• وقت ہم لوگوں کا انتظار کر رہا ہے اب بھی وقت ہے = چراگ سے چراگ جلتا رہا ہے اب بھی جل سکتا ہے شرط شرف احساس و عمل ہے. قلم نگار ..................................... خالد سرور انصاری مللاوا ضلع ہردوئی
    سعود بھیا ، چونکہ تحذیف کا وقت ختم ہو چکا اس لئے صرف دو کی تحذیف ممکن ہو سکی ۔
    ابن سعید
    ابن سعید
    آپ نے تحذیف نہیں کی ہے بلکہ تدوین کی ہے اور وہ بھی اس طرح کہ نیچے کے مراسلے لا یعنی ہو کر رہ گئے تھے۔ ایسے موقعوں کے لیے رپورٹ کا ربط موجود ہوتا ہے۔ ویسے ہم نے فقط توجہ دلائی تھی، آپ کو کوئی ایکشن لینے کے لیے نہیں کہا تھا۔ :) :) :)
    ساجد بھائی، ہمیں پاکستانی سیاست کی کچھ خاص آگاہی نہیں اور نہ یہ علم ہے کہ آج کل کیا کچھ چل رہا ہے۔ پھر بھی آپ کی شروع کردہ چند تازہ ترین لڑیوں کا مواد ہماری رائے میں کیفیت نامے سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا۔ اللہ جانے آپ وہاں کس قسم کی گفتگو اور کتنی لڑیوں میں شروع کرنا چاہتے ہیں۔ :) :) :)
    رکھیو غالب ! مجھے اس تلخ نوائی میں معاف--------آج کچھ درد مرے دل میں سوا ہوتا ہے
    مہدی نقوی حجاز
    مہدی نقوی حجاز
    یہ کیا اداس اداس باتیں لگا رکھی ہیں میاں؟!
    فلک شیر
    نایاب
    نایاب
    محترم ساجد بھائی ۔۔۔ آپ کی تلخ نوائی ہمارے سر آنکھوں پر ۔۔۔۔ درد دل کی شکایت کیا کرنی ۔۔۔ درد دل کی تو دوا ہیں آپ ۔۔۔۔۔
    زین سے ابھی ابھی موبائل فون پر بات ہوئی ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس کی حالت تسلی بخش ہے۔
    اللہ کا شکر ہے کہ اب سے تھوڑی دیر بعد اُس بک بک سے جان چھوٹنے والی ہے جو کئی ہفتوں سے ہمارے کانوں میں زبردستی ٹھونسی جا رہی ہے۔
    امجد میانداد
    امجد میانداد
    بس جن پھٹی سائلنسر والی گاڑیوں اور موٹر بائیکوں پہ آئے ہیں انہی پہ ایک بار پھر شور مچاتے ہوئے جائیں گے۔ گھر کے ساتھ ڈی چوک یعنی پارلیمنٹ کے سامنے پی ٹی آئی کا جلسہ ہے اور آفس کے ساتھ انجم عقیل نون لیگ۔ مارکیٹ کے قریب فیصل سخی بٹ پی پی پی، مت پوچھیں کیا حال ہے ہم غیر سیاسی لوگوں کا۔
    شہر بھر کی سڑکوں پر سیاست دانوں کا طوفانِ بد تمیزی بپا ہے۔ یہ خاک بدلیں گے ہماری تقدیر جو ہمیں اس بے ہنگم شور سے پریشان کئے ہوئے ہیں۔
    س
    ساجد
    جناب انقلاب والوں کا انقلاب گیا تیل لینے۔ اا مئی گزرنے دو نہ کوئی انقلابیا نظر آئے گا نہ بی جمالیا۔ سب ڈرامے ووٹ لینے کے ہیں جس کے لئے یہ ہمارا سکون غارت کئے ہوئے ہیں۔ میں نے تو اپنی گلی کے گیٹ کو تالا لگا دیا ہے تا کہ شور کے اس عذاب سے مامون رہوں۔
    فرحت کیانی
    فرحت کیانی
    چار دن کی ہلچل ، پھر اندھیری رات ۔ بجا کہا ساجد بھائی۔ اگلے ہفتے اسی دن سب سکون میں ہوں گے۔
    عاطف بٹ
    عاطف بٹ
    آپ دونوں بہن بھائی نیا پاکستان والے انقلابیوں کے ’ردعمل‘ سے شاید واقف نہیں ہیں اسی لیے ایسی باتیں کررہے ہیں۔ جائیں اور جا کر ایک بار فیس بک اور ٹوئٹر پر ان لوگوں کا عبرتناک حال دیکھیں جن کو ان انقلابیوں کے ’ردعمل‘ کا سامنا کرنا پڑا۔
    اصل میں یہ خبر فارسی اخبار میں آئی ہے اگر آپ بولئے تو اس کا لنک پیش کرسکتا ہوں
    س
    ساجد
    جناب آپ اسے کسی لنک کے بغیر ہی متفرقات میں پیش کر دیں۔
    السلام علیکم
    میں دو دن سے صحابی رسول حضرت عمار یاسر رضی اللہ عنہ کے مزار کی خبر پوسٹ کرتا ہوں مگر کوئی وجہ بتائی بغیر یہ پوسٹ حذف کردی جاتی ہے وجہ پوچھ سکتا ہوں ۔
    س
    ساجد
    وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ ،
    مھترم بھائی ، اپ اس خبر کا لنک نہیں دے رہے تھے۔ اب تو وہ خبر آج کی خبر نہیں رہی اس لئے اسے متفرقات کے زمرے میں پیش فرما دیجئے۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top