نایاب

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • نایاب بھائی کا 28 جولائی 2018 کو آخری کیفیت نامہ: :cry:
    وہ جن سے ہم نے کچھ سیکھا ہو ان کی جانب سے سراہا جانا خوش کن ہوتا ہے ۔ دل سے دعا نکلتی ہے سلامت رہیں وہ جن سے سیکھا ہم نے ۔۔۔۔۔ بہت دعائیں
    امجد میانداد
    امجد میانداد
    اب بھی کبھی کبھی اپنے یوٹیوب چینل پر جب محفلین کے بچوں کی تصاویر پر مبنی اپنی بنائی ایک ویڈیو دیکھتا ہوں تو نایاب بھائی کی بیٹی سیدہ معیدہ فاطمہ بنتِ نایاب لکھا دیکھ کر دل بُجھ جاتا ہے اللہ جانے سب کیسے ہوں گے۔ اللہ پاک سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، آمین
    جاسمن
    جاسمن
    آمین!
    سیما علی
    سیما علی
    آمین!!!!
    ہر سال سالگرہ پر محفل پر رونق ہوا کرتی تھی، کچھ نہ کچھ نیا ضرور ہوتا تھا ۔ اللہ درجات بلند کرے ۔۔ آسانیاں دے ۔ آمین
    نایاب جی !
    آپ جیسے لوگ کم یاب ہوتے ہیں۔ لیکن آپ کم یاب سے نایاب ہوئے۔
    اب انہیں ڈھونڈ چراغِ رخِ زیبا لے کر۔۔۔!!!
    لے او یار حوالے رب دے میلے چار دناں دے
    اُس دن عید مبارک ہو سی جس دن فیر ملاں گے
    ان صورتوں کو ترسے گی چشم جہاں کہ آج
    کم یاب ہیں تو کل ہمیں نایاب دیکھنا ۔۔۔۔۔۔۔۔!
    فرقان احمد
    فرقان احمد
    آپ کی آمد ایسے وقت ہوئی ہے کہ ٹھیک طرح سے خوش آمدید بھی نہیں کہا جا سکتا۔ نایاب بھائی رخصت ہوئے؛ یہ شعر اُن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یہاں ٹائپ کر چھوڑا تھا۔ اللہ آپ کو بھی یہ صدمہ جھیلنے کی ہمت عطا فرمائے، آمین!
    ہادیہ
    ہادیہ
    آمین۔۔۔ میری واپسی اسی خبر کے ملنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔۔ :(:(:(
    نور وجدان
    نور وجدان
    جگر کے زخموں کا علاج ہوتا ہے؟ کہاں، کدھر؟
    مسیحا سے ہی اگر مل نہ پائیں تو کریں گے کیا؟
    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ نایاب بھائی جنھیں مرحوم لکھنے کو جی نہیں کرتا۔ :(
    نور وجدان
    نور وجدان
    مرحوم ہیں بھی نہیں. آپ کے یا کسی کے بھی دل میں زندہ رہیں گے ان شاءاللہ
    وہ جن سے ہم نے کچھ سیکھا ہو ان کی جانب سے سراہا جانا خوش کن ہوتا ہے ۔ دل سے دعا نکلتی ہے سلامت رہیں وہ جن سے سیکھا ہم نے ۔۔۔۔۔ بہت دعائیں
    نور وجدان
    نور وجدان
    آپ سے سیکھا ہے ہم نے مگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کاشوقت پر ہماری تدبیر کا پہرا ہوتا
    فرقان احمد
    فرقان احمد
    اُردو محفل پر مرحوم نایاب بھیا کا آخری مراسلہ یہی ثابت ہوا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس میں بھی 'دعائیں'ہی آخری لفظ تھا۔ اے مجسم دعا، اے مرے نایاب! الوداع، الوداع!
    نور وجدان
    نور وجدان
    آپ ہمیشہ دل میں سب کے زندہ رہیں گے اور اب سب آپ کو دعا دیا کریں گے
    ماشاء اللہ خوب رونق لگی ہے اردو محفل کے چمن میں ۔ اللہ سوہنا سدا آباد رکھے اس چمن اردو کو آمین
    محمد خرم یاسین
    محمد خرم یاسین
    آج کل آپ کہاں غائب ہیں ؟ آپ کی شفقت بھری دعائیں بہت یاد آتی ہیں
    نایاب
    نایاب
    آپ سب محترم دوستوں کا دلی دعاؤں بھرا شکریہ
    وہ کیا ہے نیٹ کی پابندی نے قید کر رکھا تھا ۔ اب اک بار پھر حاضر ہے ٹھگ دعاؤں کی پٹاری لیئے
    بہت دعائیں
    سین خے
    سین خے
    نایاب بھائی ہمیں تو آپ کی دعائیں بہت پسند ہیں :) ایسے لوگ تو کم ہی ہوتے ہیں جو بغیر کسی غرض کے دعاوَں سے نوازیں۔ آپ کا خلوص ہے ہے کہ آپ ہمیں اس قابل سمجھتے ہیں :)
    اللہ پاک آپ کو سدا خوش و خرم اور ہنستا مسکراتا رکھے آمین
    تمام محترم محفلین اور منتظمین کو بارہویں سالگرہ پر دلی دعاؤں بھری مبارک باد ۔۔۔ سدا سجی رہے یہ اردو محفل ۔۔ بہت دعائیں
    جاسمن
    جاسمن
    السلام علیکم۔
    خیریت رہی۔بہت عرصہ بعد آئے۔
    ماشااللہ سب ٹھیک اور اچھا ھے
    نایاب
    نایاب
    اللہ سوہنا سدا اپنی امان میں رکھتے محترم بہن بٹیا کی راہوں کو آسان فرمائے آمین
    آمین
    جاسمن
    جاسمن
    نایاب بھائی! السلام علیکم۔کہاں ہیں۔نظر نہیں آرہے۔اللہ کرے سب خیریت ہو۔آمین!
    نایاب
    نایاب
    وعلیکم السلام
    سدا خوش و شادو آباد رہیں محترم جاسمن بٹیا
    کرم ہے سچی ذات پاک کا
    مصروف رکھا ہے جس نے مجھے تلاش رزق میں
    دعا میں یاد رکھتی ہیں سو بدلے میں دعائیں ہی دعائیں
    سدا خوش رہیں بہت دعائیں
    " انسان کا ہر حاصل عطا ہے اور اس کا ہر دعویٰ خطا ہے" بشکریہ محترم نوید ناظم بھائی
    جاسمن
    جاسمن
    جزاک اللہ خیرا۔
    نوید ناظم
    نوید ناظم
    شکریہ راحیل فاروق بھائی۔۔۔اصل میں یہ جملہ میرا نہیں بلکہ ایک صاحب حال بزرگ کا ہے۔۔ یہ ایک مراسلے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھ دیا تھا کسی ضمن میں۔۔۔ نایاب بھائی نے جو میرا شکریہ ادا کیا اس کا مقصد یہی ہو گا جیسے خط وصول کرتے ہوئے ڈاکیے کو شکریہ کہا جاتا ہے' ورنہ خط لکھنے والا تو اور ہے۔
    ڈاکٹرعامر شہزاد
    ڈاکٹرعامر شہزاد
    ایک ہی فقرے میں زندگی کا فلسفہ سمو دیا ۔۔ جزاک اللہ
    جانے حسد ہے کہ نفس پکارا کاش کہ تجھےبھی "فلرٹ "کرنا آتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    الشفاء
    الشفاء
    وقت پیری ، شباب کی باتیں
    ایسی ہیں جیسے خواب کی باتیں
    :)))
    نایاب
    نایاب
    سچ کہا محترم زیک بھائی ۔ سیکھنا تو کچھ مشکل نہیں کہ " مہان " فلرٹی موجود ہیں محفل پر ۔ لیکن مسلہ یہ ہے کہ والد محترم مرحوم نے بچپن میں جو سبق پڑھایا تھا کہ ۔ کسی کی ماں بہن بیٹی پر بری نگاہ ڈالو گے تو یقین رکھو کہ تمہاری ماں بہن بیٹی پر بھی کوئی بری نگاہ رکھے گا ۔ بس ہمت ہی نہیں ہوئی ۔ فلرٹ تو دور کی بات کسی بھی خاتون سے بنا بہن بیٹی کہے بات ہی نہیں ہوتی ۔ ۔۔ بہت دعائیں
    نایاب
    نایاب
    محترم الشفاء بھائی یہ بہانے سے بوڑھا کہہ رہے ہیں ۔
    یہ خواب کی نہیں نفس کی خواہش کی بات ہے ۔ نفس پیاسا ہی رہے یہی حسد سے ابھری خواہش کی سزا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت دعائیں
    محترم غدیر زہرا بٹیا محترم مریم افتخار بٹیا محترم آواز دوست سے دلی معذرت
    خبط عظمت بھی بری بلا ہے ہر پل یہی ڈر کوئی چھین نہ لے مجھ سے میری خود ساختہ عظمت ۔۔ اللہ پر کامل سچا یقین ہی اس ڈر سے بچاتا ہے ۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top