جو لمحے تھے سکوں کے سب مدینے میں گزار آئے

جو لمحے تھے سکوں کے سب مدینے میں گزار آئے​
دل مضطر وطن میں اب تجھے کیسے قرار آئے​
خزاں کو حکم ہے داخل نہ طیبہ گلیوں میں​
اجازت ہے نسیم آئے صبا آئے بہار آئے​
وہ بستی اہل دل کی اور دیوانوں کی بستی ہے​
گئے جتنے خرد نازاں وہ دامن تار تار آئے​
جبیں ہو آستاں پر ہاتھ میں روزے کی جالی ہو
یہ لمحہ زندگی میں اے خدا پھر بار بار آئے
تعین مسجد و محراب کا طیبہ میں کیا ہوتا​
جہاں نقش قدم دیکھے وہی سجدے گزار آئے​
قلم جب سے ہوا خم نعت احمد ؐ میں ادیب اپنا​
بہت رنگیں ہوئے مضموں بڑے نقش و نگار آئے​
ادیب رائے پوری
 
مہ جبین

محفلین
خزاں کو حکم ہے داخل نہ طیبہ گلیوں میں
اجازت ہے نسیم آئے صبا آئے بہار آئے
سبحان اللہ کیا بات ہے ادیب رائے پوری کی واہ واہ
شیئر کرنے کے لئے جزاک اللہ عبدالحمید بھائی
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
جبیں ہو آستاں پر ہاتھ میں روزے کی جالی ہو
یہ لمحہ زندگی میں اے خدا پھر بار بار آئے
قلم جب سے ہوا خم نعت احمد ؐ میں ادیب اپنا
بہت رنگیں ہوئے مضموں بڑے نقش و نگار آئے
سبحان اللہ
 
الف نظامی

لائبریرین
جبیں ہو آستاں پر ہاتھ میں روضے کی جالی ہو
یہ لمحہ زندگی میں اے خدا پھر بار بار آئے

مدینہ النبی ، نبی اکرم روف الرحیم سرکار کل عالم کا مدینہ ، روحی فداک سیدنا نبی الکریم الامین الروف الرحیم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا مدینہ ، عاشقوں کی روحیں جہاں طواف کرتی ہیں! مدینہ مدینہ ہے!
 
اس میں کوی شک نہیں۔ بے شک مدینہ مدینہ ہے۔
تیری جالیوں کے نیچے تیری رحمتوں کے سائے
جسے دیکھنی ہو جنت وہ مدینہ دیکھ آئے
کیسے وہاں کے دن ہیں کیسی وہاں کی راتیں
انہیں پوچھ لو نبیﷺ کا جو مدینہ دیکھ آئے
 
الف نظامی

لائبریرین
عبدالحمید
براہ کرم چوتھے شعر میں ایک لفظ درست کر لیں۔
"روضے" درست ہے۔
جبیں ہو آستاں پر ہاتھ میں روضے کی جالی ہو
یہ لمحہ زندگی میں اے خدا پھر بار بار آئے
 
سفیان نذیر

محفلین
حسرت بھرے دلوں سے ہم آئے ہیں لوٹ کر
ہے چاک چاک حجر میں یہ سینہ و جگر

اچھا لگے گا اب ہمیں کیسے وطن میں گھر
افسوس چھوڑ محمدﷺ کا پاک در

میرا پسندیدہ شعر
 
Top