لیکن حضرت یہ تینوں تونام کے شریف ہیں ناں، اور مجبور بھی مجبوری کا شریف ہے تو کردار کے شریف تو بالکل ہی ناپید ہوئے۔نام کے ساتھ "بھٹو" کے اضافے والی بات خوب کہی آپ نے۔
بھئی وہ تو مذاق میں کہہ دیا، ویسے ہم جو لیاری کے پڑوس میں رہتے ہیں، اس علاقے میں تو پوری دو گلیاں "کھوتوں(گدھوں) والی گلی"کے نام سے مشہور ہیں، اب اندازہ لگالیں یہاں کتنی گدھا گاڑیاں چلتی ہوں گی۔
تاریخی ورثہ کی حفاظت تو ہر ملک کرتا ہے، یہ تاریخی ورثہ کی عدم موجودگی ہی کا کمال ہے جو آج قلعہ خیبر کی دیواریں آسمان تک پہنچ چکی ہیں۔
خدا جانے یہ کون سی توحید ہے جو مزاروں اور عمارتوں کی موجودگی سے خطرے میں پڑ جاتی ہے۔