مگر مسئلہ یہ ہے آپ اس بات پر بلاوجہ اصرار کرنا چاہتے ہیں کہ نہیں مجھے تو راڈار سے کسی مالیکول کی کمپوزیشن ہی بتانا پڑے گی۔
میں نے تو کوئی غیر ضروری اصرار نہیں کیا صاحب۔
کیا یہ آپ کے اپنے الفاظ نہیں ہیں؟
سونگھنے سے مراد چاند کی لطیف فضا میں موجود عناصر اور ان کی ترکیب معلوم کرنا ہے۔ ایسا راڈار اور سینسرز کے ذریعے کیا جاسکتاہے۔
عناصر = elements
ترکیب = composition
عناصر کی ترکیب = elemental composition
عناصر کی ترکیب معلوم کرنا =
elemental analysis
راڈار = راڈار
کیا یہ واضح نہیں ہو جاتا کہ کیمکل کمپوزیشن کا تجزیہ کرنے میں ریڈار کے کردار کی بات آپ خود کر رہے ہیں؟
اب میرا مراسلہ دیکھیں۔ کیا یہ اصرار ہے کہ ریڈار سے ہی کیمیکل کمپوزیشن کے تجزیے کا طریقہ بتاؤ، یا ایک سوال ہے کہ ریڈار کا یہاں کیا کردار ہے اور آپ نے تذکرہ کیوں کیا؟
سمجھ نہیں آئی۔ راڈار سے کیسے؟ یہ تو سپیکٹرومیٹری کا کام ہے۔
اشارہ بھی دیا گیا ہے کہ جس عمل کی آپ بات کر رہے ہیں، وہ سپیکٹرومیٹری کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ کیا یہاں آپ کسی "مقصد" کی نشاندہی کر سکتے ہیں جس کے تحت "کچھ کا کچھ" بنایا جا رہا ہو؟ میں تو نہیں کر پا رہا۔ آپ کی غلطی درست کرنے والا ہر شخص لازم نہیں کہ آپ کے خلاف کوئی سازش کر رہا ہو یا کوئی "خفیہ مقاصد" رکھتا ہو۔
پھر اس مراسلے کے جواب میں کیا یہ آپ کے اپنے الفاظ نہیں ہیں؟ کیا یہاں ہم ایسا کچھ دیکھتے ہیں کہ آپ اپنے سینسرز والے لفظ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے سپیکٹرومیٹری کی بات کر رہے ہوں؟ یا ہمیں محض ریڈار پر ہی مسلسل اصرار دیکھنے کو ملتا ہے؟
جب آپ راڈار کو محض رینج فائنڈر، فاصلے کے تعین اور سطحی تصویر کشی تک محدود رکھیں گے تو ایسا سوال کرنا عجب نہیں۔
یعنی کہ جب وہ ”میٹرک والا“ راڈار ذہن میں گردش کررہاہو۔
اس سے آگے۔۔۔ بدقسمتی سے آپ کے لیے وہ باتیں بھی بار بار دہرانی پڑتی ہیں جو پہلے کہی جا چکی ہوں۔
اس سوال کو دیکھیں۔ کیا یہ واضح طور پر اس بارے میں نہیں ہے کہ کیمیائی تجزیہ، ریڈار سے کیسے ممکن ہے؟
۲۔ کیا آپ ایسی مثالیں دے سکتے ہیں کہ جہاں زمین یا کسی اور سیارے کی فضا میں موجود گیسز کے کیمیائی تجزیے کے لیے راڈار کا استعمال ہو رہا ہو؟ ایسے کسی طریقے کی درستگی کی شرح کیا ہو گی؟
اس کے جواب میں کیا یہ دستاویزات آپ نے خود پیش نہیں کیں؟
کیا ان میں سے ایک بھی دستاویز کیمیائی تجزیے کے متعلق ہے؟ اگر نہیں تو ایسی دستاویزات کے پیش کرنے کا مقصد کیا ہے جو سوال کا جواب نہیں دے رہیں؟ علمی بددیانتی یا کچھ اور؟ کیا یہ واضح نہیں ہو جاتا کہ آپ فری الیکٹران ڈینسٹی اور کیمیکل کمپوزیشن میں فرق نہ کر پانے کے باوجود اصرار کر رہے ہیں کہ غلطی دوسرے کی ہے؟
بات کو توڑ مروڑ تو آپ خود رہے ہیں۔ بجائے غلطی کی درستگی کرنے کے مسلسل ضد، اور پھر اس بات پر اصرار کہ آپ کا تو مطلب ہی کچھ اور تھا اور اصل میں سوال پوچھنے والا بدنیتی کر رہا ہے۔ آپ خود کو سائنس کا طالب علم کہتے ہیں لیکن یہ رویہ تو سائنس کے طالب علم کا نہیں ہوتا۔
کیا آئنو سفئیر کا مطالعہ آپ کے خیال میں تجزیے کے پیمانے پر پورا نہیں اترتا؟
آپ نے شروع ہی میں ریڈار کو اelemental analysis کے ساتھ جوڑا ہے۔ آئنوسفئیر کے مطالعے کے حوالے سے جو باتیں آپ نے کی ہیں یا حوالے دیے ہیں، ان کا ایلیمینٹل انالیسس کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ براہ مہربانی واضح کریں۔
اگر نہیں تو پھر آپ میرے جملے کا دوسرا حصہ یعنی سنسرز کو کیوں قصدا نظر انداز کررہے ہیں؟
مجھے جس حصے کی سمجھ نہیں آئی، وہ میں نے پوچھ لیا۔ باقی اس کے بعد تو کئی مراسلوں تک ریڈار پر اصرار آپ نے خود ہی کیا ہے۔ کیا یہ حقیقت نہیں ہے کہ آپ نے توجہ دلانے کے باوجود اگلے کئی مراسلوں میں ایک بار بھی سپیکٹرومیٹری کا لفظ استعمال کرنے کے بجائے ریڈار پر ہی اصرار کیا؟ کیا یہ حقیقت نہیں ہے کہ یہ سوال پوچھنے پر کہ ریڈار کا کیمیائی تجزیے سے کیا تعلق ہے، آپ نے تین دستاویزات بھی پیش کیں اس بات پر اصرار کرتے ہوئے کہ بہت گہرا تعلق ہے؟
براہ مہربانی اگر اپنی غلطیوں کو خود درست کرنا آپ کو پسند نہیں ہے تو دوسروں پر نہ تھوپا کریں کہ اصل میں تو غلطی اس کی ہے۔ ہر شخص کبھی کبھار غلط ہو سکتا ہے۔ خود میں یہ ماننے کا حوصلہ پیدا کریں۔ شکریہ۔