دماغ لڑائیے

ظفری

لائبریرین

زیک

مسافر

ظفری

لائبریرین
اس کے ساتھ تو احتیاط لازم ہے ورنہ کافی چوٹ آ سکتی ہے۔

5.4 اور 5.5 تو ٹھیک ہی ہیں اگرچہ میں 5.1 سے بھی دور بھاگتا ہوں
آپ کا کیا خیال ہے ۔ مجھے کیا کم چوٹیں آئیں ہیں ۔ :)
مجھے بھی بھاگنا پڑے گا کہ اب عمر کا تقاضا ہے ۔ ;)
 
تین برتن ہیں۔ ایک کا حجم 8 لٹر، دوسرے کا 5 لٹر اور تیسرے کا 3 لٹر ہے۔ 8 لٹر والا برتن دودھ سے بھرا ہوا ہے۔ ان برتنوں کو استعمال کرتے ہوئے دودھ کو آدھا آدھا کیسے تقسیم کریں گے؟
ChatGPT سے یہ سوال کئی بار پوچھا لیکن اس نے ہر بار غلط جواب بتایا۔ اب آپ ہی میری مدد کردیں؟:)
 
علی وقار

محفلین

چیٹ جی پی ٹی دو سو سے زائد کیلکولیشنز کر کے بھی ہار نہیں مان رہا ہے۔ جب کہ گوگل بارڈ / جیمینی نے قصہ یہ کہہ کر نپٹا دیا:
To distribute the milk equally, each pot would need to hold exactly 8/3 liters, which is approximately 2.67 liters. However, none of the pots have a capacity that is a multiple of 3, making it impossible to achieve an equal distribution.
 
یہ تو چیٹ جی پی ٹی کا بھی باپ نکلا!
 
تین برتن ہیں۔ ایک کا حجم 8 لٹر، دوسرے کا 5 لٹر اور تیسرے کا 3 لٹر ہے۔ 8 لٹر والا برتن دودھ سے بھرا ہوا ہے۔ ان برتنوں کو استعمال کرتے ہوئے دودھ کو آدھا آدھا کیسے تقسیم کریں گے؟
ChatGPT سے یہ سوال کئی بار پوچھا لیکن اس نے ہر بار غلط جواب بتایا۔ اب آپ ہی میری مدد کردیں؟:)
تین برتن :
۔8 لیٹر بھرا ہوا
۔ 5 لیٹر خالی
۔3 لیٹر خالی ۔

سب سے پہلے آٹھ والے سے 5 والا بھر لیں۔
پھر 5 والے سے 3 والا بھریں۔

اب ترتیب ہو گی:
۔8 والے میں 3لیٹر دودھ
۔ 5 والے میں 2لیٹر دودھ
۔3 والے میں 3لیٹر دودھ

اب 3 والا دودھ ڈالو 8 والے میں ۔ (8 والے برتن میں ہو گا 6 لٹر دودھ اور 3 والا برتن اب تک خالی)
۔5 والا دو لیٹر ڈالو 3 والے میں۔ (اب 5 والا برتن خالی اور 3 والے برتن میں 2 لیٹر دودھ بھرا ہوا)
اب 5 والا بھرو 8 والے سے جِس میں 6 لیٹر دودھ تھا ( اب 5 والے برتن میں 5 لیٹر اور 8 والے برتن میں 1 لیٹر دودھ)

اب ترتیب ہو گی یوں:

8 والے برتن میں 1 لیٹر
3 والے برتن میں 2 لیٹر
5 والے برتن میں 5 لیٹر

اب 5 والے سے بھرو 3 والے برتن کو چُونکہ 3 لیٹر والے مِیں 2 لیٹر پہلے تھا تو ایک لیٹر ڈَلے گا۔
باقی 5 والے برتن میں بچے گا 4 لیٹر۔
اور 3 والے برتن میں 3 لیٹرہو گا۔
اور 8والے برتن میں 1لیٹر تھا۔

3 والے برتن میں 3 اور 8 والے برتن میں تھا 1 لیٹرتو یہ دو برتن کا جمع دودھ 4 لیٹر۔
5 والے برتن میں بچا تھا 4 لیٹر۔

4 لیٹر اور 4لیٹر
ہو گیا آدھا آدھا تقسیم بولے تو ففٹی ففٹی۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
تین برتن ہیں۔ ایک کا حجم 8 لٹر، دوسرے کا 5 لٹر اور تیسرے کا 3 لٹر ہے۔ 8 لٹر والا برتن دودھ سے بھرا ہوا ہے۔ ان برتنوں کو استعمال کرتے ہوئے دودھ کو آدھا آدھا کیسے تقسیم کریں گے؟
ChatGPT سے یہ سوال کئی بار پوچھا لیکن اس نے ہر بار غلط جواب بتایا۔ اب آپ ہی میری مدد کردیں؟:)
8 والے برتن سے سے 5والا بھرو اور 5 سے 3 والا بھرو اور 3 والا پھر 8 والے میں ڈال لو۔
اب پانچ والے کا دو کلو پھر تین والے میں ڈال دو۔ اس طرح 3 والے برتن میں دو کلو آ جائے گا اور ایک کلو کی جگہ بچ جائے گی۔
اب 8 والے برتن میں سے 5 والا بھرو اور 3 والے برتن میں ڈال لو۔ 3والا بھر جائے گا اور اس طرح 5والےبرتن میں 4کلو دودھ الگ ہو جائے گا۔
 
Top