نتائج تلاش

  1. نبیل

    متفرق پائتھون کے ذریعے واٹس ایپ ویب کو آٹو میٹ کرنا۔

    میرے خیال میں تو آپ کو بہت اچھا ریسپانس مل رہا ہے۔ یہ تو نہیں ہو سکتا کہ سب اپنا کام چھوڑ کر آپ کا ساتھ دینا شروع ہو جائیں۔ اگر ایک آدمی بھی آپ کا ساتھ دے تو اسے کامیابی سمجھنا چاہیے۔
  2. نبیل

    متفرق پائتھون کے ذریعے واٹس ایپ ویب کو آٹو میٹ کرنا۔

    آپ زیادہ دل پر نہیں لیا کریں۔ سیکھنے سکھانے کے لیے دل بڑا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ دلچسپ معلومات شئیر کر رہے ہیں۔ مجھے وقت ملا تو اس میں حصہ ڈالنے کی کوشش کروں گا۔
  3. نبیل

    لیورپول انگلش پریمیر لیگ کا چیمپین

    ذیل کی ویڈیو میں مفتی مینک وضاحت فرما رہے ہیں کہ لیور پول کی انگلش پریمیر لیگ میں کامیابی سے ہم کیا سبق حاصل کر سکتے ہیں۔ :)
  4. نبیل

    پندرہویں سالگرہ محفل فورم کی پندرہوں سالگرہ کے موقعے پر

    بہت شکریہ اعجاز اختر صاحب، آپ کی شراکت ہمارے لیے ہمیشہ باعث فخر رہی ہے، اور آپ بلاشبہ بانیان محفل میں شامل ہیں۔
  5. نبیل

    پندرہویں سالگرہ محفل فورم کی پندرہوں سالگرہ کے موقعے پر

    محفل فورم کی گزشتہ سالگرہوں پر میری خصوصی تحاریر کے روابط: چودہویں سالگرہ - محفل فورم کی چودہویں سالگرہ کے موقعے پر تیرہویں سالگرہ - محفل فورم کی تیرہویں سالگرہ کے موقعے پر محفل فورم کی بارہویں سالگرہ کے موقعے پر محفل فورم کی دسویں سالگرہ کے موقعے پر محفل فورم کی نویں سالگرہ کے موقعے پر محفل...
  6. نبیل

    پندرہویں سالگرہ محفل فورم کی پندرہوں سالگرہ کے موقعے پر

    عزیز محفلین، آپ سب کو محفل فورم کی پندرہویں سالگرہ بہت مبارک ہو۔ اس سطور کو لکھنے کے وقت یہاں جون اور جولائی کے درمیان کی رات ہے۔ آج سے پورے پندرہ سال قبل بالکل اسی وقت محفل فورم معرض وجود میں آئی تھی۔ پندرہ سال آج کے زمانے میں نوری سالوں کی مسافت کے مترادف ہیں۔سال 2005 میں سوشل میڈیا کے بارے...
  7. نبیل

    متفرق پائتھون کے ذریعے سے یوٹیوب کی ویڈیو ڈاؤنلوڈ کرنا۔

    پہلے تو آپ کا شکریہ کہ آپ نے یہ موضوع شروع کیا ہے۔ میں نے اس سے کچھ نیا سیکھا ہے۔ آپ نے pytube لائبریری کا انتخاب کیوں کیا ہے؟ یہ youtube-dl سے کس اعتبار سے بہتر ہے؟
  8. نبیل

    متفرق پائتھون کے ذریعے واٹس ایپ ویب کو آٹو میٹ کرنا۔

    یہ بھی ایک نئے پراجیکٹ کا آئیڈیا بن سکتا ہے۔ :) سپیمرز کی ایک ڈیٹابیس بنا کر ایک ایسا پروگرام بنایا جا سکتا ہے جو انہیں مغلظات بھیج سکے۔ اور اس پروگرام کو ڈسٹریبیوٹ کر دیا جانا چاہیے تا کہ بہت سے لوگ اکٹھے سپیمرز کو سپیم کر سکیں۔ مغلظات بھی کسی ڈیٹابیس سے لک اپ کی جا سکتی ہیں۔ :)
  9. نبیل

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ اور ہماری فلسفیانہ سوچ

    خلیل بھائی، نگارشات پیش کرنے پر پابندی کا تو ہم بھی نہیں کہہ رہے، لیکن اگر شراکت کا معیار بہتر بنانا اور معیار برقرار رکھنا مقصود ہے تو کچھ اصول وضع کرنا اور ان کی پابندی کرنا ضروری ہوگا۔ اس کی مثال میں اوپر بیان کر چکا ہوں کہ تکنیکی مضامین کا معیار برقرار رکھنے کےلیے ہم نے کچھ اصول وضع کیے تھے۔...
  10. نبیل

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ اور ہماری فلسفیانہ سوچ

    وقت کے ساتھ فورم کی تنظیم نو کی ضرورت پیش آتی رہتی ہے۔ فورم کے ارتقاء کے لیے ضروری ہے کہ ضرورت کے مطابق نئے موضوعات کی گنجائش پیدا کی جائے اور ازکار رفتہ مواد کو آرکائیو کر دیا جائے۔
  11. نبیل

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ اور ہماری فلسفیانہ سوچ

    انہیں اپنا دیوان شائع کرنے کی جلدی ہے اور آپ ان کو تھروٹل کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ :) یا صرف ایک ہی تھریڈ آج کی دعا کے نام سے شروع کر دیا جائے تاکہ اسی میں تمام اوراد و ازکار کیے جا سکیں۔
  12. نبیل

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ اور ہماری فلسفیانہ سوچ

    برادرم ظہیر، سپیل چیکر اس مسئلے کا صرف جزوی حل ہے۔ لیکن جہاں تک ادبی زمرے میں پوسٹ کرنے کا تعلق ہے تو یہاں میں آپ سے سو فیصد متفق ہوں کہ نثر اور نظم کی شراکت میں گرامر اور املا کے معیار کا خیال رکھا جانا چاہیے۔ کافی عرصہ قبل ہم نے تکنیکی مضامین پوسٹ کرنے کے لیے ایک نظام وضع کیا تھا جس کے تحت...
  13. نبیل

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ اور ہماری فلسفیانہ سوچ

    شاید اسی دھڑا دھڑ نے ہی ناک میں دم کیا ہوا ہے۔ :)
  14. نبیل

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ اور ہماری فلسفیانہ سوچ

    ایک آئیڈیا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ایک ہی تعزیت کا تھریڈ کھول لیا جائے تاکہ ہرفوتیدگی کے لیے الگ تھریڈ کھولنے کی بجائے اسی میں سب کی تعزیت کر لی جائے۔ ایک قریبی عزیز ایک مرتبہ کسی فوتیدگی پر افسوس کرنے کے لیے کہیں گئے تو انہیں کچھ طویل اور دشوار سفر سے گزرنا پڑا۔ واپسی پر کہنے لگے کہ بھئی آئندہ جو...
  15. نبیل

    لیورپول انگلش پریمیر لیگ کا چیمپین

    محمد صلاح کا کھیل اور جذباتی عربی کمنٹری
  16. نبیل

    لیورپول انگلش پریمیر لیگ کا چیمپین

    انگلش فٹ بال کلب کوچ یرگن کلاپ اور فٹ بالر محمد صلاح کی وجہ سے میرا فیورٹ ہے۔ گزشتہ سال لیورپول نے چیمپینز لیگ جیتی تھی، لیکن انگلش پریمیر لیگ میں صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے مانچسٹر سٹی سے پیچھے رہ گیا۔ اس سال لیورپول چیمپینز لیگ کی دوڑ سے تو باہر ہو گیا ہے لیکن گزشتہ روز چیلسی کی مانچسٹر سٹی کے...
  17. نبیل

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ کی پلاننگ

    فورم کی سالگرہ کے موقعے پر خصوصی زوم میٹنگز کا اہتمام بھی کیا جا سکتا ہے۔ :)
  18. نبیل

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ اور ہماری فلسفیانہ سوچ

    برادرم ظہیر، یقینا املا کی غلطیاں ثقہ دوستوں پر شاق گزرتی ہیں، لیکن دیکھنے میں یہی آیا ہے کہ لوگ ان غلطیوں کی نشاندہی زیادہ پسند نہیں کرتے ہیں۔ گرامر ناتزی کی اصطلاح سے شاید آپ واقف ہوں گے۔ املا کی غلطیاں محض ٹائپنگ کی غلطیوں کی وجہ سے ہی نہیں ہوتی، بلکہ آج کل احباب کی اردو کا لیول بھی میرے جیسا...
Top