• کیا کہیں ہم پہ ہیں احسانِ ستم گر کتنے .............کیا کہیں روح میں پیوست ہیں نشتر کتنے؟؟؟؟؟ ) : یہ مِرے ہی شہر کے لوگ تھے؟؟؟؟؟؟؟
    کیا رحمتیں ہیں لطف میں پھر بھی کمی نہیں ................. کرتے رہے ہیں حکم سے ہم عمر بھر خلاف
    گرچہ ہیں بے حد ٖقصور تم ہو عفوّ و غفور .................بخشدو جرم و خطا ، تم پہ کروڑوں درود
    السلام علیکم مہ جبین آنٹی. کیسی ہیں آپ؟ میں کل آپ کو ذاتی پیغام بھیجنے کی کوشش کی تھی لیکن کسی وجہ سے بار بار ایرر آ رہا تھا. ابھی بھی ایسا ہی ہے. آپ کو بتانا تھا کہ کل 310 بار سورہ اخلاص کا ورد مکمل کیا تھا.
    مہ جبین
    مہ جبین
    اوعلیکم السلام فرھت !
    ذاتی پیغام میں ارر آنے کی کیا وجہ ہو سکتی ہے ؟
    سمجھ میں نہیں آرہا ؟
    جزاک اللہ فرحت . بس یہ سلسلہ جاری رکھ سکو تو بہت اچھا ہو
    جب بھی جتنی بار بھی پڑھو تو اکٹھی گن کر مجھے بتا دینا ہفتے میں ایک بار مجھے بتا دیا کرو
    اللہ تم کو دین دنیا میں سرخرو کرے آمین
    فرحت کیانی
    فرحت کیانی
    ایرر یہ آتا ہے کہ میں آپ کے ساتھ گفتگو کا آغاز نہیں کر سکتی. ممکن ہے سیٹنگز میں کوئی مسئلہ ہو.
    پڑھتی تو تھی لیکن گنتی نہیں تھی. لیکن اب سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھوں گی ان شاءاللہ. آپ دعا کیجئے گا میرے لئے.
    مہ جبین
    مہ جبین
    انشاءاللہ
    سوزِ دل جہاں لپکا اشکِ غم وہیں ٹپکا...........آگ اور پانی کی دشمنی پرانی ہے............ایاز صدیقی
    چھوٹاغالبؔ
    چھوٹاغالبؔ
    نہ میں آتش نہ میں پون
    کی جانڑاں میں کون

    او بھلیا ، کی جانڑاں میں کون
    عاطف بٹ
    عاطف بٹ
    بہت خوب
    مہ جبین، ایک اور ای بک بن گئی ہے، چمنِ طیبہ کے نام سے، شاعر رضا بریلوی۔ جمع و ترتیب: مہ جبین۔ اور ایک مزید ای بک شاید آ جائے، انتخاب نعوتِ ایاز صدیقی۔ یہ محض اطلاعاً لکھ رہا ہوں، مزید یہ کہ میں مصنفین کے نام سے سارے القاب حذف کر دیتا ہوں چاہے وہ شیخ الاسلام ہوں یا اعلیٰ حضرت۔ مسلکی اعتراضات سے بچنے کے لئے۔ امید ہے اعتراض نہ ہو گا۔
    مہ جبین
    مہ جبین
    السلام علیکم انکل ! جزاک اللہ آپ جو بھی کام کر رہے ہیں اللہ وہ قبول فرمائے اور نیتوں کا حال تو اللہ ہی جانتا ہے ، بے شک آپ کوئی بھی القاب نہ لکھیں ، یقیناً اسمیں مسلکی اختلاف تو ہو سکتا ہے
    مجھے قطعاً آپ کی اس بات سے اختلاف نہیں ہے بلکہ اچھا ہے کہ جہاں تک ہم اختلافات سے بچ سکتے ہوں ، بچنا چاہئے . آپ کا بہت شکریہ کہ آپ کی ہی تحریک پر میں یہ کام کرنے کے لائق ہوسکی ہوں . بس اللہ پاک قبول فرمائے آمین
    تمام مسلمانوں کو کل کا پہلا روزہ مبارک ہو اللہ پاک ہم سب کو ماہِ رمضان المبارک کے فیوضات و برکات سے مالامال فرمائے آمین
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top