محمد یعقوب آسی

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • ۔۔ میرے جی میں آ رہی ہے آج کل :: دوستوں کو آزمانا چاہئے ۔۔
    محمد علم اللہ
    محمد علم اللہ
    :) اب اس بڑھاپے میں چاچو؟؟کیا فائدہ ہوگا اس کا
    محمد یعقوب آسی
    محمد یعقوب آسی
    ۔۔ ہر کام فائدے کے لئے تو نہیں کرتے، میاں! اور یہ کام فائدے کا ہے بھی نہیں، کر کے دیکھ لو اتنے دکھ ملیں گے کہ سنبھال نہیں پاؤ گے۔
    السلام علیکم سر آگر اجتماعی انتڑویو سالگرہ کے حوالے سے " کچھ سوالات محفل اور محفلیں کے حوالے سے" آپ جوابات عنایت فرمائیں تو بہت بہت نوازش ہوگی
    محمد یعقوب آسی
    محمد یعقوب آسی
    و علیکم السلام ۔۔ وہی لکھ رہا تھا، ابھی ’’ارسال‘‘ ہی کیا تھا، کہ آپ کا یہ انفرادی حکم ملا۔ تعمیل پہلے ہو چکی صاحب۔
    السلام علیکم استادِ محترم۔ آپ کی تصویر دیکھ کر اچھا لگا۔
    خدا ہمیشہ سلامت رکھے۔
    صاحبان۔ کوئی ایسی ویب سائٹ یا لنک ؟۔
    جہاں ساقی نامہ مکمل متن دستیاب ہو!۔
    شاہد شاہنواز
    شاہد شاہنواز
    ساقی نامہ اگر اقبال کے اردو کلام سے ہے تو کلیات اقبال میرے پاس ہے۔ اس میں تلاش کیاجاسکتا ہے۔
    محمد یعقوب آسی
    محمد یعقوب آسی
    بہت نوازش جناب شاہد شاہ نواز صاحب۔
    ’’ساقی نامہ‘‘ بالَ جبریل میں ہے اور وہ میرے پاس ہے، 1947 کا ایڈیشن ہے۔ میرا مدعا تھا کہ جہاں سافٹ کاپی مل سکے۔
    شاہد شاہنواز
    شاہد شاہنواز
    جناب میرے پاس کلیات اقبال مکمل سافٹ کاپی ہی موجود ہے ، لیکن یہ ٹائپ میں نہیں بلکہ پی ڈی ایف میں ہے۔۔۔ چاہیے تو ضرور پیش کروں گا۔۔۔
    غزل مل گئی ہے آسی صاحب، فارسی اشعار میں بھی پوسٹ کر دی ہے۔

    زباں ز نکتہ فرو ماند و رازِ من باقیست
    بضاعتِ سخن آخر شد و سُخن باقیست

    گماں مبر کہ تو چوں بگذری جہاں بگذشت
    ہزار شمع بکشتند و انجمن باقیست

    کسے کہ محرمِ بادِ صباست می داند
    کہ با وجودِ خزاں بُوئے یاسمن باقیست

    ز شکوہ ہائے جفایت دو کون پُر شد لیک
    ہنوز رنگِ ادب بر رُخِ سخن باقیست

    نماند قاعدۂ مہرِ کوہکن بہ جہاں
    ولے عداوتِ پرویز و کوہکن باقیست

    مگو کہ ہیچ تعلق نماند عرفی را
    تعلقے کہ نبودش بہ خویشتن باقیست
    محمد یعقوب آسی
    محمد یعقوب آسی
    السلام علیکم جناب۔
    اس شعر کی املأ پر متردد ہوں

    گماں مبر کہ تو چوں بگذری جہاں بگذشت
    ہزار شمع بکشتند و انجمن باقیست
    راہنمائی فرمائیے گا۔
    شکریہ۔
    مزمل شیخ بسمل
    مزمل شیخ بسمل
    غالباً املا تو درست ہی ہے مجھ کم فہم کی عقل میں۔
    السلام علیکم آسی صاحب۔ عرفی کے کلیات یا دیوان میرے پاس نہیں ہے، بہرحال میں نیٹ سے ڈھونڈتا ہوں، اگر ملی تو ضرور بتاؤں گا، والسلام
    عرفی شیرازی کی یہ غزل درکار ہے۔

    زباں ز نکتہ فرو ماند و رازِ من باقیست۔
    بضاعتِ سخن آخر شد و سُخن باقیست۔

    تعاون فرمائیے گا۔
    بڑی لکیر
    کلاس روم میں سناٹا طاری تھا۔ طلبا کی نظریں کبھی استاد کی طرف اٹھتیں اور کبھی بلیک بورڈ کی طرف۔ استاد کے سوال کا جواب کسی کے پاس نہیں تھا۔ سوال تھا ہی ایسا۔ استاد نے کمرے میں داخل ہوتے ہی بغیر ایک لفظ کہے بلیک بورڈ پر ایک لمبی لکیر کھینچ دی۔ پھر اپنا رخ طلبا کی طرف کرتے ہوئے پوچھا، ’’تم میں سے کون ہے جو اس لکیر کو چھوئے بغیر اسے چھوٹا کر دے ؟‘‘۔’’یہ ناممکن ہے ۔‘‘، کلاس کے سب سے ذہین طالبعلم نے آخر کار اس خاموشی کو توڑ تے ہوئے جواب دیا۔ ’’لکیر کو چھوٹا کرنے کے لیے اسے مٹانا پڑ ے گا اور آپ اس لکیر کو چھونے سے بھی منع کر رہے ہیں ۔‘‘ باقی طلبا نے بھی گردن ہلا کر اس کی تائید کر دی۔ استاد نے گہری نظروں سے طلبا کو دیکھا اور کچھ کہے بغیر بلیک بورڈ پر پچھلی لکیر کے متوازی مگر اس سے بڑ ی ایک اور لکیر کھینچ دی۔ جس کے بعد سب نے دیکھ لیا کہ استاد نے پچھلی لکیر کو چھوئے بغیر اسے چھوٹا کر دیا تھا۔ طلبا نے آج اپنی زندگی کا سب سے بڑ ا سبق سیکھا تھا۔
    اردو محفل کے کار پردازوں کی وساطت سے
    ایک پیغام امت مسلمہ کے نام
    http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2010/09/100908_church_defiant.shtml
    تیرے قرآن کو سینوں سے لگایا کس نے؟
    اس خبر کو دیکھئے اور مجھے بھی کچھ سجھائیے۔
    کیا ہم سچ مچ گھاس پھونس بن گئے ہیں؟
    دانشِ افرنگ کے پروردگان کیا عذر پیش کریں گے۔
    نوٹ:
    فاعلات کے سلسلے میں یہ البتہ ممکن ہے کہ اس کی سی ایچ ایم فائل بنا لی جائے۔ علامہ اقبال سائبر لائبریری پر قاسم شہزاد (شہزاد قیس) نے فاعلات کے اولین انٹرنیٹ ایڈیشن کی فائل بنا کے رکھی ہے، اس میں تو اب بہت سی ترمیم ہو چکی۔ مجھے اس قسم کے کام آتے ہی نہیں۔ اس لئے ان پیج پر تکیہ کئے بیٹھا ہوں یہ جانتے ہوئے بھی کہ ان پیج ہر جگہ کار آمد نہیں۔
    سی ایچ ایم فائل کی خاص بات یہ ہے کہ وہ آزادانہ کھل سکتی ہے۔
    محترمی جناب خرم شہزاد صاحب۔ السلام علیکم
    فاعلات میں ٹیبلز بھی ہیں، مگر اس سے زیادہ سپیسز سے کام لیا ہے تاکہ ایک سطر کے عین نیچے دوسری سطر اور اس کے الفاظ ایک خاص فاصلے پر آ سکیں۔ یونیکوڈ میں یہ سب گڑبڑ ہو جاتا ہے، اور قاری بے چارہ چوں چوں کے مربے میں کچھ نہیں سمجھ پائے گا۔
    میرا سارا کام ”القرطاس“ پہ رکھا ہے۔ مجھے خوشی ہو گی اگر آپ میری شاعری کو یونیکوڈ میں منتقل کر کے کسی مناسب سائٹ پہ رکھ دیں۔ مجھے اک نظم کہنی تھی (اردو نظم)، حرفِ الف (اردو غزل)، اور گوہلاں (پنجابی شاعری)، دوازدہ مضامین (کتابوں کا تعارف - تنقید نہیں)، برگِ آوارہ کی تمثیل (سید علی مطہر اشعر کی شخصیت اور فن پر خامہ فرسائی)، احساس کا پُتلا (پروفیسر انور مسعود سے ایک طویل انٹرویو - 1990 )، اسباقِ فارسی (فارسی کے مختصر قواعد، ادباء اور شعراء کے لئے)۔ یہ سارا کچھ وہاں ان پیج میں رکھا ہے۔
    کچھ ہو سکے تو کر گزرئیے اور مجھے بتا دیجئے گا۔ بہت نوازش۔
    منیر انور
    منیر انور
    بہت مشکل محسوس ہو رہا ہے پڑھنا ۔۔۔ یا پھر ابھی مین اس رسم الخط سے مانوس نہیں ہو سکا
    محمد یعقوب آسی
    محمد یعقوب آسی
    یہاں میرے پاس جمیل نوری نستعلیق میں دکھائی دے رہا ہے۔ وہی خط جس میں آپ کی کتاب شائع ہوئی ہے۔ آپ کے پاس یہ فانٹ نہ ہو تو اسی سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
    منیر انور
    منیر انور
    جی بہتر مین دیکھتا ہوں
    جی سر محفل میں میری طرح بہت سے نئے لکھنے والے اپنا کلام اصلاح کے لیے پیش کرتے ہیں جو کے محفل پر موجود اساتذ اکرام اصلاح فرماتے رہتے ہیں میں یہاں دیکھا کروں گا اگر اصلاح کے لیے کوئی غزل موجود ہوئی وہ آپ کو پی ایم کر دیا کروں گا
    دوسرا جو مضمون آپ کے پاس ان پیچ میں ہیں وہ اگر آپ چاہیں تو مجھے بھی میل کر سکتے ہیں میں ان کو یونیکوڈ میں تبدیل کر کے محفل پر اور اپنی ویب سائیٹ پر بھی لگا سکتا ہوں آپ کی اجازت سے باقی
    کتابت کے بارے میں تو آپ زیادہ بہتر جانتے ہیں اگر تو ٹیبل ہیں تو پھر ان پیچ میں ہی بہتر ہے لیکن ان پیچ کو تصویری شکل میں بنا کر اپلوڈ کیا جائے گا اگر آپ یونی کوڈ میں کلر کا استعمال آسانی سے کر سکتے ہیں تو بھی بہتر ہو گا میرا مطلب ہے آپ نے فاعلات میں زیادہ کام تقطیع کا ٹیبل میں کیا ہوگا نا اور اگر تقطع کے کام کو کلر کر دیا جائے

    جیسے

    فاعلاتن مفاعلن فعلن
    ایک مشکل سی ہے کسانوں پر
    جی سر ضرور جہاں تک ہم جانتے ہیں اردو محفل کے بارے میں آپ کو ضرور بتائیں گے آخر کار آپ ہمارے استاد ہیں آپ حکم کریں بس
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top