عبداللہ امانت محمدی

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • اس کیفیت نامے کے تبصرے میں سورۃ البقرۃ کی آیت نمبر 76 کا ترجمہ ہے۔
    عبداللہ امانت محمدی
    عبداللہ امانت محمدی
    جب ایمان والوں سے ملتے ہیں تو اپنی ایمانداری ظاہر کرتے ہیں، اور جب آپس میں ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ مسلمانوں کو کیوں وہ باتیں پہنچاتے ہو جو اللہ تعالیٰ نے تمہیں سکھائی ہیں، کیا جانتے نہیں کہ یہ تو اللہ تعالیٰ کے پاس تم پر ان کی حجب ہو جائے گی،(البقرۃ:76)۔
    اس کیفیت نامے کے تبصرے میں سورۃ البقرۃ کی آیت نمبر 75 کا ترجمہ ہے۔
    عبداللہ امانت محمدی
    عبداللہ امانت محمدی
    (مسلمانو!)کیا تمہاری خواہش ہے کہ یہ لوگ ایماندار بن جائیں، حالانکہ ان میں سے ایسے لوگ بھی جو کلام اللہ کو سن کر، عقل و علم والے ہوتے ہوئے،پھر بھی بدل ڈالا کرتے ہیں،(البقرۃ:75)۔
    اس کیفیت نامے کے تبصرے میں سورۃ البقرۃ کی آیت نمبر 74 کا ترجمہ ہے۔
    عبداللہ امانت محمدی
    عبداللہ امانت محمدی
    پھر اس کے بعد تمہارے دل پتھر جیسے بلکہ اس سے بھی زیادہ سخت ہو گئے، بعض پتھروں سے تو نہریں بہہ نکلتی ہیں اور بعض پھٹ جاتے ہیں اور ان سے پانی نکل آتا ہے، اور بعض اللہ تعالیٰ کے ڈر سے گر گر پڑتے ہیں، اور تم اللہ تعالیٰ کو اپنے اعمال سے غافل نہ جانو،(البقرۃ:74)۔
    ہم نےکہاکہ اس گائے کاایک ٹکڑامقتول کےجسم پرلگادو (وہ جی اٹھےگا)اسیطرح اللہ مردوں کوزندہ کرکےتمہیں تمہاری عقلمندی کےلئےاپنی نشانیاں دکھاتاہے۔
    اس کیفیت نامے کے تبصرے میں سورۃ البقرۃ کی آیت نمبر 69 تا 71 کا ترجمہ ہے۔
    عبداللہ امانت محمدی
    عبداللہ امانت محمدی
    وہ پھر کہنے لگے کہ دعا کیجئے کہ اللہ تعالیٰ بیان کرے کہ اس کا رنگ کیا ہے ؟ فرمایا وہ کہتا ہے کہ وہ گائے زرد رنگ کی ہے ، چمکیلا اور دیکھنے والوں کو بھلا لگنے والا اس کا رنگ ہے ، (البقرۃ : 69)۔
    وہ کہنے لگے کہ اپنے رب سے اور دعا کیجئے کہ ہمیں اس کی مزید ماہیت بتلائے ، اس قسم کی گائے تو بہت ہیں پتہ نہیں چلتا ، اگر اللہ نے چاہا تو ہم ہدایت والے ہو جائیں گے ، (البقرۃ : 70)۔
    عبداللہ امانت محمدی
    عبداللہ امانت محمدی
    آپ نے فرمایا کہ اللہ کا فرمان ہے کہ وہ گائے کام کرنے والی زمین میں ہل جوتنے والی اور کھیتوں کو پانی پلانے والی نہیں ، وہ تندرست اور بے داغ ہے ۔ انہوں نے کہا ، اب آپ نے حق واضح کر دیا گو وہ حکم برداری کے قریب نہ تھے ، لیکن اسے مانا اور وہ گائے ذبح کر دی ، (البقرۃ :71)۔
    اس کیفیت نامے کے تبصرے میں سورۃ البقرۃ کی آیت نمبر 68 کا ترجمہ ہے۔
    عبداللہ امانت محمدی
    عبداللہ امانت محمدی
    انہوں نے کہا اے موسیٰ! دعا کیجئے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے لئے اس کی ماہیت بیان کر دے، آپ نے فرمایا سنو! وہ گائے نہ تو بالکل بڑھیا ہو، نہ بچہ، بلکہ درمیانی عمر کی نوجوان ہو، اب جو تمہیں حکم دیا گیا ہے بجا لاؤ،(البقرۃ:68)۔
    اس کیفیت نامے کے تبصرے میں سورۃ البقرۃ کی آیت نمبر 67 کا ترجمہ ہے۔
    عبداللہ امانت محمدی
    عبداللہ امانت محمدی
    اور جب (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمہیں ایک گائے ذبح کرنے کا حکم دیتا ہے تو انہوں نے کہا ہم سے مذاق کیوں کرتے ہیں؟ آپ نے جواب دیا کہ میں ایسا جاہل ہونے سے اللہ تعالیٰ کی پناہ پکڑتا ہوں،(البقرۃ:67)۔
    اور یقینا تمہیں ان لوگون کا علم بھی ہے جو تم میں سے ہفتہ کے بارے میں حد سے بڑھ گئے اور ہم نے بھی کہہ دیا کہ تم ذلیل بندر بن جاؤ،(البقرۃ:65)۔
    لیکن تم (یعنی بنی اسرائیل) اس کےبعدبھی پھرگئے، پھر اگر اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت تم پر نہ ہوتی تو تم نقصان والے ہو جاتے،(البقرۃ:64)۔
    اورجب ہم نے تم سےوعدہ لیااورتم پرطورپہاڑ لاکھڑاکردیا (اورکہا)جوہم نےتمہیں دیاہےاسےمضبوطی سےتھام لواورجوکچھ اس میں ہےاسےیادکروتاکہ تم بچ سکو۔
    کن لوگوں پر نہ کوئی خوف ہو گا اور نہ ہی اداسی جاننے کے لیے اس کیفیت نامے کا تبصرہ دیکھیں۔
    عبداللہ امانت محمدی
    عبداللہ امانت محمدی
    مسلمان ہوں، یہودی ہوں، نصاری ہوں یا صابی ہوں، جوکوئی بھی اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے ان کے اجر ان کے رب کے پاس ہیں اور ان پر نہ تو کوئی خوف ہے اور نہ اداسی،(البقرۃ:62)۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top