دیکھیے آگئے استاد تابش۔۔۔۔ امتحانی سوالات سے ہی باہر نہیں آتے یہ۔۔۔ گُلِ یاسمیں ! اگلی بار آپ نے شرط لگانی ہے کہ تابش بغیر میٹرک کی مثال کے جواب دیں گے۔
نبیل بھائی جیسے نفیس اور نستعلیق آدمی پر تکرار بھی گراں گزرتی ہے۔ سو اس لیے انہوں نے دل شکنی سے بچنے کے لیے سہولت کا راستہ اختیار کیا۔ محفل میں ہر محفلین کو نبیل بھائی سے زندگی میں ایک بار تو کم از کم لازما ملنا چاہیے۔ ملاقات کا اثر مدتوں رہے گا۔
معذرت خواہ ہوں کہ یہ سننے سے رہ گیا تھا۔۔۔ اور حیران بھی ہوں کہ پہلی شراکت کیسے رہ گئی۔۔۔ لیکن پھر یہ احساس جاگزیں ہوا کہ شاید محفلین کی آوازوں سے کچھ تشنگی بہرحال رہ گئی تھی جسے آپ کی اور عاطف بھائی کی آواز نے مکمل کرنا تھا۔۔۔ بہت اعلی۔۔۔ بہت ہی شاندار۔۔۔۔
وہ کیا شعر تھا فہد۔۔۔۔
بتائے کون کہ کاغذ کی سطح ِ خالی پر
بغیر حرف بھی نقطہ وجود رکھتا ہے
ایسا تھا کچھ۔۔۔ اب ظہیراحمدظہیر بھائی کا نقطہ ہٹا دیں تو یہ ان سے طہارت ٹپکنے لگتی ہے۔ یہ تو ہر طرف سے محفوظ ہیں اس لیے کھل کر کھیل رہے ہیں۔۔۔