نتائج تلاش

  1. ابن سعید

    تبدلئ نام

    حکم کی تعمیل کی گئی۔ :) :) :) اردو محفل میں خوش آمدید! :) :) :)
  2. ابن سعید

    تبدلئ نام

    آپ اپنا نام اردو میں جس طرح لکھنا چاہتے ہوں اس کی درست املا کے ساتھ یہاں لکھ دیں، اگر وہ نام کسی رکن نے پہلے سے اختیار نہ کیا ہوگا تو تبدیلی کر دی جائے گی۔ :) :) :)
  3. ابن سعید

    محفل کے چاند تارے ----حصہ ء اول

    برادرم متلاشی صاحب، اگر ٹیگ مراسلہ پہلی دفعہ ارسال کرتے ہوئے ہی شامل کیا جائے تو اس کی اطلاع موصول ہوتی ہے لیکن بعد میں مدون کر کے شامل کیا جائے یا درست کیا جائے تو اس کی اطلاع نہیں ملتی۔ آپ بتائیں کہ آپ کو اس پیغام کی اطلاع ملی یا نہیں۔ :) :) :)
  4. ابن سعید

    اسکول لنچ ؟؟

    ہم خود بھی کوئی نشان نہیں لگاتے۔ بس ان کی ٹیچر اور کیفیٹیریا انچارج کو ریلیجئیس فوڈ ریسٹرکشنز بتا دیے ہیں، باقی صاحبزادی صاحبہ کی پسند پر چھوڑ دیا ہے۔ :) :) :)
  5. ابن سعید

    اسکول لنچ ؟؟

    پورے مہینے کا مینو یہاں بھی ملتا ہے لیکن وہ اس لیے ہوتا ہے کہ والدین ہر دن کے مینو پر نشان لگا سکیں کہ کس روز ان کے بچوں کو کیا دیا جائے۔ عموماً ہر روز مینو میں دو تین چیزیں ہوتی ہیں جن میں سے ایک کو منتخب کیا جا سکتا ہے۔ :) :) :)
  6. ابن سعید

    اسکول لنچ ؟؟

    ہمارے یہاں عموماً سبھی کے رہن سہن اور خوراک میں کافی یکسانیت پائی جاتی ہے اس لیے وہاں لنچ شئیر کرنا مسئلہ نہیں، جبکہ یہاں بڑی تعداد میں مختلف ممالک، مختلف ثقافتوں، اور مختلف مذاہب کے لوگ ایک ساتھ ہوتے ہیں جن میں بہت کم قدر مشترک ہونے کے باعث اس کی اجازت نہیں دی جاتی۔ یہیں محفل میں "کس نے کس کس...
  7. ابن سعید

    اسکول لنچ ؟؟

    پچھلے برس جب ہماری صاحبزادی صاحبہ یہاں آئیں تو تعلیمی سال کا وسط تھا اور ایسے میں ان کو "پری کے" میں داخلہ دلا دیا گیا کہ بچوں میں رہیں گی تو زبان اور یہاں کے طور طریقے سیکھ لیں گی۔ اتفاق سے ہماری ایک کولیگ کی صاحبزادی بھی اسی اسکول میں ان کی ہم جماعت تھیں جو کہ کئی سالوں سے یہاں مقیم ہیں، لہٰذا...
  8. ابن سعید

    اسکول لنچ ؟؟

    ہماری صاحبزادی پہلے گھر سے لنچ پیک کر کے لے جاتی تھیں، پھر ایک روز ضد کرنے لگیں کہ ان کے زیادہ تر دوست کیفیٹیریا سے لے کر لنچ کرتے ہیں۔ خیر ہم نے ان کے اسکول جا کر اس کا انتظام کر دیا۔ اب ایک روز ایک اسٹور میں ان کے لیے کپڑے دیکھ رہے تھے، تبھی ان کی نگاہ ٹفن کیرئیر بیگس کی طرف پڑی تو کہنے لگیں...
  9. ابن سعید

    اسکول لنچ ؟؟

    نمک کی ڈلی بھی تو ساتھ ہوتی تھی؟ :) :) :)
  10. ابن سعید

    محفل کی بارہ دری

    اور بے ایمانیاں؟ :) :) :)
  11. ابن سعید

    محفل کی بارہ دری

    ایک بار آنے کے بعد جانے کی کیا ضرورت ہے، بس جم کر بیٹھ جائیں۔۔۔ بقول شاعر، "حضرت داغ جہاں بیٹھ گئے، بیٹھ گئے!" :) :) :)
  12. ابن سعید

    اردو ویکیپیڈیا پر ایک لاکھ مضامین مکمل

    آپ ایسا کریں کہ ویکیپیڈیا کے تراجم کا جو بھی پورٹل ہے اس کی جانب لوگوں کو راغب کرنے کے لیے محفل میں ایک علیحدہ لڑی کا آغاز کریں، یہ اہم کام ہے اور ادھر توجہ دینے کی بہت ضرورت ہے۔ اگر چاہیں تو ایک علیحدہ ویکی سیٹ اپ کر لیں اور اس کا ترجمہ کر کے فقروں کی فائل ایکسپورٹ کر کے مین میڈیا ویکی...
  13. ابن سعید

    محفل کے ہوسٹنگ سرور پر سائبر حملہ!

    فارسی میں ایک شعر پڑھا تھا کبھی، اس کا ترجمہ یہ تھا کہ کوئی کمینہ اگر گالی دے تو سننے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، جیسے کوئی کتا پاؤں میں کاٹ لے تو پلٹ کر اس کے پاؤں میں کاٹا نہیں کرتے۔ :) :) :) ہمارے یہاں ایک محاورہ بولا جاتا ہے، "بڑی ہوں جیٹھانی تو جوگوئیں آپن پانی" یعنی اگر جیٹھانی گھر میں بہؤوں...
  14. ابن سعید

    محفل کے ہوسٹنگ سرور پر سائبر حملہ!

    کلاؤڈ فلئیر کے بارے میں بہت پہلے سے علم ہے، البتہ ہم نے کبھی اسے اتنا مفید نہیں سمجھا کہ اس کو استعمال کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے غور کرتے۔ ان کے فری پلان کی خصوصیات درج ذیل ہیں: 1. Fast site performance 2. Broad security protection 3. SSL 4. Powerful stats about your visitors 5. Peace of mind...
  15. ابن سعید

    محفل کے ہوسٹنگ سرور پر سائبر حملہ!

    ہم ان تمام احباب کے مشکور ہیں جنھوں نے ہماری صحت کے حوالے سے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا یا اپنی خاموش دعاؤں سے نوازا۔ آج دن کا بیشر حصہ آنکھ کے ایک اسپتال میں گذرا جہاں مختلف اطبا نے ہماری آنکھ پر اپنے آلات آزمائے اور تحمل سے ہماری داستانوں کو رقم کرتے رہے۔ مجموعی طور پر نتیجہ یہ نکلا کہ یہ...
  16. ابن سعید

    محفل کی بارہ دری

    مطلع کیا جاتا ہے کہ ہم آج اپنی آنکھ کا اچھی طرح چیک اپ کرا آئے ہیں۔ سب کچھ بخیر ہیں اور جو بھی مسئلہ ہے وہ کسی انفیکشن کا نتیجہ نہیں بلکہ وقتی ہے، لہٰذا اس کے لیے دوا تجویز کر دی گئی ہے۔ :) :) :)
  17. ابن سعید

    اردو ویکیپیڈیا پر ایک لاکھ مضامین مکمل

    اس بات سے انکار نہیں کہ تبدیلی آئی ہے اور آ رہی ہے، نیز یہ کہ ہم بلا وجہ تنقید سے گریز کرنا چاہتے ہیں، البتہ اس بات سے بھی انکار ممکن نہیں کہ ہم آج بھی اردو ویکیپیڈیا پر کسی علمی موضوع کے صفحے کو پوری طرح لفظی اعتبار سے سمجھنے سے قاصر ہوتے ہیں، خواہ وہ صفحہ سائنسی ہو یا غیر سائنسی۔ حتیٰ کہ...
  18. ابن سعید

    اردو ویکیپیڈیا پر ایک لاکھ مضامین مکمل

    ابھی تک ویکیپیڈیا کے مرکزی صفحہ اول پر اردو ویکیپیڈیا 100000+ والے زمرے میں منتقل نہیں ہوا، یہ تبدیلی خود کار ہوتی ہے یا کسی کو مطلع کرنا ہوتا ہے، اور اگر خود کار ہے تو کتنے عرصہ بعد اس میں تبدیلی آتی ہے؟ :) :) :)
  19. ابن سعید

    امید ہے کہ خاص اہتمام کے ساتھ ادا کیا گیا ہرجانہ پسند آیا ہوگا۔ :) :) :)

    امید ہے کہ خاص اہتمام کے ساتھ ادا کیا گیا ہرجانہ پسند آیا ہوگا۔ :) :) :)
  20. ابن سعید

    محفل کی بارہ دری

    انتہائی غیر دوستانہ! :) :) :)
Top