، نیوٹرل جیسے غمناک۔ منفی جیسے مضحکہ خیز، ناپسند، غیر متفق وغیرہ بالترتیب
    کیا سیاحت یا سفرنامے کے عنوان سےنئے زمرے کا آغاز کیاجاسکتا ہے؟
    یاز
    یاز
    میں بھی یہی گزارش کرنا چاہ رہا تھا کہ اگر باسہولت ہو تو ٹریول گائیڈ یا ٹریول گائیڈ آف پاکستان کے نام سے زمرے کا اجراء کیا جائے تو ایسا اچھا پلیٹ فارم میسر آ سکتا ہےا ن معاملات پہ بات چیت کے لئے۔
    سید عمران
    سید عمران
    میری بھی پرزور درخواست ہے کہ سیاحت یا سفرنامہ کا ایک جداگانہ زمرہ بنائیں تاکہ اس تک رسائی آسان ہو۔
    محمد وارث
    محمد وارث
    دیکھیے حضرات میں اکیلا اس سلسلے میں کچھ بھی نہیں کر سکتا۔ آپ تجاویز، آرا و مسائل والے زمرے میں ایک تھریڈ اسی نوعیت کا بنا دیں۔ ناظمین اگر متفق ہوئے تو علیحدہ زمرہ بن جائے گا۔
    السلام علیکم،
    کیا اردو محفل میں سیاحت یا سفرنامے سے متعلق مضامین ہیں؟
    محمد وارث
    محمد وارث
    جی ڈھونڈنے پڑیں گے، آپ بھی ڈھونڈیے میں بھی ڈھونڈتا ہوں :)
    زیک
    زیک
    اگر محفلین کے سفرنامے چاہییں تو اراکین کے سفرنامے زمرہ موجود ہے۔
    السلام و علیکم ۔۔۔ آپ سے ایک درخواست عرض کرنی ہے ۔ مجھے اپبی شاعری میں آپ کی راہنمائی اور اصلاح کی ضرورت ہے ۔اگر آپ میری مدد کر سکیں تو تہہ دل سے مشکور ہوں گا ۔ ایک غزل پیش خدمت ہے ۔آپ کی رائے کا منتظر ہوں ۔
    محمد وارث
    محمد وارث
    اسے اصلاح سخن فورم میں پوسٹ کر دیں بجائے یہاں پوسٹ کرنے کے۔
    صفی حیدر
    صفی حیدر
    اصلاحِ سخن میں پوسٹ کر دی ہے ۔وہاں اگر آپ کچھ اصلاح کر دیں تو آپ کا تہہ دل سے مشکور ہوں گا ۔
    السلام علیکم،
    میرے پاس متعدد دینی کتب، قرآن کی تفاسیر، احادیث کی شروحات، مواعظ وغیرہ کی اسکین فائلیں موجود ہیں۔۔۔ کیا آپ کے کسی کام آسکتی ہیں؟؟
    محمد وارث
    محمد وارث
    جی بہتر ہوگا اگر آپ اعجاز عبید (الف عین) صاحب سے اس سلسلے میں رابطہ کریں۔
    جناب
    اس فورم پر نیا ہوں ، کچھ مدد درکار ہے ۔
    ایک تحریر آپکے ساتھ مکالمے میں شئیر کی ہے ، اسے لڑی کیسے بنایا جاتا ہے ؟؟
    ا لسلام و علیکم
    بندہ ناچیز کا سلام قبول کیجئے لاگ ان ہونے کیلئے مجھے ایک پرابلم پیش آتا ہے میں کس طرح اپنے پاسورڈ کو تبدیل کر سکتا ہوں پاسورڈ انگلش میں لکھنا ہے مدد فرما کر شکریہ کا موقع دیں۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top