التجا
حاجیو! بےحد مبارک یہ سعادت آپ کو
مل گئی مکہ میں توفیقِ عبادت آپ کو
عمرہ کرنے کے لیے جانا ہو جب سوئے حرم
تب سنانا اپنے رب کو دل کے سارے رنج و غم
کعبۂ پرنور پر جوں ہی پڑے پہلی نظر
مانگنا اپنے خدا سے دائمی روشن سحر
مانگنا جب رو بہ کعبہ ربِ کعبہ سے دعا
نام ہم جیسے فقیروں کا نہ ہرگز بھولنا...