آدمی کو رہ دکھانے کے یے موجود ہیں
کچھ ستارے جگمگانے کے لیے موجود ہیں
ابر، دیواریں ، سمندر اور نادیدہ افق
رہرووں کو آزمانے کے لیے موجود ہیں
کیوں گرفتہ دل نظر آتی ہے اے شامِ فراق
ہم جو تیرے ناز اُٹھانے کے لیے موجود ہیں
دیکھتا رہتا ہوں اشیاے تصرف کی طرف
یہ کھلونے ٹوٹ جانے کے لیے موجود ہیں...