نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    یہ ایک سجدہ جسے ہم گراں سمجھتے ہیں ہزار سجدے سے دیتا ہے آدمی کو نجات

    یہ ایک سجدہ جسے ہم گراں سمجھتے ہیں ہزار سجدے سے دیتا ہے آدمی کو نجات
  2. ظہیراحمدظہیر

    فیفا ورلڈ کپ 2022

    ان شاء اللّٰہ المغرب سیمی فائنل بھی جیتے گا ۔ آج یہاں مراکشی دوستوں کی خوشی اور جوش دیکھنے کا تھا ۔ اب سیمی فائنل کے لیے دعائیں مانگی جارہی ہیں ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    جانا ہے ایک روز حقیقت یہی تو ہے

    اللّٰہ کریم آپ کوصحتیاب فرمائے اور اچھا رکھے۔ ہر مشکل اور پریشانی سے دور رکھے۔ آمین معان بھائی ، اپنا خیال رکھیے۔گھر سے باہر جائیں تو مناسب گرم کپڑے ، ٹوپ وغیرہ پہن کر نکلیں ۔ سرد موسم سے لاپروائی بالکل نہ کریں ۔ سردی سے آج تک کوئی نہیں جیتا۔ معان بھائی ، روزانہ پچیس تیس دانے کلونجی کھانے کو...
  4. ظہیراحمدظہیر

    استاد اے آئی (مصنوعی ذہانت) کی اردو شاعری

    استاد اے آئی تو ایک مستقل لطیفہ گر ثابت ہورہے ہیں ۔ جب کبھی بوریت ہونے لگے تو استاد سے کوئی ٹیڑھا سا سوال پوچھ لیا جائے اور پھر جواب کے مزے لیے جائیں ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    جانا ہے ایک روز حقیقت یہی تو ہے

    بہت شکریہ ، نوازش ، ذرہ نوازی ہے ! بہت ممنون ہوں۔ اللّٰہ کریم آپ کو خوش رکھے ، شاد آباد رہیں ، خواہرم دیہاتن! :)
  6. ظہیراحمدظہیر

    جانا ہے ایک روز حقیقت یہی تو ہے

    کیا بات ہے ! کیا ذہنِ رسا پایا ہے ، نین بھائی ! حق ہے، کوچہ کی سروری آپ ہی کو زیبا ہے! :) عنوان اس تحریر کا میں دے دیتا ہوں : : تمہیدِ سست اطوار از سرکارِ کہولت آثار در تقریبِ کہنہ اشعار
  7. ظہیراحمدظہیر

    جانا ہے ایک روز حقیقت یہی تو ہے

    بہت شکریہ ، نوازش ، نین بھائی ۔ بہت مشکور ہوں ۔ اب تو غزل پر آپ کی داد یوں محسوس ہوتی ہے جیسے قصاب حضرات قربانی سے پہلے بکری کو پانی پلاتے ہیں ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    جانا ہے ایک روز حقیقت یہی تو ہے

    الحمدللّٰہ ! بہت شکریہ ، معان بھائی ۔ آپ کی طبیعت آجکل کیسی ہے؟ اللّٰہ کریم خوش رکھے ۔ آسانیاں پیدا فرمائے ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    جانا ہے ایک روز حقیقت یہی تو ہے

    حرفِ تحسین کے لیے بہت شکریہ، شارق! شکرگزار ہوں ۔ سوال آپ نے بہت اچھا پوچھا ہے۔ مختصر جواب تو یہ ہواکہ یہ شاعرانہ اندازِ بیان ہے ۔ دنیا میں جو بوئیں گے وہی آخرت میں کاٹیں گے۔ ہمارا ہر عمل ایک کتاب میں لکھا جارہا ہے اور آخرت میں اسی کتاب کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا یعنی یہی اعمال ہماری قسمت...
  10. ظہیراحمدظہیر

    جانا ہے ایک روز حقیقت یہی تو ہے

    بہت نوازش ، بہت آداب، صابرہ ! توجہ اور پذیرائی کے لیے ممنون ہوں ، خواہرم۔ اللّٰہ ذوق سلامت رکھے ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    عبیر و عنبر و مشکِ ختن کی بات کرو

    بہت شکریہ ، بہت نوازش، نین بھائی! توجہ کے لیے ممنون ہوں۔ اللّٰہ کریم آپ کو خوش رکھے ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    استاد اے آئی (مصنوعی ذہانت) کی اردو شاعری

    وجع عربی میں درد کو کہتے ہیں ۔ اردو میں جوڑوں کے درد کے لیے وجع المفاصل تو طبی کتب میں ملتا ہے لیکن مفرد وجع تو کہیں مستعمل نہیں ۔ میں سوچ رہا ہوں کہ اے آئی نے یہ لفظ کہاں سے لیا ہوگا؟ کیا استاد اے آئی شاعری لکھتے وقت اردو اور عربی مواد دونوں سے بیک وقت استفادہ کررہا ہے؟!
  13. ظہیراحمدظہیر

    ناآشنا سا دیکھتا ہوں بام و در کو میں(تشریح)

    میں تو خود سوچ رہا ہوں کہ اب ملی نغمے اور ترانے وغیرہ لکھنا شروع کردوں ۔ غزل کے لیے حالات سازگار نہیں ہیں آج کل ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    جانا ہے ایک روز حقیقت یہی تو ہے

    بہت شکریہ ، سیما آپا! بہت ممنون ہوں ۔ :)
  15. ظہیراحمدظہیر

    جانا ہے ایک روز حقیقت یہی تو ہے

    تابش بھائی ، اس سے پہلے ایک غزل پر تازہ غزل لکھا تھا تو ایک دوست نے کہا کہ تین سال پرانی غزل تازہ کیسے ہوگئی۔ میں نے جواب دیا کہ محفل کے لیے تو تازہ ہی ہے ۔ اس بار میں نے تازہ کے بجائے نئی غزل لکھا تو اعجاز بھائی نے نوٹس لے لیا ۔ :) اب سمجھ میں نہیں آرہا کہ اگلی غزل پر کیا لکھنا چاہئے۔ کوئی...
  16. ظہیراحمدظہیر

    جانا ہے ایک روز حقیقت یہی تو ہے

    اعجاز بھائی ، معذرت خواہ ہوں ۔یہ غزل تو ۲۰۲۰ ہی میں شروع کی تھی لیکن حسبِ عادت لکھنے کے بعد چار چھ مہینے کے لیے پال میں لگادی ۔ اس کے بعد نظرِ ثانی میں بھی کچھ وقت لگ گیا ۔ بیچ میں تقریباً ایک سال کے لیے محفل سے غیر حاضری بھی رہی ۔ یوں آٹھ نو غزلیں جمع ہوگئیں ۔اب ہر ہفتے ایک ایک کرکے پوسٹ...
  17. ظہیراحمدظہیر

    جانا ہے ایک روز حقیقت یہی تو ہے

    بہت شکریہ ، عبید بھائی ! اللّٰہ کریم آپ کو خوش رکھے ، قدم قدم آسانیاں عطا فرمائے ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    جانا ہے ایک روز حقیقت یہی تو ہے

    نوازش ، بہت شکریہ، تابش بھائی ! کوشش تو ہوتی ہے کہ شعر برائے شعر نہ ہو لیکن شاعری پھر شاعری ہے ۔ ادھر ادھر کی بات ہو ہی جاتی ہے ۔ :)
  19. ظہیراحمدظہیر

    غالب کی زمین اور ہماری قافیہ پیمائی

    واہ! بہت خوب! اچھی غزل ہے ، احمد بھائی! کئی اچھے اشعار ہیں ۔ مطلع اچھا ہے ۔ خوب طنز ہے آج کی نام نہاد صحافت پر! میں سوچتا ہوں جاؤں کسی سبزہ زار کو لے کر کوئی کتاب، کسی سہ پہر کو میں واہ! کیا آرزو ہے! بہت خوب! احمد بھائی ، یہ روگ لاعلاج والے شعر کے مصرع ثانی میں مرے چارہ گر کے بجائے اپنے...
  20. ظہیراحمدظہیر

    ناآشنا سا دیکھتا ہوں بام و در کو میں(تشریح)

    محمداحمد بھائی ، لکھ ہی رہے ہیں تو تین چار غزلیں میرے نام سے بھی لکھ دیجیے گا ۔ مجھے بھی ضرورت پڑ سکتی ہے ۔ ہر طرف مزاح نگار قلم اٹھائے دندناتے پھر رہے ہیں ۔ اکیلی دکیلی غزل دیکھ کر جھپٹ پڑتے ہیں ۔ اللّٰہ رحم فرمائے ۔ حالات بہت خراب ہیں ۔
Top