ایک اور بات اگرچہ بہت سے پاکستانی دوسرے ممالک کی شہریت رکھتے ہیں یا بسلسلہ روزگار وہاں مقیم ہیں، ان میں سے چند ایک کو پاکستان اچھا نہیں لگتا ، پھر بھی جب کبھی ان کو کسی وجہ سے ڈی پورٹ کیا جاتا ہے تو پاکستان ہی ہے جو ایک ماں کی طرح ان کو گلے لگاتا ہے
ہم کام کے لحاظ سے موازنہ کر رہے تھے ، باقی اپنے دیس جیسا اچھا دیس کوئی نہیں ہے ، وہ افتخار عارف صاحب کے
ایک شعر کا مصرعہ ہے کہ
شام ہوتی ہے تو گھر یاد آتا ہے
کام کے حالات نارمل ہی ہیں نہ زیادہ اچھے نہ زیادہ برے ، 80 فی صد کام کنسٹرکشن سیکٹر کا ہے ، تنخواہ کا بھی کچھ ایسا ہی ہے ، اچھا بوس مل جائے تو تنخواہ کا ریٹ بھی اچھا مل جاتا ہے ، کبھی کبھی آپ کو بہت سخت حالات میں بھی رہنا پڑتا ہے