عجب ملی جلی بات سے اختلاف شروع ہوا تھا۔ مجھے تو یہ لگا ہے کہ شعیب اختر سے حارث رؤف اور شاہین آفریدی کے نام خلط ملط ہو گئے اور اس پر جب نعمان نیاز نے بولنا شروع کیا تو دونوں اپنی اپنی غلط فہمی میں اپنے تئیں ایک دوسرے کی درستگی کرنے لگے جس پر دونوں نے متعدد بار ایک دوسرے کو ٹوکا۔ شعیب اختر کی طرف...
کسی بھائی بند کو کسی پیڈ کرکٹ سٹریمنگ سروس کے بارے علم ہے جو پاکستان میں چل جائے!! ہاٹ اسٹار تو صرف ہندوستان میں دستیاب ہے۔ بقیہ کیبل پر کافی چینلز ہیں لیکن ویب اسٹریمنگ سروس کا پتا نہیں چل رہا۔
والد صاحب کو دونوں شاٹس لگ چکی ہیں۔ والدہ کو ابھی صرف ایک۔ اگلی شاٹ میں تین ہفتوں کا انتظار باقی ہے۔ جس رفتار سے پاکستانی حکومت نچلی ایج کے گروپس کو ویکسین لگوانے کی اجازت دے رہی ہے لگتا ہے ہمارا نمبر بھی کوئی ایک ڈیڑھ ماہ کے بعد آ جائے گا۔
قاسم سلیمانی جیسی ہائی پروفائل شخصیت کو قتل کر دینا امریکہ کی ایک بہت غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک حرکت ہے۔ اس پر مستزاد کہ ان کا جوکر حکمران یہ کہہ رہا ہے کہ یہ جنگ کو روکنے کیلئے کیا گیا ہے نہ کہ شروع کرنے کیلئے۔ رواں ماہ میں شروع ہونے والے مواخذے سے توجہ ہٹانے اور اس سال ہونے والے الیکشن کیلئے...
دونوں چیزوں کیلئے حوصلہ ہونا لازم ہے۔ پاکستان میں زیادہ تر لوگ مذہبی اور معاشرتی ہر دو اعتبار سے بُزدل ہیں۔ ایک طبقہ آنکھیں بند کر کے تشدد کے نعرے لگاتا ہے۔ ایک مذہبی حوالہ درمیان میں آ جانے سے کنفیوز بنا رہتا ہے اور ایک طبقہ اس طرح کی حرکات کو ناپسند یا ان سے نفرت کرنے کے باوجود پہلے دونوں...
انتہائی افسوس ناک۔ ایک تو ان جیسے لوگوں کے اسلام کے بارے جاہلانہ اور انتہا پسند رویے لے کر بیٹھ گئے ہیں۔ اب خود کو ملنے والی سزائے موت پر اس کا کیا رد عمل ہو گا!! وہ تو اسلام کے خلاف نہیں ہے۔ یہاں اس کو مغرب اور اس کے انسانی حقوق یاد آئیں گے۔ تف ہے