محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک ریاست تیلنگانہ اور ساحلی آندھرا کے علاقوں میں حالات ایسے ہی رہنے کی توقع ہے اس لیے لوگ دو پہر کے وقت گھر سے باہر نکلنے میں احتیاط برتیں۔
آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور، کھمّم میں سب سے زيادہ ہلاکتیں ہوئیں ہیں جہاں محمکہ موسمیات کے مطابق گزشتہ ہفتے درجہ حرارت انچاس ڈگری سے بھی زيادہ ریکارڈ کیا گيا۔
محکمہ کے مطابق یکم اپریل سے چوبیس مئي کے دوران ہیٹ سٹروک یعنی لو سے پچاسی افراد ہلاک ہوئے تھے لیکن گزشتہ تین روز کے دوران اس سے بہت زيادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
سب سے زيادہ لوگ جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں متاثر ہوئے جہاں محکمہ ’ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ‘ کے مطابق سخت گرمی کے سبب پانچ سو سے بھی زيادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔