نتائج تلاش

  1. محمد اسامہ سَرسَری

    طیبہ میں آکر

    :pbuh: لذت ملی ہے طیبہ میں آکر حالت ہوئی اب تبدیل یکسر آئے ہیں شہرِ آقائے کوثر اللہ اکبر ، اللہ اکبر :pbuh: سب سے ہیں بڑھ کر ، ہر اک سے بہتر رب کے علاوہ وہ سب سے برتر مخلوق کوئی ان کی نہ ہمسر اللہ اکبر ، اللہ اکبر :pbuh: پیارے محمد رہتے یہاں تھے رنج و مصائب سہتے یہاں تھے حجرہ مبارک ، محراب و...
  2. محمد اسامہ سَرسَری

    آج کے نوجوان!

    آج کے نوجوان ……سن لے میری فغاں تو تڑپ جائے گا اور مچل جائے گا یا قبر جائے گا یا سول جائے گا یہ نشہ تیرا تجھ کو نگل جائے گا تجھ کو جانا کہاں تھا ، چلا تو کہاں آج کے نوجوان ……سن لے میری فغاں پان والوں نے بھی تجھ کو بھٹکا دیا تجھ کو گندے نشے میں ہی اٹکا دیا تیرے منہ میں دبا پان گٹکا دیا منہ...
  3. محمد اسامہ سَرسَری

    دیکھ اپنی کمی

    اے اسامہ! کبھی دیکھ اپنی کمی ۔۔۔ ہر برائی ترے دل میں آکر جمی کونسی اچھی لگتی ہے حالت تری ۔۔۔ بو بھی تیری بری ، خو بھی تیری بری بدعمل ، بدچلن ، بد دماغ و مزاج ۔۔۔ بدنظر ، بدگہر ، لادوا ، لاعلاج آئے تیرے تصور سے ہی جھرجھری ۔۔۔ جسم تیرا برا ، روح تیری بری بدمزہ ، بدنما ، بدزباں ، بدگماں ۔۔۔...
  4. محمد اسامہ سَرسَری

    اے شانِ رسالت صلی اللہ!

    اے شانِ رسالت صلّی اللہ اے آنِ رسالت صلّی اللہ سرشار ہیں دونوں ثور و حرا غارانِ رسالت صلّی اللہ اصحابِ نبی رضوان اللہ رضوانِ رسالت صلّی اللہ بوبکر و عمر ، عثمان و علی یارانِ رسالت صلّی اللہ اصحابِ رسالت گل بُوٹے گلدانِ رسالت صلّی اللہ نبیوں کی امامت دی رب نے سُلطانِ رسالت صلّی اللہ...
  5. محمد اسامہ سَرسَری

    وارداتِ دل سے تنگ آکر گزشتہ رات اک

    وارداتِ دل سے تنگ آکر گزشتہ رات اک ان کی یادوں کی بٹھائی ہم نے شوریٰ مستقل ان کے انکاروں کی آوازیں متاعِ جان ہیں شکر کرتا ہے سدا عبداً شکورا مستقل اک غزل کافی نہیں ہے ان پہ لکھنے کے لیے اس میں تو بن جائے گا دیوان پورا مستقل بس اسی میں استقامت ہم نے پائی ہے سدا ہر عمل ہم چھوڑ دیتے ہیں...
  6. محمد اسامہ سَرسَری

    ان کا یہ کہنا ہے اب

    بیگماتی شاعری سے آج ہلچل مچ گئی کہہ رہا ہے ہر کنوارا مجھ کو بیوی چاہیے جن کو بیوی مل گئی ہے ان کا یہ کہنا ہے اب ایک کپ چائے ہمیں اور ایک ٹی وی چاہیے
  7. محمد اسامہ سَرسَری

    قصیدہ بردہ کا منظوم اردو ترجمہ

    .مِرے مولیٰ! ہمیشہ ہو درود ان پر ، سلام ان پر تجھے جو سب سے پیارے ہیں ، تِری مخلوق میں بہتر یہ شب بھر نم نگاہوں سے ستارے گھورتے رہنا یہ تنہائی میں ان کا نام لینا اور کچھ کہنا یہ آنسو کیوں ہیں آنکھوں میں؟ یہ لب پر نغمہ کیسا ہے؟ انھی کے نام کا ہر آں زباں پر کلمہ کیسا ہے؟ سنا ہے ایسی کیفیت ہی...
  8. محمد اسامہ سَرسَری

    آدھی تمھیں مبارک(قطعہ)

    سادگی سے شادی کرنے والے ایک گھرانے کو منگنی کی مبارکباد: منگنی تمھیں مبارک شادی تمھیں مبارک شادی جو ہورہی ہے سادی تمھیں مبارک آخر تک اس کو اللہ پہنچادے عافیت سے فی الحال تو یہ شادی آدھی تمھیں مبارک
  9. محمد اسامہ سَرسَری

    ٹیگ والی گپ شپ

    اس دھاگے میں ہر ایک کو گپ شپ کی مکمل اجازت ہے، مگر ہر مراسلے میں فورم کے کسی نہ کسی شریک کو ٹیگ کرنا ضروری ہے۔ شمشاد
  10. محمد اسامہ سَرسَری

    جاسوسیاں (مزاحیہ کہانی)

    شوق تو ہمیں بھی جاسوسی کا بہت تھا، مگر جب بھی جاسوسی کی منہ کی ہی کھائی۔ چھوٹا بھائی گھر میں سب کو تجسس میں ڈالے ہوئے تھے، وہ اپنے کمرے میں ہی گھسا رہتا تھا، ہم نے اس کی جاسوسی کے لیے اس کے کمرے میں ٹیپ ریکارڈ رکھ دیا، بعد میں سارے گھر والوں کے سامنے اسے سنا تو صرف خراٹوں کی آوازیں سنائی دیں۔...
  11. محمد اسامہ سَرسَری

    حادثہ (بچوں کے لیے سبق آموز کہانی)

    ’’نہیں، عدنان…! مجھے تمھاری بات سے بالکل اتفاق نہیں۔‘‘ عظیم نے منہ بناکر کہا۔ ’’نہ مانو…مگر یاد رکھنا زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر تمھیں یہ احساس ضرور ہوگا کہ واقعی عدنان ٹھیک ہی کہہ رہا تھا۔‘‘ عدنان نے کندھے اچکاتے ہوئے کہا۔ ’’مگر … یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ انسان صرف عقل سے کام لے کر کسی مجرم کو پکڑ...
  12. محمد اسامہ سَرسَری

    بٹوے کی چوری(بچوں کے لیے سبق آموز کہانی)

    ’’یار شارق…! تم نے تو آج کمال کردیا‘‘سعید نے مسرت بھرے لہجے میں کہا۔ ’’تینوں کا برابر حصہ ہوگا نا…؟‘‘ زبیر نے شارق سے پوچھا۔ ’’ارے واہ…!!‘‘ شارق نے آنکھیں نکال کر کہا۔ ’’کیوں برابر برابر ہوگا؟‘‘ استاد صاحب کا بٹوہ میں نے اکیلے چرایا ہے… اس لیے اس پر پورا حق میرا ہے… البتہ تم دونوں چوں کہ میرے...
  13. محمد اسامہ سَرسَری

    جہنم سے پناہ مانگنے کی مستند دعا

    عن الحارث بن مسلم أنه أخبره عن أبيه مسلم بن الحارث التميمي : عن رسول الله صلى الله عليه و سلم أنه أسر إليه فقال " إذا انصرفت من صلاة المغرب فقل اللهم أجرني من النار سبع مرات فإنك إذا قلت ذلك ثم مت في ليلتك كتب لك جوار منها وإذا صليت الصبح فقل كذلك فإنك إن مت في يومك كتب لك جوار منها " (سنن أبي...
  14. محمد اسامہ سَرسَری

    اچھی سی سواری۔۔(ایک مزاحیہ کہانی)

    آج تو دفتر میں کام کرکر کے کمر ہی ٹوٹ گئی تھی ہماری، بڑی مشکل سے جسم کے باقی حصوں کو اٹھائے ہوئے ہم کسی اچھی سواری کی تلاش میں تھے۔ ویسے تو ہم روزانہ بس میں ہی جایا کرتے تھے، مگر آج بس میں جانے کی ہمت نہیں پڑ رہی تھی، سوچا کوئی اچھی سی سواری ہونی چاہیے، مگر…مگر… کون سی؟ سوچتے سوچتے سر پورا...
  15. محمد اسامہ سَرسَری

    شرکائے فورم کی تصاویر

    اس لڑی میں فورم کے شرکائے کرام اگر چاہیں تو اپنی موجودہ تصاویر شریک کرسکتے ہیں تاکہ کسی نے اگر اپنی نمائندہ تصویر میں کسی اور کی تصویر لگائی ہو تو کسی کو غلط فہمی نہ ہو، نیز عمر معلوم نہ ہونے کی وجہ سے عمر رسیدہ لوگوں کی بے احترامی نہ ہو جائے۔ :)
Top