عرصہ کچھ غیر حاضری والا ہو جائے تو بھول چوک ہو ہی جاتی ہے۔ ویسے بھی پولیس والوں کے دن رات عوام کے لیے خدمتیں سر انجام دیتے گزرتے ہیں تو انھیں ہوش کاہے کو رہنی ہے۔
ظلم تو نہ کہلاوے گا اگر ہم کہیں کہ اربش علی کو ذرا سا اٹھائیں۔ اگر بات صرف شک تک رہتی تو کوئی بات بھی تھی مگر انھیں حقیقت معلوم پڑ گئی ہے کہ ہم بے دماغ کے ہیں۔
صبر بھیا صبر۔۔۔لڑی کی ترتیب بگاڑ کر کہیں کنون ہی کو ہتھکڑیوں کا سامنا نہ کرنا پڑ جائے۔
اس لڑی میں سیدھی ترتیب سے لکھنا ہے۔ جیسے ہم نے ص سے لکھا۔ آپ ض سے لکھئیے۔
شاندار وردی میں شاندار انٹری ماری آپ نے فیصل بھیا۔ لگتا ہے ملزم+مجرم آپ کے آنے کی خبر پاتے ہی زیر زمین اڈے کو رونق بخشنے چلے گئے ہیں۔ نام ہم بتا دیتے ہیں پتہ آپ لگوا لیجئے۔ اربش علی ہے نام۔ اب کیجئے آپ اپنا کام۔
رہنے دیں اب صفائیاں۔۔۔ اس سے پہلے والے مراسلے میں آپ نے اپنے دماغ کے تھوڑا سا ہونے کا ذکر کیا تھا۔ پھر اشارہ ہمارے دماغ کی طرف کیسے ہو گیا جو سرے سے ہے ہی نہیں۔
ثمر ہے یہ ماں کی دعاؤں کا کہ امن باقی ہے۔ اور وہ جو دھلائیاں ہوا کریں گی ، وہ صفائیاں ستھرائیاں ہوں گی اصل میں۔ جو کہ کبھی کبھی ضروری ہوتی ہیں۔ نہیں سمجھے نا؟