نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    نظریہ ارتقاء پر اٹھائے جانے والے پندرہ اعتراضات اور ان کے جوابات

    اللہ کریم نے انسان کو تخلیق فرمایا ہے تو اس کے ذمے کچھ کام لگائے ہیں! اللہ کی زمین پر اللہ کی ترجیحات کے مطابق ایک جیتا جاگتا معاشرہ تشکیل دینا ہے۔ ادھر آئیے!
  2. محمد یعقوب آسی

    چار اشعار برائے تنقید و اصلاح

    آپ میرے محترم ہیں۔ سو گستاخی معاف، اسے خطائے بزرگان گرفتن پر محمول نہ کیجئے گا۔ نمو کا معنی ہے پنپنا، پروان چڑھنا، روئیدگی، بالیدگی، افزائش (فرہنگِ تلفظ: شان الحق حقی) نمودار اس سے ہے معنی: ظاہر، آشکارا، پیدا (ایضاً)۔ ’’نمودار‘‘ میں ’’دار‘‘ لاحقہ ہے، لفظِ اصلی ’’نمو‘‘ ہے۔ نمودن (مصدر) کا معنی...
  3. محمد یعقوب آسی

    چار اشعار برائے تنقید و اصلاح

    کسی وقت ایک زحمت فرمائیے گا؛ میرے بلاگ کا چکر لگائیے گا "مِری آنکھیں مجھے دے دو"۔ وہاں 114 کے قریب آرٹیکل رکھے ہیں، ممکن ہے آپ کے کام کی کوئی چیز مل جائے۔
  4. محمد یعقوب آسی

    چار اشعار برائے تنقید و اصلاح

    صفتِ تنوین ۔۔۔۔۔۔۔ نسلاً بعد نسلٍ، اتفاقاً، اصولاً، مثلاً، فوراً، حقیقتاً ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ عربی سے آمدہ اسماء و افعال کے ساتھ خاص ہے۔ دکھاوا عربی نہیں ہے۔ عربی میں دو چشمی ھ والے مرکب حروف بھ، پھ، تھ، ٹھ وغیرہ نہیں ہوتے۔
  5. محمد یعقوب آسی

    چار اشعار برائے تنقید و اصلاح

    گستاخی معاف، میرے نزدیک یہ سرے سے شعر ہے ہی نہیں۔ اسی مراسلے میں آپ نے ایک لفظ وضع کیا ہے "دکھاواتاً" ۔۔ اب اس پر کیا عرض کیا جائے!
  6. محمد یعقوب آسی

    چار اشعار برائے تنقید و اصلاح

    گناہ کی خواہش یا گناہ کا لطف، کوئی سی بات ہوتی تو قابلِ قبول ہوتی۔ گناہ کے لطف کی خواہش کیا ہوئی! شعر بن ہی نہیں پایا۔ بالیں پر ۔ اور۔ سرِ بالیں ۔۔ معانی میں فرق واقع ہو جاتا ہے۔ سودا کا شورِ قیامت والا شعر بہت مشہور ہے۔ غٹا غٹ اور ایک ہی دم؟ تکرار کیوں؟ باچھیں صاف کیں: مجھے یہ ادب سے فرو تر...
  7. محمد یعقوب آسی

    برائے اصلاح

    آج یہیں تک ۔۔ پھر ملیں گے اگر خدا لایا
  8. محمد یعقوب آسی

    برائے اصلاح

    صحت اجازت نہیں دیتی بھائی، معافی چاہتا ہوں۔ بس یوں ہی کبھی کبھار آ نکلتا ہوں، خوشی محمد ناظر کا ’’جوگی‘‘ کہہ لیجئے۔ مطالعہ از بس ضروری ہے، اس کا کوئی بدل نہیں! مطالعہ کرنا بھی ایسے ہے کہ اس میں نکتہ آفرینیاں خود تلاش کرنی ہیں۔ یہاں کوئی بھی آپ کو انگلی پکڑ کر نہیں چلا سکے گا! سچ یہی ہے۔ اب اسے...
  9. محمد یعقوب آسی

    برائے اصلاح

    کسی کا بہت مشہور شعر ہے: رات آئی تو مصیبت لے کر چاند نکلا تری صورت لے کر محبوب کی صورت نظر آنا مصیبت تو نہیں ہوتا! وہ تو خوشی اور مسرت کا مقام ہوتا ہے۔ یہاں شاعر نے حسنِ ادا سے ایک بات بالکل خلافِ واقعہ کہہ دی اور یوں کہہ دی کہ اسے مان لینے کو جی چاہتا ہے۔ امید ہے، میرا نکتہ کھل گیا ہو گا۔
  10. محمد یعقوب آسی

    برائے اصلاح

    اب کے قویٰ ویسے نہیں رہے۔ تفصیل میں نہیں جا سکوں گا۔ ایک دو موٹی موٹی باتیں عرض کر دوں۔ ’’مثلِ کندن‘‘ ترکیب درست نہیں ہے۔ دوسری بات کہ کندن زرِخالص سے اعلیٰ تر چیز ہے۔’’ کندن‘‘ کی طرح ’’زرِ خالص‘‘ میں ڈھلنا؟ بات کچھ الجھ نہیں گئی؟ درست ترکیب ’’نیرنگیء زمانہ‘‘ ہے۔ ’’ہم سے پوچھو‘‘ میں جتنی قوت تھی...
  11. محمد یعقوب آسی

    اصلاح کے متمنی اس لڑی کا مطالعہ ضرور کریں

    مطالعہ بہت ضروری ہے عزیزہ! ۔1۔ اسم ظرف کی وضاحت انہی صفحات میں بہت دوست کر چکے ہوں گے۔ اس کے علاوہ قواعد کی کتابیں دستیاب ہیں۔ اپنا پڑھا ہوا بھولتا نہیں ہے۔ ۔2۔ اگر آپ نے ولی کی شاعری پڑھی ہے اور شوق سے پڑھی ہے تو کبھو کسو کوں سوں آپ کے لئے اجنبی نہیں ہونے چاہئیں۔ بہت شکریہ
  12. محمد یعقوب آسی

    اقبال تجھے یاد کیا نہیں ہے میرے دل کا وہ زمانہ (علامہ محمد اقبال)

    صاحبِ فراش ہوں۔ کوئی ڈیڑھ ماہ ہو گیا۔ دعا فرمائیے گا۔
  13. محمد یعقوب آسی

    اقبال تجھے یاد کیا نہیں ہے میرے دل کا وہ زمانہ (علامہ محمد اقبال)

    اتفاق سے ادھر آ نکلا ہوں۔ املاء کی اغلاط درست فرما لیجئے گا۔ شکریہ
  14. محمد یعقوب آسی

    پنجابی دی املاء دے رَولے

    حیرت ہے کہ ابن رضا پر پابندی لگانے والوں کا دھیان "دوسروں" کی طرف بھی کیوں نہیں گیا۔ یہاں اکیلا اکبر ہی تو نہیں تھا جو خدا کا نام لیتا تھا۔
  15. محمد یعقوب آسی

    پنجابی دی املاء دے رَولے

    یہ سلسلہ میرے بلاگ پر منتقل ہو گیا ہے۔ ربط یہ ہے۔
  16. محمد یعقوب آسی

    تضمین بر شعرِ اقبال برائے اصلاح

    نہیں محترم! گستاخی پر محمول نہ فرمائیے تو عرض کروں کہ ۔۔۔۔۔۔ فارسی اسماء و افعال میں الف، واو، یاے؛ کا گرانا تو کیا قطعی حذف تک درست مانا جاتا ہے اور بہت عام ہے۔ تاہم اس میں ایک بات خاص طور پر نوٹ کرنے کی ہے کہ ایسے حذف شدہ حرفِ علت (الف، واو، یاے) کا حرف ماقبل حرفِ علت کو بطور حرکت (زبر، زیر،...
  17. محمد یعقوب آسی

    تضمین بر شعرِ اقبال برائے اصلاح

    اپنے ممدوح کے مقام و مرتبہ کو ملحوظ رکھتے ہوئے، اپنے اظہار میں بھی، اسلوب میں بھی اور مضامین میں بھی بلندی لائیے۔ اور میں نے یہ بات خاص طور پر آپ کی کوشش کے حوالے سے نہیں کی کہ اس میں یہ ہے وہ نہیں ہے وغیرہ۔ میں نے ایک عمومی اصول بیان کیا ہے۔
  18. محمد یعقوب آسی

    تضمین بر شعرِ اقبال برائے اصلاح

    جنابِ شاعر! ایک عمومی اصول جان لیجئے! مدح و ثنا اور منقبت یا کوئی بھی نام دے لیجئے۔ آپ کے پیشِ نظر جتنی بڑی شخصیت ہو، آپ کا اسلوب بھی اور علم بھی اس کے جس حد تک قریب آپ لے جا سکتے ہیں، لے جائیے!
  19. محمد یعقوب آسی

    تضمین بر شعرِ اقبال برائے اصلاح

    محاورے اور ضرب الامثال بلا مبالغہ ہزاروں ہیں۔ مطالعہ بہت ضروری ہے صاحب! نہ صرف شاعری کا بلکہ شاعری کے باہر کا بھی، اور لسانیات کی کتابوں کا بھی۔ دریا میں اترنا ہے تو کشتی بھی اپنی ہونی چاہئے اور چپو بھی! درد کے دریا میں غوطہ زن ہوا غواصِ شوق موج خود کشتی بنی، گرداب چپو کر دیے ۔۔۔۔ فقیر
  20. محمد یعقوب آسی

    تضمین بر شعرِ اقبال برائے اصلاح

    ہونا بھی تو یہی چاہئے!
Top