نعتِ محبوبِ خدا ﷺ
کلام : محمد علی ظہوری قصوری
کہیں نہ دیکھا زمانے بھر میں جو کچھ مدینے میں آکے دیکھا
تجلیوں کا لگا ہے میلہ جدھر نگاہیں اٹھا کے دیکھا
وہ دیکھو ویکھو سنہری جالی، ادھر سوالی، ادھر سوالی
قریب سے جو بھی ان کے گزرا حضور نے مسکرا کے دیکھا
عجیب لذت ہے بے خودی کی، عجب کشش ہے در نبی کی...