نتائج تلاش

  1. چھوٹاغالبؔ

    ساتویں سالگرہ (نہایت) بے ادبی مشاعرہ

    غالبؔ:۔بے کل و بے چین ناظرین مع غیر حاضرین! ابھی یہ مشاعرہ جوں کا توں ہے، کہیں بھاگئےگا ہر گز نہیں ورنہ ہم مشاعرہ لیکر آپ کے گھر نازل ہو جائیں گےاور پورا کا پورا مشاعرہ آپ پر مسلط کر کے رہیں گے۔ آخر آپ کے ذوق کی قیمت بھی تو آپ ہی ادا کریں گےلہذا ہم آپ کے ساتھ ہیں بریک سے پہلے اور بعد بھی۔...
  2. چھوٹاغالبؔ

    ساتویں سالگرہ (نہایت) بے ادبی مشاعرہ

    غالبؔ:۔ اپنا بے معنی کلام لیے ہوئےیہ تھے کریلے وہ بھی نیم چڑھے۔ اب سلسلہ کلام کو ساکت وجامد کرنے آرہی ہیں ایک بہت بُڑھیا اور انتہائی بے باک شاعرہ۔جنہیں آپ نے اکثر ریڈیو پر دیکھا اور ٹی وی، اخبارات ، رسائل و جرائد پر سونگھا ہوگا۔نہایت چھچھورے ، اوباش ، تماش بین قسم کے شائقین جن کا شاعری سے دور...
  3. چھوٹاغالبؔ

    ساتویں سالگرہ (نہایت) بے ادبی مشاعرہ

    اب اس مشاعرے کا شاہی طمنچہ جس شاعر ِ بے لگام کے منہ پر رکھنے جا رہا ہوں ، وہ ہمیشہ سے تعارف کے محتاج ہی رہے ہیں بچپن سے آج تک۔کیونکہ بچپن میں اپنا نام ہی مشکل سے ادا کرتے تھے۔ بڑے ہوئے تو بڑے مسائل پیدا ہوئے، والدین کیلئے۔لہذا کوئی فرق نہیں پڑے گا میں ان کا نام لوں ، نہ لوں وہ نازل ہوئے بغیر...
  4. چھوٹاغالبؔ

    ساتویں سالگرہ (نہایت) بے ادبی مشاعرہ

    پیارے بے کل ، بے چین و بے قرار ناظرین مع غیر حاضرین! آپ کا میز پوش و میزبان چھوٹا غالبؔ آپ کی زہر آلود نظروں کے سامنے ہے ۔ انتہائی عجلت یعنی خالص ایمر جنسی میں یہ محفلِ مشاعرہ لت پت کی جا رہی ہے کیونکہ شاعرانِ بے لگام و بے ہنگم کی تعداد حدود پار کر چکی ہے شاعر:۔ کیا کہا؟ حدود آرڈیننس کو پار...
  5. چھوٹاغالبؔ

    ساتویں سالگرہ (نہایت) بے ادبی مشاعرہ

    اگر رنگ میں بھنگ ڈالنے کا شوق پورا کر لیا گیا ہو، تو کیا میں آگے کی کاروائی پوسٹ کر سکتا ہوں؟؟;);)
  6. چھوٹاغالبؔ

    ساتویں سالگرہ (نہایت) بے ادبی مشاعرہ

    عقل کے اندھے ناظرین کیلئے ، اردو محفل ٹی وی کی آزمائشی نشریات کا آغاز ہو چکا ہے۔ ملاحظہ فرمائیےایک منفرد ، بے باک ، اور خالصتاً بے ادبی مشاعرہ۔آپ نے کئی مشاعرے دیکھے ہونگے، لیکن یہ اپنی نوعیت کا انوکھا مشاعرہ ہےجو عالمِ بے ادبی میں تہلکہ مچا دے گا ۔ اس مشاعرہ کو آپ تک پہنچانے کیلئے ہمارے سر پہ...
  7. چھوٹاغالبؔ

    ساتویں سالگرہ (نہایت) بے ادبی مشاعرہ

    السلام علیکم بہت شکریہ آپ کی تشریف آوری کا لیکن توجہ فرمائیے یہ تحریر جیسا کہ اس کا نام ہے ، بے ادبی مشاعرہ ، اسم با مسمیٰ ہے، اور اس پہ مستزاد یہ کہ چھوٹے حیوانِ ظریف کی ذہنی تخریب کاری کا نتیجہ ہے اگر آپ مزاح برائے مزاح کے اصول کے قائل نہیں ، یا آپ کی حسِ مزاح میں کوئی اونچ نیچ ہے تو نہایت...
  8. چھوٹاغالبؔ

    انٹرویو محترم زحال مرزا سے بات چیت

    یار بے شک جوتے مار مار کے مجھے نواز شریف بنا دو مگر خدا را یہ "شاہ جی" کہہ کے سرِ محفل ۔۔۔۔۔ نہ کرو اور جہاں تک بابا جی کی بات ہے تو وہ میں نے گڈریا سے ہی اندازہ لگا لیا ہے سچ پوچھو اتنی خوشی ہوئی ہے کہ بیان سے باہر ہے میں اس افسانے کو پڑھ جتنا رویا تھا اتنا صرف "انشا جی اٹھو، اب کوچ کرو" سن...
  9. چھوٹاغالبؔ

    تعارف کچھ ہمارے بارے میں

    ہانپتے کانپتے ہم بھی آ پہنچے خوش آمدید کہنے لیکن آپ کو مژدہ ہو کہ چھوٹے غالبؔ کا خوش آمدید رسمی نہیں ہوتا تعارف پڑھ کر ہی اندازہ ہو گیا کہ وکھری ٹائپ دے لوگ آئے ہیں اس لیے پیشِ خدمت ہے وکھری ٹائپ دا خوش (آم کی دید آپ کو خود سے ارینج کرنی پڑے گی) گر قبول افتد زہے عزو شرف
  10. چھوٹاغالبؔ

    مصحفی ہم سے کیا کرو نہ میاں تم ٹھٹولیاں . مصحفی

    الفاظ نہیں مل رہے بہر حال بہت عمدہ انتخاب (ہمیشہ کی طرح)
  11. چھوٹاغالبؔ

    انٹرویو محترم زحال مرزا سے بات چیت

    میں تو پہلے ہی کہتا تھا کہ مرزا مجھے کاپی کرتا ہے حد ہو گئی یعنی کہ گڈریا بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ باقی کا تو ذکر ہی کیا مختصر یہ کہ آ عندلیب مل کر کریں آہ و زاریاں زحال مرزا زندہ باد
  12. چھوٹاغالبؔ

    تعارف خوش آمدید نگارف۔ ۔ ۔:)

    خوش آمدید نگار بہنا اور چھوٹے غالب صاحب آپ کو بھی بہنوں میں ایک اور اضافہ مبارک ہو
  13. چھوٹاغالبؔ

    حلقہ رندانِ خاکسار بیا (غیر رسمی گپ شپ)

    ساری اردو محفل 10 ، 10 روپے ملا کے مجھے دو میں چلہ کاٹنا شروع کرتا ہوں انشاءاللہ یہ بلا جلد ہی ٹل جائے گی
  14. چھوٹاغالبؔ

    انٹرویو محترم زحال مرزا سے بات چیت

    ہم اپنی تباہی کا ساماں نہ کریں گے بن جائیں گے دولہا مگر ہاں نہ کریں گے
  15. چھوٹاغالبؔ

    انٹرویو چائے محمود غزنوی کے ساتھ

    چلیں اب اسی خوشی میں میرا انٹرویو روزِمحشر تک ملتوی کر دیا جائے کیونکہ آپ کے موسلا دھار سوالات دیکھ کر مجھے اپنی تازہ تحریر لکھنی مشکل ہو رہی ہے اور پیٹ میں مروڑ بھی اٹھ رہے ہیں
  16. چھوٹاغالبؔ

    انٹرویو چائے محمود غزنوی کے ساتھ

    نقالوں سے ہوشیار رہیے ساری اردو محفل چھوٹے غالب کے سٹائل چوری کرنے میں مگن پائی گئی پہلے کونسا کوئی کسر چھوڑی ہوئی ہے
  17. چھوٹاغالبؔ

    انٹرویو محترم زحال مرزا سے بات چیت

    اففف فففف یار یہ عینکی تو صرف میری نقلیں اتارتا رہتا ہے اور یہ بھی ابھی بتا دو کہ چینی بھی میری طرح 4، 5 چمچ اضافی ڈالتے ہو
  18. چھوٹاغالبؔ

    انٹرویو محترم زحال مرزا سے بات چیت

    یہ سب مرزا صاحب کے کھاتے میں ڈال دی گئیں میرے لیے لے دے کے سونیا گاندھی اور کونڈو لیزا چاول ہی رہ گئی ہیں
  19. چھوٹاغالبؔ

    انٹرویو محترم زحال مرزا سے بات چیت

    میں کچھ سوچ رہا ہوں:thinking:
  20. چھوٹاغالبؔ

    حلقہ رندانِ خاکسار بیا (غیر رسمی گپ شپ)

    کیوں؟ آپ کی جیب کو بھی حاجتِ رفو ہے کیا؟
Top