نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    استاد اے آئی (مصنوعی ذہانت) کی اردو شاعری

    اس شعر کا وزن ذاتی اور جذباتی ہے ، اس سے تنہائی اور خواہش کی بُو آتی ہے ۔ :D جس جدید عروضی نظام کا انتظار تھا وہ اب آیا ہی چاہتا ہے ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    اتوار بازار میں صنفی امتیاز کو شدید دھچکا

    تاکہ آپ کرسکیں اس کی تشریح۔۔۔۔۔۔۔ ہمم تو اس طرح گھیرتے ہیں آپ "بھولے بھالے مصنفین و شاعرین" کو ۔:grin:
  3. ظہیراحمدظہیر

    دیکھنا کیا ہے ، کہاں صرفِ نظر کرنا ہے معرکہ یہ بھی مری آنکھ کو سر کرنا ہے

    دیکھنا کیا ہے ، کہاں صرفِ نظر کرنا ہے معرکہ یہ بھی مری آنکھ کو سر کرنا ہے
  4. ظہیراحمدظہیر

    رمزِ اَخلاق

    ماشاء اللّٰہ ! اچھے اصلاحی اور اخلاقی شعر ہیں ! اللّٰہ کریم ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یاسر بھائی ، یہ دولفظی کیا ہے ؟ یہ لفظ کبھی سماعت اور بصارت سے نہیں گزرا ۔ کسی لغت میں بھی نہیں ملا۔ اس کے بارے میں مطلع فرمائیے گا ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    طعنہء سود و زیاں مجھ کو نہ دینا ، دیکھو

    عبید بھائی ، یہ پس نوشت ہے۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    کیکڑا؟

    کیکڑا؟
  7. ظہیراحمدظہیر

    استاد اے آئی (مصنوعی ذہانت) کی اردو شاعری

    تو گویا مستقبل میں روبوٹ خریدنے کے بعد اس کی مناسب تعلیم و تربیت کا انتظام بھی کرنا پڑے گا ۔:) یعنی پھر تو کوئی صاحب یہ بھی کہتے ہوئے پائے جائیں گے کہ بھئی ہمارا ڈبلیو گیارہ تو لکھنؤ سے تربیت لے کر آیا ہے ۔ ماشاء اللّٰہ کیا شاعر ی کرتا ہے ! استاد 2K کو مات کرتا ہے ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    استاد اے آئی (مصنوعی ذہانت) کی اردو شاعری

    ذیشان ، درست کہہ رہے ہیں آپ ۔ پہلے ہالی وڈ کی فلموں میں جو مستقبل کے تصوراتی منظر دکھائے جاتے تھے ان میں سے کئی تو ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے حقیقت بن گئے ہیں ۔ جیمز بانڈ کے ہتھیار اب عام دستیاب ہونے لگے ہیں ۔ :) ۔ لیکن یہ اے آئی بہت سارے مسائل پیدا کرے گی۔ مذہبی ، اخلاقی ، قانونی اور کئی قسم...
  9. ظہیراحمدظہیر

    طعنہء سود و زیاں مجھ کو نہ دینا ، دیکھو

    یاسر شاہ بھائی ، نجانے كیوں مجھے آپ کی باتوں سے محسوس ہورہا ہے کہ تبصرہ آرائی کے پردے میں کوئی اور ہی جذبہ کارفرما ہے۔ اللّٰہ کرے یہ میرا گمان ہو اور ایسی کوئی بات نہ ہو ۔ بہرحال ، اگر ماضی میں میری کسی بات سے آپ کی دل آزاری ہوگئی ہو تو میں اس کے لیے دست بستہ معذرت خواہ ہوں۔ میں انسان ہوں اور...
  10. ظہیراحمدظہیر

    طعنہء سود و زیاں مجھ کو نہ دینا ، دیکھو

    اثاثے ہمارے پاس کہاں ، راحل بھائی ۔ اثاثہ کہیے ۔ آپ احباب کی محبت اور رواداری ہی میرا اثاثہ ہے ۔ اللّٰہ کریم اس میں برکت عطا فرمائے ، بے زوال رکھے ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    طعنہء سود و زیاں مجھ کو نہ دینا ، دیکھو

    بہت شکریہ ، بہت نوازش ، صابرہ امین! آپ کو اشعار پسند آئے ، خوشی ہوئی ۔ بہت پرانی غزل ہے یہ ۔ جس زمانے میں اشعار یہاں جمع کرنا شروع کیے تھے تو روزانہ چار پانچ غزلیں ٹائپ کرکے پوسٹ کردیا کرتا تھا۔ احمد بھائی کی سوانح عمری والی لڑی دیکھی تو اس کا ایک شعر یاد آگیا جو مجھے پسند ہے ۔ سیما آپا کا...
  12. ظہیراحمدظہیر

    طعنہء سود و زیاں مجھ کو نہ دینا ، دیکھو

    یاسر بھائی ، مطلع تو آپ نے بالکل ہی اپنے سر کے اوپر سے گزار لیا۔ نہ تو آپ سود و زیاں کے معنی سمجھے اور نہ ہی آپ اثاثہ اور اثاثے کے فرق کو دیکھ سکے۔ سود و زیاں کے معنی ہیں نفع نقصان ، برا بھلا ۔ اردو شاعری اور نثر میں سود و زیاں کا مطلب کبھی بھی مادی نفع نقصان نہیں ہوتا۔ یہ تو بالکل عام سی بات...
  13. ظہیراحمدظہیر

    طعنہء سود و زیاں مجھ کو نہ دینا ، دیکھو

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللّٰہ و برکاتہ ۔ یاسر بھائی ، آپ کہہ رہے ہیں کہ یہ غزل آپ کی طبیعت گدگدا گئی ۔ آپ کہتے ہیں تو ٹھیک ہی ہوگا لیکن آپ کے تبصرے پڑھ کر معلوم ہوتا ہے کہ طبیعت گدگدائی نہیں بلکہ گڑبڑاگئی۔ :D بھائی ، لفظ کشادن کا مطلب ہے کھولنا اور اسی سے لفظ کشادہ نکلا ہے یعنی کھلا ہوا۔ در کشادہ...
  14. ظہیراحمدظہیر

    طعنہء سود و زیاں مجھ کو نہ دینا ، دیکھو

    بہت شکریہ، بہت نوازش، سیما آپا! آپ کو شعر پسند آئے تو خوشی ہوئی ۔ اس محبت اور شفقت کے لیے ممنون ہوں ۔ دعا کے لیے خصوصاً شکریہ!
  15. ظہیراحمدظہیر

    طعنہء سود و زیاں مجھ کو نہ دینا ، دیکھو

    افسوس ، صد افسوس اپنے آپ پر! جواب دینے میں انتہائی تاخیر ہوئی ۔ فاتح بھائی تو عرصہ ہوا محفل سے رخصت لے چکے ۔ کاشف اختر بھی کبھی کبھار تشریف لاتے ہیں ادھر۔ دونوں حضرات سے معذرت اور ان کا بہت شکریہ!
  16. ظہیراحمدظہیر

    استاد اے آئی (مصنوعی ذہانت) کی اردو شاعری

    حیرت ناک ،خطرناک ، تشویشناک ۔۔۔۔۔ ۔۔ وغیرہ وغیرہ علی وقار بھائی ، یعنی آپ کے اور ہمارے پڑپوتے سگڑپوتے وغیرہ روبوٹوں کی شاعری پڑھا کریں گے ۔ اور ان روبوٹ شاعروں کے نام کچھ اس طرح کے ہوا کریں گے کہ اے آئی تین سو پندرہ جاپانوی ، پی کے دو سو بارہ اطالوی ۔۔۔۔ :shocked:
  17. ظہیراحمدظہیر

    اللّٰہ کا شکر ہے ۔ نئی ناک کے ذکر سے مجھے خدشہ ہواکہ کہیں rhinoplastyکی ضرورت تو پیش نہیں آگئی۔

    اللّٰہ کا شکر ہے ۔ نئی ناک کے ذکر سے مجھے خدشہ ہواکہ کہیں rhinoplastyکی ضرورت تو پیش نہیں آگئی۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    اے یار سنبھلنا کہ بہت تیز ہوا ہے

    آپ فکر نہ کریں ہم آپ کو سرہلانے کا موقع قطعی نہیں دیں گے ۔ سر گھمانے کی باتیں کریں گے ۔ یعنی موضوعِ گفتگو آپ ہی کی ذاتِ بابرکات ہوگی تاکہ ہم غیبت سے بچ جائیں ۔:D
  19. ظہیراحمدظہیر

    پوری غزل لگائیے ، احمد بھائی۔

    پوری غزل لگائیے ، احمد بھائی۔
Top