شکریہ آپ سب کا۔آپ سب کی نیک تمناؤں ہی کی بدولت پاکستان ائیر فورس میں 8 سال کی ملازمت مکمل ہوگئی۔
آج محفل میں اپنی ہی پرانی لڑیاں/مراسلے دیکھ رہا تھا ۔ اور 16 اکتوبر 2016 کا ایک مراسلہ بھی نظر سے گزرا۔جس میں انٹرویو کے حوالے سے مراسلہ ارسال کیا تھا ۔ انٹرویو بھی ہوگیا ،نوکری بھی لگ گئی...
لوگ اچھے ہیں بہت دل میں اتر جاتے ہیں
اک برائی ہے تو بس یہ ہے کہ مر جاتے ہیں
کبھی کبھار ایسا وقت بھی آتا کہ الفاظ آپ کا ساتھ نہیں دے رہے ہوتے اور ذہن گنجلک کا شکار رہتا ہے ایک ہی وقت میں بہت سی باتیں ذہن میں گردش کررہی ہوتی ہیں۔ اور ان تمام باتوں کو آپ الفاظ کی صورت میں اتارنا چاہتے ہوئے بھی...
اس ایک شخص میں تھیں دل ربائیاں کیا کیا،
ہزار لوگ ملیں گے مگر کہاں وہ ایک شخص..!
وقت کی سب سے خوبصورت بات یہ ہے، کہ گزر جاتا ہے۔ کوئی خوشی دائمی نہیں ہوتی اور ناہی کوئی غم ابد تک ساتھ چلتا ہے۔ لیکن سال مہینے، مہینہ ہفتے، ہفتہ دن، دن گھنٹے اور گھنٹہ منٹوں کی مانند کیسے گزر گیا اسکا احساس اُس کے...
"اپنی خواہشات کو اپنی ضروریات کا تابع بناو، کیونکہ ضرورت فقیر کی بھی پوری ھوتی ہے اور خواہشات بادشاہوں کی بھی رہ جاتیں ہیں"
(حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
لاکھوں صدمے ڈھیروں غم
پھر بھی نہیں ہیں آنکھیں نم
ایک مدت سے روئے نہیں
کیا پتھر کے ہوگئے ہم
یوں پلکوں پر ہیں آنسوں
جیسے پھولوں پر شبنم
ہم اس بستی میں ہیں جہاں
دھوپ زیادہ سائے کم
اب زخموں میں تاب نہیں
اب کیوں لائے ہو مرہم
کل پہلی مرتبہ ہندوستان (کاس گنج) سے تعلق رکھنے والے خوبصورت لہجے کے شاعر عزم شاکری کو سُنا۔ ترنم کے ساتھ چھوٹی بحر کی غزلیں پڑھنے کیلئے مشہور ہیں ۔
چند اشعار:
جب ہم اپنے گھر آئے
آنکھ میں آنسو بھر آئے
چڑیا رو کر کہتی ہے
کیوں بچوں کے پر آئے
اندر دم گٹھ جائے گا
اُس سے کہو باہر آئے
تب ہم سمجھے...
نگاہِ خیرِ بشر کا ہے انتخاب عمر
ہے عزم و ہمت و عدل و وفا کا باب عمر
یونہی نہیں ہیں ولایت کا آفتاب عمر
ہیں بارگاہِ نبوت سے فیضیاب عمر
عدالتوں کے قواعد کا انتساب عمر
ہے قصرِ عدل کے محراب میں نواب عمر
کلامِ حق سے موافق ہُوا کئے اکثر
تھے مشوروں میں کچھ اس درجہ کامیاب عمر
کہا حضور نے ہوتے اگر نبی...
عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد اباجان سے ملنے شہر خموشاں گئے :cry: اور اسکے بعد گھر آکر سوگئے اور باقی کا پورا دن بھی اسی طرح گزرا جیسے عام دن گزرا کرتے ہیں یعنی کہ اگر کوئی ملنے آیا تو ٹھیک ورنہ گھر میں ہی رہیں۔۔۔