چندریان 2: بھارت دوسری بار چاند پر لینڈ کرنے میں ناکام

آصف اثر

معطل
آصف اثر
آپ ہی کے مراسلے ہیں صاحب جہاں آپ راڈار پر اصرار کرتے رہے۔ میں نے تو پہلے ہی درست سمت میں اشارہ کر دیا تھا۔ اگر آپ پھر بھی ضد پر اڑے رہیں تو کیا کیا جا سکتا ہے۔ خوش رہیں۔
اگر آپ کو یہ باور کرانے میں کامیاب ہوگیا ہوں کہ راڈار کا کام صرف ٹھوس اجسام تک محدود نہیں تو خوشی ہوگی۔
 

محمد سعد

محفلین
اگر آپ کو یہ باور کرانے میں کامیاب ہوگیا ہوں کہ راڈار کا کام صرف ٹھوس اجسام تک محدود نہیں تو خوشی ہوگی۔
کافی دلچسپ دعویٰ ہے۔ براہ مہربانی اس مراسلے کی نشاندہی کر دیں جہاں میں نے راڈار کو ٹھوس اجسام تک محدود کیا ہے۔ مجھے باوجود کوشش کے نہیں مل رہا۔ فورم کے دیگر حصوں میں بھی دیکھ لیا، نہیں ملا۔ کچھ مدد کر سکیں گے؟
 

آصف اثر

معطل
کافی دلچسپ دعویٰ ہے۔ براہ مہربانی اس مراسلے کی نشاندہی کر دیں جہاں میں نے راڈار کو ٹھوس اجسام تک محدود کیا ہے۔ مجھے باوجود کوشش کے نہیں مل رہا۔ فورم کے دیگر حصوں میں بھی دیکھ لیا، نہیں ملا۔ کچھ مدد کر سکیں گے؟
یعنی آپ یہ تسلیم کررہے ہیں کہ عناصر کی تجزیہ کاری کے لیے آپ کا راڈار پر اصرار غلط تھا؟ باالفاظِ دیگر اپنے مقصد کے لیے کسی واضح مرکب جملے کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا عمل۔
 

محمد سعد

محفلین
یعنی آپ یہ تسلیم کررہے ہیں کہ عناصر کی تجزیہ کاری کے لیے آپ کا راڈار پر اصرار غلط تھا؟ باالفاظِ دیگر اپنے مقصد کے لیے کسی واضح مرکب جملے کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا عمل۔
میرا یہ سوال پڑھ لیں
۲۔ کیا آپ ایسی مثالیں دے سکتے ہیں کہ جہاں زمین یا کسی اور سیارے کی فضا میں موجود گیسز کے کیمیائی تجزیے کے لیے راڈار کا استعمال ہو رہا ہو؟ ایسے کسی طریقے کی درستگی کی شرح کیا ہو گی؟
اور اس کو خاص طور پر کوٹ کر کے لکھا گیا اپنا یہ جواب پڑھ لیں
صاف پتہ چل جائے گا کہ توڑ مروڑ سے کام کون لے رہا ہے۔

آپ کو اپنی غلطی درست کر لینے کے بجائے دوسروں پر ناکردہ غلطیاں تھوپنے کا اتنا شوق کیوں ہے؟ اس کو علمی بددیانتی کہا جاتا ہے۔ اگر آپ خود کو سائنس کا طالب علم بنا کر پیش کرنا پسند کرتے ہیں تو اتنا آپ کو علم ہونا چاہیے۔
 

آصف اثر

معطل
میرا یہ سوال پڑھ لیں

اور اس کو خاص طور پر کوٹ کر کے لکھا گیا اپنا یہ جواب پڑھ لیں

صاف پتہ چل جائے گا کہ توڑ مروڑ سے کام کون لے رہا ہے۔

آپ کو اپنی غلطی درست کر لینے کے بجائے دوسروں پر ناکردہ غلطیاں تھوپنے کا اتنا شوق کیوں ہے؟ اس کو علمی بددیانتی کہا جاتا ہے۔ اگر آپ خود کو سائنس کا طالب علم بنا کر پیش کرنا پسند کرتے ہیں تو اتنا آپ کو علم ہونا چاہیے۔
آپ کی اس طرح کے اسٹیٹمنٹس کا پتا نہیں کیا مطلب لیا جائے۔ ایک جانب آپ الیکٹران اور اس کی کمی بیشی سے بننے والے آئنز کو کسی کھاتے میں نہیں ڈالتے تو دوسری جانب اپنے مقصد کے لیے کچھ کا کچھ بنانے میں مہارت بھی رکھتے ہیں۔
کیا یہ ضروری ہے کہ ایک جنرل اسٹیٹمنٹ کو آپ ہی کے اسپیسفک زاویۂ نظر سے دیکھا جائے گا۔ کیا آئنو سفئیر کا مطالعہ آپ کے خیال میں تجزیے کے پیمانے پر پورا نہیں اترتا؟
اگر نہیں تو پھر آپ میرے جملے کا دوسرا حصہ یعنی سنسرز کو کیوں قصدا نظر انداز کررہے ہیں؟ اگر آپ آئنو سفئیر کے مطالعے کو فضائی تجزیے کے زمرے میں ڈالنا پسند کرتے ہیں تو پھر آپ کو جواب مل گیا کہ راڈار سے ایسا کرنا ممکن ہے۔ مگر مسئلہ یہ ہے آپ اس بات پر بلاوجہ اصرار کرنا چاہتے ہیں کہ نہیں مجھے تو راڈار سے کسی مالیکول کی کمپوزیشن ہی بتانا پڑے گی۔ جو مراسلے کا مقصد ہی نہیں تھا اگر بالفرض آپ اس سے یہی مطلب اخذ کرنا چاہتے ہیں تو راڈار کے ساتھ دوسرا لفظ لیتے ہوئے دونوں کو ملا کر اپنے یعنی آربٹر کے تجزیے کو بہتر کرسکتے ہیں۔ مگر آپ گھوم گھام کر ایک ہی تکرار پسند کرنا چاہتے ہیں کہ نہیں مجھے یہ نہیں وہ والا نتیجہ چاہیے۔ اور یہ ممکن نہیں۔
 

سید ذیشان

محفلین
اگر آپ آئنو سفئیر کے مطالعے کو فضائی تجزیے کے زمرے میں ڈالنا پسند کرتے ہیں تو پھر آپ کو جواب مل گیا کہ راڈار سے ایسا کرنا ممکن ہے۔
بالکل غلط۔ اگر کسی کو چاند کی فضاء اور ریڈار پرنسپل کا ذرا سا بھی علم ہو وہ ایسی بھونڈی بات کبھی نہیں کرے گا۔

وکیپیڈیا پر اس اربٹر کے تمام انسٹرومنٹس کی تفصیل موجود ہے:


Payloads on the orbiter are:[3][85][1]

  • Chandrayaan-2 Large Area Soft X-ray Spectrometer(CLASS) from ISRO Satellite Centre (ISAC) to measure Moon's X-ray Fluorescence (XRF) spectra to examine elemental composition of lunar surface.
  • Solar X-ray monitor (XSM) from Physical Research Laboratory (PRL), Ahmedabad for mapping major elements present on the lunar surface.[36]
  • Dual Frequency L and S band Synthetic Aperture Radar (DFSAR) from Space Applications Centre(SAC) for probing the first few meters of the lunar surface for the presence of different constituents, including water ice. DFSAR is expected to provide further evidence confirming the presence of water ice below the shadowed regions of the Moon.[36] It has lunar surface penetration depth of 5 meters (L-band).[58][91]
  • Imaging IR Spectrometer (IIRS) from Space Applications Centre (SAC) for mapping of lunar surface over a wide wavelength range for the study of minerals, water molecules and hydroxylpresent.[36] It works up to 5 microns, an improvement over previous lunar missions whose payloads worked up to 3 microns.[58]
  • Chandrayaan-2 Atmospheric Compositional Explorer 2 (ChACE-2) Quadrupole Mass Analyzerfrom Space Physics Laboratory (SPL) to carry out a detailed study of the lunar exosphere.[36]
  • Terrain Mapping Camera-2 (TMC-2) from Space Applications Centre (SAC) for preparing a three-dimensional map essential for studying the lunar mineralogy and geology.[36]
  • Radio Anatomy of Moon Bound Hypersensitive Ionosphere and Atmosphere – Dual Frequency Radio Science experiment (RAMBHA-DFRS) by SPL for the studying electron density in the Lunar ionosphere.
  • Orbiter High Resolution Camera (OHRC) by SAC for scouting a hazard-free spot prior to landing. It will later help prepare high-resolution topographic maps and digital elevation models of the lunar surface. OHRC has spatial resolution of 0.3 m from 100 km polar orbit.[85]

اس میں وہ ریڈار کہاں ہے جو چاند کی فضاء میں موجود عناصر/ آئنز کو پرکھے گا؟
 

جان

محفلین
اگر آپ خود کو سائنس کا طالب علم بنا کر پیش کرنا پسند کرتے ہیں تو اتنا آپ کو علم ہونا چاہیے۔
ایک سائنسی طالب علم کا رویہ تضحیک آمیز، چرب زبانی، ذاتیات پہ اترنے، دوسروں کی کاوشوں کو نیچا دکھانے اور علم پہ دسترس باور کرانے والا ہرگز نہیں ہوتا بلکہ طالب علم تو اختلاف کو سراہتا ہے کیونکہ یہ اختلاف اور غلطیاں ہی آگے بڑھنے کا عمل ہوتی ہیں۔ سائنسی طالب علم یہ سمجھتا ہے کہ انسان کامل نہیں ہے اور دنیا میں کوئی شے حتمی نہیں ہے لیکن بیان کردہ رویہ تو سائنس اور سائنسی مطالعہ کرنے والے سے بغض کی نشاندہی کرتا ہے۔
 

آصف اثر

معطل
ریڈار ویوز کس بلا کا نام ہے؟
جو راڈار کو راڈار بناتے ہیں۔
چلیں آپ کو الجھن سے بچانے کے لیے ریڈیو ویوز ہی کہہ دیتا ہوں تاکہ یہ ثابت ہوجائے کہ واقعی میں راڈار ہی کی بات کررہا ہوں۔
ویسے اگر آپ کی بحث میں یہی پوزیشن رہے گی تو پھر مشکل ہی کہیں نہ ہوجائے۔ اتنی قابلیت بھی اچھی نہیں ہوتی۔ اس عظیم الشان نکتے پر کافی امپریس ہوگیا ہوں۔ کیوں کہ راڈار ویوز لکھ کر گوگل مجھے کہیں اور ہی لے گیا ہے۔۔۔:eek:
 
آخری تدوین:

محمد سعد

محفلین
مگر مسئلہ یہ ہے آپ اس بات پر بلاوجہ اصرار کرنا چاہتے ہیں کہ نہیں مجھے تو راڈار سے کسی مالیکول کی کمپوزیشن ہی بتانا پڑے گی۔
میں نے تو کوئی غیر ضروری اصرار نہیں کیا صاحب۔
کیا یہ آپ کے اپنے الفاظ نہیں ہیں؟
سونگھنے سے مراد چاند کی لطیف فضا میں موجود عناصر اور ان کی ترکیب معلوم کرنا ہے۔ ایسا راڈار اور سینسرز کے ذریعے کیا جاسکتاہے۔
عناصر = elements
ترکیب = composition
عناصر کی ترکیب = elemental composition
عناصر کی ترکیب معلوم کرنا = elemental analysis
راڈار = راڈار
کیا یہ واضح نہیں ہو جاتا کہ کیمکل کمپوزیشن کا تجزیہ کرنے میں ریڈار کے کردار کی بات آپ خود کر رہے ہیں؟

اب میرا مراسلہ دیکھیں۔ کیا یہ اصرار ہے کہ ریڈار سے ہی کیمیکل کمپوزیشن کے تجزیے کا طریقہ بتاؤ، یا ایک سوال ہے کہ ریڈار کا یہاں کیا کردار ہے اور آپ نے تذکرہ کیوں کیا؟
سمجھ نہیں آئی۔ راڈار سے کیسے؟ یہ تو سپیکٹرومیٹری کا کام ہے۔
اشارہ بھی دیا گیا ہے کہ جس عمل کی آپ بات کر رہے ہیں، وہ سپیکٹرومیٹری کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ کیا یہاں آپ کسی "مقصد" کی نشاندہی کر سکتے ہیں جس کے تحت "کچھ کا کچھ" بنایا جا رہا ہو؟ میں تو نہیں کر پا رہا۔ آپ کی غلطی درست کرنے والا ہر شخص لازم نہیں کہ آپ کے خلاف کوئی سازش کر رہا ہو یا کوئی "خفیہ مقاصد" رکھتا ہو۔

پھر اس مراسلے کے جواب میں کیا یہ آپ کے اپنے الفاظ نہیں ہیں؟ کیا یہاں ہم ایسا کچھ دیکھتے ہیں کہ آپ اپنے سینسرز والے لفظ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے سپیکٹرومیٹری کی بات کر رہے ہوں؟ یا ہمیں محض ریڈار پر ہی مسلسل اصرار دیکھنے کو ملتا ہے؟
جب آپ راڈار کو محض رینج فائنڈر، فاصلے کے تعین اور سطحی تصویر کشی تک محدود رکھیں گے تو ایسا سوال کرنا عجب نہیں۔
یعنی کہ جب وہ ”میٹرک والا“ راڈار ذہن میں گردش کررہاہو۔ :)

اس سے آگے۔۔۔ بدقسمتی سے آپ کے لیے وہ باتیں بھی بار بار دہرانی پڑتی ہیں جو پہلے کہی جا چکی ہوں۔
اس سوال کو دیکھیں۔ کیا یہ واضح طور پر اس بارے میں نہیں ہے کہ کیمیائی تجزیہ، ریڈار سے کیسے ممکن ہے؟
۲۔ کیا آپ ایسی مثالیں دے سکتے ہیں کہ جہاں زمین یا کسی اور سیارے کی فضا میں موجود گیسز کے کیمیائی تجزیے کے لیے راڈار کا استعمال ہو رہا ہو؟ ایسے کسی طریقے کی درستگی کی شرح کیا ہو گی؟
اس کے جواب میں کیا یہ دستاویزات آپ نے خود پیش نہیں کیں؟
کیا ان میں سے ایک بھی دستاویز کیمیائی تجزیے کے متعلق ہے؟ اگر نہیں تو ایسی دستاویزات کے پیش کرنے کا مقصد کیا ہے جو سوال کا جواب نہیں دے رہیں؟ علمی بددیانتی یا کچھ اور؟ کیا یہ واضح نہیں ہو جاتا کہ آپ فری الیکٹران ڈینسٹی اور کیمیکل کمپوزیشن میں فرق نہ کر پانے کے باوجود اصرار کر رہے ہیں کہ غلطی دوسرے کی ہے؟

بات کو توڑ مروڑ تو آپ خود رہے ہیں۔ بجائے غلطی کی درستگی کرنے کے مسلسل ضد، اور پھر اس بات پر اصرار کہ آپ کا تو مطلب ہی کچھ اور تھا اور اصل میں سوال پوچھنے والا بدنیتی کر رہا ہے۔ آپ خود کو سائنس کا طالب علم کہتے ہیں لیکن یہ رویہ تو سائنس کے طالب علم کا نہیں ہوتا۔

کیا آئنو سفئیر کا مطالعہ آپ کے خیال میں تجزیے کے پیمانے پر پورا نہیں اترتا؟
آپ نے شروع ہی میں ریڈار کو اelemental analysis کے ساتھ جوڑا ہے۔ آئنوسفئیر کے مطالعے کے حوالے سے جو باتیں آپ نے کی ہیں یا حوالے دیے ہیں، ان کا ایلیمینٹل انالیسس کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ براہ مہربانی واضح کریں۔

اگر نہیں تو پھر آپ میرے جملے کا دوسرا حصہ یعنی سنسرز کو کیوں قصدا نظر انداز کررہے ہیں؟
مجھے جس حصے کی سمجھ نہیں آئی، وہ میں نے پوچھ لیا۔ باقی اس کے بعد تو کئی مراسلوں تک ریڈار پر اصرار آپ نے خود ہی کیا ہے۔ کیا یہ حقیقت نہیں ہے کہ آپ نے توجہ دلانے کے باوجود اگلے کئی مراسلوں میں ایک بار بھی سپیکٹرومیٹری کا لفظ استعمال کرنے کے بجائے ریڈار پر ہی اصرار کیا؟ کیا یہ حقیقت نہیں ہے کہ یہ سوال پوچھنے پر کہ ریڈار کا کیمیائی تجزیے سے کیا تعلق ہے، آپ نے تین دستاویزات بھی پیش کیں اس بات پر اصرار کرتے ہوئے کہ بہت گہرا تعلق ہے؟

براہ مہربانی اگر اپنی غلطیوں کو خود درست کرنا آپ کو پسند نہیں ہے تو دوسروں پر نہ تھوپا کریں کہ اصل میں تو غلطی اس کی ہے۔ ہر شخص کبھی کبھار غلط ہو سکتا ہے۔ خود میں یہ ماننے کا حوصلہ پیدا کریں۔ شکریہ۔
 

آصف اثر

معطل
آپ نے شروع ہی میں ریڈار کو اelemental analysis کے ساتھ جوڑا ہے۔ آئنوسفئیر کے مطالعے کے حوالے سے جو باتیں آپ نے کی ہیں یا حوالے دیے ہیں، ان کا ایلیمینٹل انالیسس کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ براہ مہربانی واضح کریں۔
اس پورے مراسلے میں صرف یہ مرکزی پوائنٹ ہے جس پر اس بحث کا انحصار ہے۔
آپ کے پہلے مراسلے سے مجھے جو سمجھ آیا وہ راڈار کا فضائی تجزیے کے لیے استعمال پر ابہام تھا۔ چاہے وہ نچلا کرہ ہو یا کوئی اور لئیر۔ یہ بالکل ممکن ہے کہ جس طرح آپ نے میرے مکمل جملے میں سے صرف راڈار کو لے کر بات شروع کردی، یعنی سپیکٹرومیٹری کے بجائے سارا زور راڈار پر ہی مرکوز رکھا، مجھے آپ کے جملے سے یہ سمجھ آیا ہو کہ شائد آپ راڈار کا اس حوالے سے مکمل انکار کررہے ہیں۔ مراسلہ 34 تک تو اسی جانب خیال جاتا رہا، لیکن اس کے بعد یہ بات واضح ہوگئی کہ آپ محض مالیکولی کمپوزیشن کی ہی بات کررہے ہیں، آئنوسفئیر کی نہیں لہذا اس جانب توجہ اسی وجہ سے دلائی کہ راڈار سے مالیکیولی کمپوزیشن ممکن نہیں اور جو چیز ممکن نہ ہو اس کے حوالے سے دلیل مانگنے کی ضرورت ہی نہیں تھی۔ اور یہی بلا وجہ دلیل مانگنا ہی میرے لیے آپ کے حوالے سے ابہام کا سبب بنا۔ اس کی ایک مثال میرا آپ کی جانب سے راڈار کی تعریف پر مشتمل سوال کے استفسار پر جواب نہ دینا تھا، جس کی وجہ راڈار کی تعریف نہیں بلکہ بِلا وجہ سوال تھا۔ کیوں کہ میرے خیال میں پوسٹ گریجویشن لیول پر آپ کو اس کی ضرورت ہوہی نہیں سکتی، خصوصا جب آپ کا فیلڈ فزکس سے متعلق ہو۔ لیکن آپ کے استفسار سے یہ بات واضح تھی کہ آپ یا تو کچھ ایسا سننا چاہتے ہیں جو تعریفا درست نہ ہو اور پھر اس پر اعتراض اٹھایا جاسکے یعنی کہ یہ خیال کرتے ہوئے کہ مجھے شائد راڈار کا بنیادی علم ہی نہیں، اور یا آپ کو اس کا واقعتا علم نہیں تھا۔ ظاہر ہے ان دو صورتوں میں صرف پہلی وجہ ہی ہوسکتی ہے۔ البتہ میں سمجھتا ہوں کہ سید عاطف علی کو میرے پہلے جواب میں مجھے چاند کا ذکرکرکے اسے محدود نہیں کرنا چاہیے تھا۔
اس پوری وضاحت کا مقصد صرف یہ ہے کہ میرے پہلے مراسلے میں راڈار کا ذکر مالیکیولی کمپوزیشن کے حوالے سے نہیں بلکہ آئنوسفئیر اور اس کا راڈار کمیونیکیشن یا ڈیٹا کمیونیکشن پر اثرات تک محدود تھا جو کہ تجزیے کا لازمی حصہ ہوتا ہے۔ لیکن سرسری ذکر کرنا واقعتا درست نہیں تھا، جس کی وجہ یعنی وقت کی کمی کو میں شروع میں ہی بیان کرچکا ہوں۔
 

محمد سعد

محفلین
آصف اثر
ٹھیک ہے صاحب۔ اگر آپ کہتے ہیں تو مان لیتے ہیں۔ بس ایک گزارش ہے کہ کوشش کیا کریں، اصطلاحات انہی معنوں میں استعمال کیا کریں جن معنوں میں باقی دنیا کرتی ہے۔ خیالات کا ابلاغ موثر اور واضح طور پر کرنے کی کوشش کیا کریں۔
 

سید ذیشان

محفلین
اس صفحے پر تین جگہ راڈار ویوز کا لفظ ریڈیو ویوز کے لیے استعمال ہوا ہے۔ سوچ رہا ہوں پاکستانی قوم اتنی پست عقل کیوں ہے، وجہ بعض تبصروں سے پتا چل جاتی ہے۔:)
https://www.sciencedirect.com/topics/engineering/radar-wavelength
یہ حالات تو میری توقع سے زیادہ خراب نکلے۔ پہلے میں سمجھتا تھا کہ موصوف کو ریڈار کا کچھ نہیں پتا۔ اب معلوم ہوا کہ wavelength اور wave میں بھی فرق نہیں کر سکتے۔ :laughing:
 
Top