محبت کی ہوابن کر، کرم کے پھول برساؤ
محبت کی ہوابن کر، کرم کے پھول برساؤ!
چمن والو! بہارِ جاں فزا کی رُت میں ڈھل جاؤ
خزاں ہے ، ہر طرف صیّاد ہیں ، سازش کے جالے ہیں
سبھی ہیں منتظر ، اے پنچھیو !تم کب پھسل جاؤ
کرشمے بجلیوں کے ، عکس اور آواز کے جادو
کہ چھوڑو شہ سواری ، بس کھلونوں سے بہل جاؤ...