نتائج تلاش

  1. محمد اسامہ سَرسَری

    میری کتاب "آؤ ، شاعری سیکھیں"

    الحمدللہ بندۂ ناچیز کی کتاب "آؤ ، شاعری سیکھیں" کتابی شکل میں شائع ہوگئی ہے۔ اس کتاب کی خصوصیات: 1۔ اس کتاب میں ماہنامہ ذوق و شوق کراچی میں شائع ہونے والے قسط وار بیس اسباق کی خوب اچھی طرح تصحیح کی گئی ہے اور خاطر خواہ اضافہ اور تبدیلی کے بعد اب ان اسباق کی افادیت بڑھ گئی ہے۔ 2۔ علاوہ ازیں...
  2. محمد اسامہ سَرسَری

    اہلِ نظر کو کیا پتا قبلہ قلوب کا

    11/10/2014 اہلِ نظر کو کیا پتا قبلہ قلوب کا صاحب دلاں ہیں جانتے درجہ قلوب کا نمدیدہ ، تنگ دست ، سرافگندہ ، پابگل تن ، ہائے! بے قرار ہے تنہا قلوب کا کوئی ہے سنگ دل تو کوئی تنگ دل یہاں پیش آرہا ہے لاحقہ ہرجا قلوب کا دل کش ، دلارا ، دل ربا ، دل دار ، دل شکن محبوب سے ہے سابقہ پڑتا قلوب کا دل...
  3. محمد اسامہ سَرسَری

    یادیں ہیں ، حسرتیں ہیں ، تمنائے خام ہے

    9/10/2014 یادیں ہیں ، حسرتیں ہیں ، تمنائے خام ہے باتیں ہیں ، ذلتیں ہیں ، تماشائے عام ہے حاجت روا! ہماری دعائیں قبول کر پیاسے ہیں ، تشنگی ہے ، تقاضائے جام ہے کیوں شکر ہم کریں نہ خدائے بصیر کا آنکھیں ہیں ، روشنی ہے ، سراپائے تام ہے ہیں مجتمع حَسِین ، حَسِیں تر ، حَسِیں ترین بجلی ہے ، چاندنی ہے...
  4. محمد اسامہ سَرسَری

    غفلت بھری یہ زندگی لگتی ہے ایک خواب

    غفلت بھری یہ زندگی لگتی ہے ایک خواب اب میرے پاس کچھ نہیں ، خالی ہے ایک خواب کرتا نہیں خلیل عمل میں اگر مگر ذبحِ پسر کے واسطے کافی ہے ایک خواب رہنا اے بھائی! جاگتے دنیا کے مکر سے سرسبز باغ کا یہ دکھاتی ہے ایک خواب دل اور دماغ سو چکے اور روح مرچکی آنکھوں میں جاگتا مرا ساتھی ہے ایک خواب کچھوے...
  5. محمد اسامہ سَرسَری

    دن کو بھی اگر رات بتاتا ہوں غزل میں

    دن کو بھی اگر رات بتاتا ہوں غزل میں میں دل کی ہر اک بات سناتا ہوں غزل میں سب اپنے سوالات سرِ عام سنائیں میں اپنے جوابات چھپاتا ہوں غزل میں روجاتے ہیں سب اشک شوئی کرنے کے ماہر جب درد کے جذبات بہاتا ہوں غزل میں تخئیل ، محاکات ، عروض اور قوافی چاروں کے کمالات دکھاتا ہوں غزل میں مطلع سے مزین ہے...
  6. محمد اسامہ سَرسَری

    التجا (نظم)

    التجا حاجیو! بےحد مبارک یہ سعادت آپ کو مل گئی مکہ میں توفیقِ عبادت آپ کو عمرہ کرنے کے لیے جانا ہو جب سوئے حرم تب سنانا اپنے رب کو دل کے سارے رنج و غم کعبۂ پرنور پر جوں ہی پڑے پہلی نظر مانگنا اپنے خدا سے دائمی روشن سحر مانگنا جب رو بہ کعبہ ربِ کعبہ سے دعا نام ہم جیسے فقیروں کا نہ ہرگز بھولنا...
  7. محمد اسامہ سَرسَری

    پانی پینے کے آداب (بچوں کے لیے) (نظم برائے اصلاح)

    یاد رکھیں سب خوب جناب! پانی پینے کے آداب پیارے نبی نے کیسے پیا اس کو سمجھیں سب احباب اللہ کا لیں نام ضرور اس کے دم سے ہے آب و تاب سیدھے ہاتھ سے پینا اور دیکھیں پانی ہو نہ خراب بیٹھ کے پانی پیتے ہیں تاکہ طبیعت ہو سیراب جلدی جلدی مت پینا حلق بھی رکھنا ہے شاداب سانس بھی لینا بچو! تین رکھنا اس...
  8. محمد اسامہ سَرسَری

    نویں سالگرہ دو صد ہزاری (دو لکھے) شمشاد بھائی

    اندازے کے مطابق اس سالگرہ کے مہینے میں قابل محترم شمشاد بھائی کے مراسلوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کرجائے گی۔ (مگر یہ اندازہ غلط ثابت ہوا۔ :) )
  9. محمد اسامہ سَرسَری

    نویں سالگرہ دل کو بھائے "اردو محفل" (منظوم نذرانہ)

    خوب ہے جائے "اردو محفل" دل کو بھائے "اردو محفل" ہم ہیں مسافر ملکِ ہنر کے اور سرائے "اردو محفل" الفت ، راحت ، دولت ، وحدت محنت ، حرکت ، فرحت ، لذت ان کے پہلے حرف سے گونجی خوب صدائے "اردو محفل" اعجاز ، آسی ، وارث ، فاتح بسمل ، عاطف ، طارق ، محمود ان سے رونق مجلس کی ہے ان سے بقائے "اردو محفل"...
  10. محمد اسامہ سَرسَری

    نویں سالگرہ ”اردو محفل فورم“ پر کن کن سے کیا کیا سیکھا؟

    ہم نے اس پیاری سی محفل میں تقریبا ڈیڑھ سال کے عرصے میں یہ دس چیزیں سیکھیں: علم عروض (تمام اساتذۂ سخن اور ماہرینِ عروض سے) علم قافیہ (قابل احترام مزمل شیخ بسمل صاحب سے) شعریت (اساتذۂ کرام محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب اور محترم جناب الف عین صاحب سے) غزل گوئی (اساتذۂ کرام محترم جناب محمد...
  11. محمد اسامہ سَرسَری

    مچھلیاں اور بطخ

  12. محمد اسامہ سَرسَری

    غصہ دلِ حزین پہ اور گھونٹ صبر کے (قطعہ)

    غصہ دلِ حزین پہ اور گھونٹ صبر کے کیوں ہجر میں پئیں یہی دو آتشہ شراب وصلِ خدا کی آؤ پئیں صبح و شام ہم یہ فجر و ظہر و عصر ، یہ مغرب ، عشا شراب
  13. محمد اسامہ سَرسَری

    کوئی امید اب دل میں آتی نہیں (غزل)

    کوئی امید اب دل میں آتی نہیں آرزو کی تمنا ہی باقی نہیں حرصِ دنیا نے اک حشر برپا کیا کوئی بھائی نہیں ، کوئی ساتھی نہیں بات جانے کی اب مت کرو جانِ جاں کیا تمھیں اپنی جاں آج پیاری نہیں وصل کے ماہ و سال اک گھڑی کی طرح ہجر کی شام کی صبح آتی نہیں جاؤ گے حوضِ کوثر پہ کس منہ سے تم لب پہ نعتیں نہیں ،...
  14. محمد اسامہ سَرسَری

    شاعری سیکھیں (بیسویں اور آخری قسط) بارے کچھ غزل کے

    تمام قسطیں یہاں ملاحظہ فرمائیں۔ بیسویں قسط: بارے کچھ غزل کے غزل گوئی میں گرچہ ہوں نہ قابل میں غزل سنجوں میں ہونے آیا شامل میں غزل کی تعریف: وہ نظم جس کے ہر شعر میں ایک مکمل مضمون ہو، غزل میں عام طور پر عشق و محبت کا ذکر ہوتا ہے، اس کا پہلا شعر مطلع اور آخری شعر مقطع کہلاتا ہے۔ سید ضیاء الدین...
  15. محمد اسامہ سَرسَری

    خالہ جھٹ پٹ (مثنوی برائے اصلاح)

    خالہ جھٹ پٹ (پہلی قسط) بہتریں ، دل چسپ اور مرغوب ہے خالہ جھٹ پٹ کی کہانی خوب ہے جلد بازی میں بہت مشہور ہیں اور ذہانت سے یہ کوسوں دور ہیں گر ملی ہے تیز رفتاری انھیں بھولنے کی بھی ہے بیماری انھیں دیکھ کر ان کو ہنسی جائے نکل چائے پیتی ہیں تو منہ جاتا ہے جل بے دلی سے یہ پکائیں روٹیاں ساتھ دل کے...
  16. محمد اسامہ سَرسَری

    شاعری سیکھیں (انیسویں قسط) اصطلاحات

    تمام قسطیں یہاں ملاحظہ فرمائیں۔ انیسویں قسط: محترم قارئین! ماشاء اللہ آپ نے شاعری سیکھنے کے لیے اب تک کئی سارے اسباق پڑھ لیے، ان کی مشقیں بھی کرلیں، قافیے کی بھی خوب مشق کی، وزن بھی درست کرتے رہے، کلام کو موزوں بھی کرتے رہے، بحریں بھی پڑھتے اور یاد کرتے رہے، بحروں کے مطابق کچھ نظمیں بھی لکھ...
  17. محمد اسامہ سَرسَری

    راضی بہ قضا ہوں ، مری قسمت ہے مقرر

    راضی بہ قضا ہوں ، مری قسمت ہے مقرر یعنی مری تقدیر کا اچھا ہے مقدر اچھا ہے کہ ہے موج میں فرعونِ زمانہ فرعون ہوا کرتے ہیں غرقابِ سمندر جان و زر اسی کے تھے ، خریدے بھی اسی نے دے کر ہمیں جنت جہاں غم ہوگا نہ کچھ ڈر وہ لوگ لگاتے ہیں نصیبوں ہی پہ تکیہ ملتا ہے جنھیں طالعِ خوابیدہ سراسر اے لوح و قلم...
  18. محمد اسامہ سَرسَری

    شاعری سیکھیں (اٹھارھویں قسط) ۔ رباعی اور مثنوی کے اوزان

    تمام قسطیں یہاں ملاحظہ فرمائیں۔ اٹھارھویں قسط: محترم قارئین کرام! اس قسط میں ہم رباعی اور مثنوی کے اوزان کا مطالعہ کریں گے۔ رباعی کے اوزان رباعی کے چوبیس اوزان مشہور ہیں، جنھیں ہم ایک رباعی میں شامل کرسکتے ہیں، ایک رباعی میں چار مصرعے ہوتے ہیں، اس لحاظ سے چوبیس میں سے کوئی سے بھی چار ہم ایک...
  19. محمد اسامہ سَرسَری

    شاعری سیکھیں (سترھویں قسط) ۔ چوبیس مشہور بحریں

    تمام قسطیں یہاں ملاحظہ فرمائیں۔ سترھویں قسط: محترم قارئین کرام! آپ نے اس سلسلے میں اب تک یہ تو سمجھ ہی لیا ہوگا کہ بحر کسے کہتے ہیں، جی ہاں، اشعار کے مختلف اوزان کو بحور کہا جاتا ہے۔ بحور اور ان کے اوزان ہر زبان میں الگ الگ ہوتے ہیں۔ اردو زبان استعمال ہونے والی بحور کی تعداد سو سے بھی متجاوز...
  20. محمد اسامہ سَرسَری

    شاعری سیکھیں (سولھویں قسط) ۔ محاکات و تخییل

    تمام قسطیں یہاں ملاحظہ فرمائیں۔ سولھویں قسط: محترم قارئین! آپ کو ایک خوش خبری سنانی ہے… ارے آپ تو پہلے ہی خوش ہوگئے… واقعی ’’خوش خبری‘‘ کا لفظ ہی ایسی تاثیر رکھتا ہے کہ اگر آپ کسی سے کہیں کہ آپ اسے خوش خبری سنانے والے ہیں تو آپ دیکھیں گے کہ اس کے چہرے کا رنگ خوش خبری سننے سے پہلے ہی خوشی...
Top