میں نے کسی کتاب یا فلم میں پڑھا، سنا تھا کہ دنیا میں ایک جیسے7 (سات) افراد ہوتے ہیں اور مجھے اس پر یقین ہے۔ یہ جتنے محفلین شک کا اظہار کر رہے ہیں نا انھیں ڈھونڈھ ڈھونڈھ کر پرانے شمشاد صاحب والی پوسٹس جیسی پوسٹ ٹیگ کرتے رہیں۔ ویکھی جائے گی۔ میں آپ کے ساتھ ہوں۔
سیلبریٹیز کے جنونی قسم کے فینز ہوتے جو ان سے بہت متاثر ہونے کی وجہ سے سب کچھ ان جیسا کرنے یا بننے کی کوشش کرتے رہتے ہیں تو کیا ان شمشاد صاحب کو آپ اتنا مارجن بھی نہیں دینا چاہتے !
تلاشِ زیست و رزق کی دہائیوں پر محیط بھاگ دوڑ کی تھکن اتارنے کا قدرت نے ایک سبب بنا دیا ہے تو اس once in life time موقع کو ضرورت سے زیادہ اینٹھنے کی کوششوں میں گم شدہ ہوں۔
بھلا ہووے جے۔:)
ان بریگیڈیر جنرل صاحب کا نام سندھرسٹ اکیڈیمی کی فارن گریجویٹ لسٹ میں موجود نہیں ہے۔
البتہ سوشل میڈیائی سکہ بند قسم کی اطلاعات کے مطابق ظاہر شاہ کے زمانے میں انھوں نے فوج میں کسی اور رینک میں خدمات ضرور انجام دی ہیں۔ (واللہ عالم باالصواب)
ماشاءاللہ۔ بہت ہی زبردست کام کر رہے ہیں۔ اللہ پاک انھیں جزا عطا فرمائیں۔آمین۔
میرے دو تین قریبی احباب ادویات کی خریدوفروخت کے شعبے سے منسلک ہیں اور اس کے ہوشربا منافع سے آگاہی ملتی رہتی ہے۔ چند ہفتے بیشتر ہی معدے کے افعال کی درستی سے متعلق ایک کیپسول کے پیکٹ کے بارے میں علم ہوا کہ اس کی...
ٹیکسلا
۔۔۔
کل نزدیکی مسجد اور ایک پولیس موبائل سے اعلان ہوا کہ کالونی کی گلی نمبر 22 میں ایک خاتون جو چند ایام قبل انگلستان سے لوٹی تھیں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ وہ تمام عزیز رشتے دار و محلے دار افراد جو ان سے ملاقات کر چکے ہیں وہ اپنا اپنا ٹیسٹ کروائیں۔
دو سے تین بار یہ اعلان نشر ہوا اور...