اس بتولِ جگر پارۂ مصطفیٰ
حجلہ آراے عفت پہ لاکھوں سلام
جس کا آنچل نہ دیکھا مہ و مہر نے
اس رداے نزاہت پہ لاکھوں سلام
سیدہ زاہرہ طیبہ طاہرہ
جان احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام
:redrose: اعلیٰ حضرت:redrose:
آمین
جی ہاں جناب فون پر اگر گفتگو ہوئی تو آپ کا سلام ضرور عرض کروں گا
1106 صفحات پر مشتمل کلیات بیکل کی ترتیب و تہذیب کے ذریعے فاروق ارگلی صاحب نے بڑا کام کیا ہے ، فرید بک ڈپو دہلی سے شائع ہوا ہے
بہت شکریہ !@طارق شاہ
جناب بیکل صاحب کے کیا کہنے محترم ہمارے بزرگ ہیں ۔ناچیز کے حضرت بیکل سے اچھے مراسم ہیں ، جب میرا نعتیہ دیوان لمعات بخشش طبع ہوا تو حضرت بیکل نے ایک مکتوب میں یوں کرم فرمایا تھا :
٭آپ کی نعتوں منقبتوں کامجموعہ’’ لمعاتِ بخشش‘‘باصرہ نواز ہوا۔پڑھ کر ایمان تازہ کیا،شروع سے اخیر...
شہر ادب مالیگاؤں سے ابھرتی ہوئی جدید لب و لہجے کی دل کش شعری آواز۔۔۔ طویل اور مختصر ترین بحروں میں سلاست و روانی ۔ معنی آفرینی ۔ زبان و بیان اور جدت و ندرت کے جلوے بکھیرنے والے شاعر میرے عزیزدوست محترم جناب مقصود اختر مالیگ مسمی بہ "رومان اختر مالیگ" کی طویل بحر میں لکھی ہوئی ایک خوب صورت غزل...
معطّر کاغذ
نام جب اُن کا لکھا ہو گیا بہتر کاغذ
اُن کے اوصاف کی خوشبو سے معنبر کاغذ
سادہ تھا ، چھپ گیا جب اُس پہ قرآنِ اکرم
بن گیا دیکھو مقدّر کا سکندر کاغذ
شاخِ طوبیٰ کے قلم سے ہو رقم نعتِ نبی
تو لکھوں لالہ و گل کے میں بنا کر کاغذ
جس پہ سرکار کا فرمان ہوا ہے مرقوم
ہے وہ لاریب! بڑا دل کش و...
نعتِ مصطفیٰ ﷺ
کوئی نبی نہیں سلطانِ انبیا کی طرح
قریبِ رب نہیں کوئی بھی مصطفیٰ کی طرح
بشر کے رُوپ میں نورِ خدا کے پیکر ہیں
کوئی بشر نہیں محبوبِ کبریا کی طرح
نکالا ہم کو جہالت کے اندھے غاروں سے
نہ آیا جگ میں کوئی میرے رہنما کی طرح
جمالِ یوسفِ کنعاں پہ دل مرا قرباں
ہے یہ بھی سچ نہیں وہ...