نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    آرزو، پھر آرزو کے بعد خونِ آرزو - ایک مصرع میں ہے ساری داستانِ زندگی٭حفیظ جالندھری

    آرزو، پھر آرزو کے بعد خونِ آرزو - ایک مصرع میں ہے ساری داستانِ زندگی٭حفیظ جالندھری
  2. محمد تابش صدیقی

    جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان

    چوتھے دن کھانے کے وقفہ پر پاکستان کی 288 رنز کی برتری اور 8 کھلاڑی آؤٹ ہیں۔
  3. محمد تابش صدیقی

    حفیظ جالندھری نظم: زندگی

    زندگی ٭ جز بلب بستن نہیں تابِ بیانِ زندگی ہے فنا تمہیدِ شرحِ داستانِ زندگی جستجو سے یہ ملا آخر نشانِ زندگی چند قبریں نقشِ پائے رہروانِ زندگی اے مصور! ایک تصویر اس طرح سے کھینچ دے بارِ دوشِ بے کسی کوہِ گرانِ زندگی ہیں خیالی صورتیں ہنگامہ آرائے وجود محشرستانِ توہم ہے جہانِ زندگی ہے مثالِ دود...
  4. محمد تابش صدیقی

    اردو سرائے کتاب میلہ

    فیس بک پر موجود گروپ اردو سرائے نے 5 فروری سے 12 فروری تک اپنی طرز کے ایک منفرد آنلائن کتاب میلہ کا انعقاد کیا ہے۔ جہاں کتب رعایتی قیمت پر دستیاب ہیں۔ اردو سرائے کتاب میلہ کے اسٹال نمبرز نوٹ فرما لیجییے جن پر ملنے والی ہیں آپ کو بہترین رعایتی قیمتوں پر نہایت عمدہ کتابیں!!! ناشران آج رات بارہ بجے...
  5. محمد تابش صدیقی

    دعا ہر دلعزیز شمشاد چاچو علیل ہیں

    اللہ تعالیٰ شمشاد بھائی کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین
  6. محمد تابش صدیقی

    جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان

    تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان کی 200 رنز کی برتری، اور 6 کھلاڑی آؤٹ۔
  7. محمد تابش صدیقی

    غزل: جو بچھڑ کے جینا روا ہوا، یہ برا ہوا ٭ آصف اکبر

    جو بچھڑ کے جینا روا ہوا، یہ برا ہوا نہ جنوں کا قرض ادا ہوا، یہ برا ہوا شبِ ہجر کھا گئی زیست کو چلو ٹھیک ہے جو شکستِ عہدِ وفا ہوا، یہ برا ہوا مجھے ہمسفر کی شقاوتوں کا گلہ نہیں مرا خون میرا خدا ہوا، یہ برا ہوا ترا حق تھا راہ بدلنا، تو نے بجا کیا مرا اعتبار فنا ہوا، یہ برا ہوا مرا ایک عمر کا...
  8. محمد تابش صدیقی

    تاسف آصف اکبر جیلانی انتقال فرما گئے

    انا للہ و انا الیہ راجعون ممتاز ادیب، دانشور اور شاعر جناب آصف اکبر جیلانی آج کراچی میں انتقال فرما گئے۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور انھیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے۔ آمین۔
  9. محمد تابش صدیقی

    کاہلی پر چند اشعار

    سخت گیر آقا ٭ آج بستر ہی میں ہُوں کر دِیا ہے آج میرے مضمحل اعضا نے اِظہارِ بغاوت برملا واقعی معلوم ہوتا ہے تھکا ہارا ہُوا اور میں ایک سخت گیر آقا (زمانے کا غلام) کِس قدر مجبُور ہُوں پیٹ پُوجا کے لیے دو قدم بھی، اُٹھ کے جا سکتا نہیں میرے چاکر پاؤں شل ہیں جُھک گیا ہُوں اِن کمینوں کی رضا کے سامنے...
  10. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: اُس بُتِ خوش خط کی زُلف ٭ ابونثر

    اُس بُتِ خوش خط کی زُلف ابونثر(احمد حاطب صدیقی) آج یومِ کشمیر ہے۔ کشمیریوں کی پاکستانی قوم سے یکجہتی کا رشتہ دین اسلام کے ساتھ ساتھ اردو سے بھی منسلک ہے۔ ہم دِلی میں ہم زبانی کا بھی اہم کردار ہوتا ہے۔ آزاد جموں وکشمیر کی سرکاری زبان اردو ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی سرکاری زبان بھی 1889ء سے اب تک اردو...
  11. محمد تابش صدیقی

    بچوں کی باتیں

    موبائل چوری کی درخواست دینے اور گوگل سے ڈیٹا ایریز کرنے کی کوشش میں لگا ہوا تھا کہ حذیفہ جوشیلے انداز سے بھاگتا ہوا آیا اور کہنے لگا کہ بابا ایک آئیڈیا آیا ہے. میں نےپوچھا کیا؟ تو کہتا ہے کہ آپ گاڑی نکالیں، اور آپی کو ساتھ لے جائیں، آپی بھوت بن کر اس بندے کو ڈرائے گی تو وہ موبائل پھینک کر بھاگ...
  12. محمد تابش صدیقی

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    آج بازار میں موبائل پر فہرست دیکھ کر واپس جیب میں رکھا اور پرس سے پیسے نکال کر قیمت ادا کی. دوبارہ فہرست دیکھنے کے لیے موبائل جیب سے نکالنا چاہا تو موبائل غائب تھا. دوکاندار سے موبائل لے کر کال کی تو کاٹ دی، اور موبائل بند کر دیا. خیر اب گھر آ کر پی ٹی اے کو شکایت درج کروا دی ہے، اور گوگل سے...
  13. محمد تابش صدیقی

    غزل ۔۔۔ اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پڑھوں ۔۔۔ محمد احمدؔ

    اتنی کتابی غزل پڑھ کر کچھ میرے بھی جذبات پھڑک اٹھے۔ :P
  14. محمد تابش صدیقی

    نمکین غزل: نہیں ہے اب مجھے فرصت میاں! کتاب پڑھوں ٭ تابش

    محمداحمد بھائی کی کتابی غزل پڑھی تو کچھ میری بھی فالتو رگ پھڑک اٹھی۔ اور دو چار نمک پارے تیار ہو گئے۔ :) نہیں ہے اب مجھے فرصت میاں! کتاب پڑھوں کہ ختم کر کے میں خوش گپّیاں، کتاب پڑھوں ہوا ہوں بور میں پڑھ کر کتاب ِ طبعیّات تو کر کے اس میں یہ ناول نہاں، کتاب پڑھوں پڑھائی چور ہوں ایسا کہ پڑھنی پڑ...
  15. محمد تابش صدیقی

    حفیظ جالندھری غزل: زندگی سے نباہ مشکل ہے

    زندگی سے نباہ مشکل ہے یہ مسلسل گناہ مشکل ہے ہاں مرے خیر خواہ مشکل ہے تیرے ہاتھوں پناہ مشکل ہے دوستی ہی میں دشمنی بھی ہو یہ نئی رسم و راہ مشکل ہے ارتکابِ گناہ سہل نہیں انتخابِ گناہ مشکل ہے اے مری جان! اے مرے ایمان! اب ہمارا نباہ مشکل ہے ہم سے اس مسئلے پہ بات نہ کر فقر اے بادشاہ مشکل ہے...
  16. محمد تابش صدیقی

    غزل ۔۔۔ اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پڑھوں ۔۔۔ محمد احمدؔ

    بہت عمدہ احمد بھائی۔ کیا کہنے۔ یہ اشعار خاص طور سے پسند آئے۔ :)
  17. محمد تابش صدیقی

    حفیظ جالندھری نظم: جزیرے

    جزیرے ٭ قافلے برباد ہو کر رہ گئے تو کیا ہوا مطمئن ہیں قافلہ سالار اپنے کام سے عہدہ و منصب کی بازی جیت کر گھڑ دوڑ میں تھان پر ہیں درشنی گھوڑے بڑے آرام سے قافلے برباد ہو کر رہ گئے تو کیا ہوا رہنماؤں کو سجا کر منزلِ مقصود پر ٹھوکریں کھاتا ہے تاریکی میں امت کا جلوس جن بہشتی مقبروں پر ہو گئے روشن...
Top